Tag: علی ظفر

  • علی ظفرایک بار پھر پاکستان کے پرکشش ترین مرد قرار

    علی ظفرایک بار پھر پاکستان کے پرکشش ترین مرد قرار

    علی ظفرایک بار پھر پاکستان کے پرکشش ترین مرد قراردے دیے گئے، پرکشش ترین ایشائی مردوں میں علی ظفرتیسرے نمبرپرہیں۔

    مسلسل نو برس سے علی ظفرپاکستان کے پرکشش ترین مرد قرارپارہے ہیں۔ کوئی اورسلیبرٹی علی ظفرکی جگہ نہیں چھین سکی،آن لائنگ پولنگ میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن علی ظفرپھرسب پربازی لے گئے علی ظفرایشیا کے بھی تیسرے سب سے پرکشش مرد قرارپائے۔

    پہلے نمبر پرہیں برطانیہ میں رہنے والے مقبول گلوکار زین ملک ہیں بائیس سال کے زین ملک نے یہ پوزیشن بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن سے چھینی ہے۔

    زین ملک اس لسٹ میں سب سے کم عمر پرکشش مرد کے طور پر بھی سامنے آئے۔اگر بات ٹاپ فائیو کی کی جائے تو دو ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکار برن دوبتی اور ویون ڈیسینا بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔

    ریتک روشن پچھلے سال ایشیا کے پرکشش ترین مرد کااعزاز لے اڑے تھے ایشیا کے دوسرے پرکشش ترین مردوں میں فواد خان چھٹے ، سلمان خان ساتویں شاہد کپور آٹھویں اور شاہ رخ نویں نمبر پر ہیں۔

     

  • فحش مناظر فلمانے سے انکارکرنے والے پاکستانی اداکار

    فحش مناظر فلمانے سے انکارکرنے والے پاکستانی اداکار

    پاکستان کے ناموراداکار بھارت میں بھی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں لیکن فواد خان اور ماہرہ خان جیسے بلند شہرت اداکار فحش مناظرفلمانے سے مسلسل انکار کرتے آرہے ہیں جس کی اطلاعات عوام کو کم ہی ملتی ہیں۔

    حالیہ دنوں پاکستانی اداکار فواد خان ، علی ظفر اور ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلموں میں فحش مناظر فلمانے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔

    ماہرہ خان

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان اورنوازالدین صدیقی کے ساتھ اپنی آنے والے فلم ’رئیس‘ میں فحش مناظرفلمانے سے انکار کیا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے نواز الدین صدیقی کے ہمراہ جس منظر کو فلمانے سے انکار کیا ہے وہ کافی حد تک جنسی تشدد کے مناظر پر مبنی تھا اور ماہرہ خان ایسا کوئی بھی منظر فلمانے کے لئے راضی نہیں ہیں جس سے پاکستان میں انکے مداحوں کی نظر میں ان کی ساکھ متاثر ہو چاہے اس فلم میں کنگ خان ہی کیوں نہ موجود ہیں۔

    فواد خان

    ممبئی مرر نابی بھارتی اخبارکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان نے پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے جذبات کو مدںظررکھتے ہوئے اپنی آئندہ آنے والی فلم میں خوبرو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ بے باک مناظر فلمانے سے انکار کیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد خان فلم کے دوران جسمانی قربت کے مناظر کی فلم بندی کے حق میں نہیں ہیں لہذا ان کے مشہورپاکستانوں ڈراموں میں بھی اس قسم کے مناظرکو نہیں فلمایا گیا حالانکہ وہ رومانوی ڈرامے تھے۔

    علی ظفر

    نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر بھی بھارت میں فلم لینے سے قبل یہی شرط رکھتے ہیں کہ ان کے کردار کے لئے بوس و کنار کے مناظر نہیں رکھے جائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ اس بات کا خیال رہتا ہے کہ میرے وطن پاکستان میں اخلاقی اقدار کا معیار بے حد بلند ہے اوریہاں کے ناظرین اس قسم کے بے باک مناظر پسند نہیں کرتے۔

  • علی ظفر کا سالگرہ کے موقع پر بطور پروڈیوسر فلم بنانے کااعلان

    علی ظفر کا سالگرہ کے موقع پر بطور پروڈیوسر فلم بنانے کااعلان

    کراچی: ورسٹائل اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بطور پروڈیوسر پہلی پاکستانی فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

     بھارتی فلموں میں اپنے فن کا لوہامنوانے والے علی ظفر نے اپنی سالگرہ کے موقع پربطور پروڈیوسر پہلی پاکستانی فلم دیو سائی بنانے کا اعلان کیا ہے اس فلم کی ہدایات کے فرائض ہدایتکار عثمان بابرانجام دیں گے۔


    گلو کاری اور اداکاری کے بعد فلمسازی کی میدان میں علی ظفر کا یہ پہلا قدم ہو گا جبکہ اس حوالے سے علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان پروڈکشنز کرکے ملک سے ملنے والی عزت اور شہرت کا قرض اتارنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان کے بعد بھارت میں ایک الگ پہچان بنانے والے اور چشم بدور کے سپر ہیرو علی ظفر آج اپنی پیتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

     

     

    علی ظفر نے گلوکاری، موسیقاری، نغمہ نگاری اداکاری، ماڈل اور پینٹرمیں اپنے دلفریب فن کا مظاہرہ کیا۔

     

     

    اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والے مداحوں کا  ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا ۔

    پاکستان اور ہندوستان میں موسیقی اور اداکاری کے شعبے میں شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر بے شمار ایوارڈز حاصل کرنے والے علی ظفر کو کئی بار ایشیا کے پُرکشش ترین مردوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

  • مشہوراداکارعلی ظفر نے پاکستان کی خاطر بھارت کو ٹھکرادیا

    مشہوراداکارعلی ظفر نے پاکستان کی خاطر بھارت کو ٹھکرادیا

    پاکستان کے معروف اداکار علی ظفر نے لالی ووڈ کی فلم کے خاطر ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین بالی ووڈ کی فلموں کو ٹھکرادیا۔

    اطلاعات کے مطابق بھارت کے فلم سازوں نے علی ظفر سے مرکزی کرداروں کیلئے رابطہ کیاتھا لیکن اُنہوں نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم کی مصروفیات کی وجہ سے تین بڑی فلموں کی آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق علی طفر پاکستانی فلم شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے پڑوڈیوس بھی وہ خود ہی کررہے ہیں اس پراجیکٹ میں اداکار فیصل قریشی اور ڈائریکٹر احسن رحیم بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق علی ظفر کی آنے والی فلم مزاحیہ ترین فلم ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق علی ظفر اس سال پاکستان میں کام کرینگے اوراپنی فلم بنائیں گے، اس کے لیے انہوں نے بہت سے نوجوان رائٹرز سے اسکرپٹ بھی حاصل کیے تھے اوراب انہوں نے اپنا فوکس اس وقت پاکستان میں اپنی فلم پرمرکوز کر رکھا ہے۔

  • ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گلوکارعلی ظفر کو غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پرروک لیا

    ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گلوکارعلی ظفر کو غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پرروک لیا

    لاہور: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گلوکار علی ظفر کی گاڑی کی رجسٹریشن کاغذات قبضے میں لے لئے۔

    معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر ڈیفنس میں اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ لالک چوک پر محکمہ ایکسائز نے غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پر انھیں روک لیا۔

    محکمہ ایکسائز نے علی ظفر کی گاڑی کو روکا اور گاڑی کے کاغذات چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کی رجسٹریشن نہیں ہوئی جس پر ایکسائز اہلکاروں اور علی ظفر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی مگر ایکسائز اہلکاروں گاڑی جلد رجسٹرڈ کروانے کی یقین دہانی پر چھوڑ دی۔

  • علی ظفر کا فلموں کی ہدایتکاری کرنے کا اعلان

    علی ظفر کا فلموں کی ہدایتکاری کرنے کا اعلان

    ممبئی:  دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں، جو مختلف شعبوں میں بیک وقت قدم رکھنا چاہتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ ہر شعبے میں کامیاب بھی ہوں لیکن علی ظفر وہ واحد شخصیت ہیں جہوں نے جس شعبے میں قدم رکھا کامیاب رہے۔

    علی ظفر ایک کامیاب گلوکار ہونے کیساتھ ساتھ، بہترین اداکار اور مصور بھی ہیں۔

    اب اس بات کی خبر ملی ہے کہ علی ظفر ہدایتکاری کے شعبے میں بھی اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں، اداکار نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ جلد فلم کی ہدایتکاری بھی کریں گے علی ان دنوں فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں اب یہ محبت کی داستان کب سینما گھروں کی زینت بنے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔