Tag: علی عباس

  • اگر ترقی یافتہ قوم بننا ہے تو سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے: علی عباس

    اگر ترقی یافتہ قوم بننا ہے تو سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے: علی عباس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ علی عباس نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    اداکار فیصل عباس نے حال ہی میں ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

    اداکار نے کہا کہ آج کل کسی کی بھی سوشل میڈیا پوسٹ پر آکر منفی تبصرہ کرنا بہت آسان ہے اور یہ ہی بات کوئی کسی کے منہ پر نہیں کہہ سکتا کیونکہ پھر اگلا سامنے سے جواب دیگا۔

    علی عباس نے کہا کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا کے پیچھے چُھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھال رہے ہوتے ہیں، نئے آنے والے پھر اسی کیچڑ کو دیکھتے ہیں، کام کو نہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس لیے اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو جس طرح حکومت اپنے مفاد کے لیے یوٹیوب یا ایکس پر پابندی عائد کرتی ہے اسی طرح قوم کے مفاد کے لیے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  آنے والی نسل تباہ ہوچکی ہے، اگر ترقی کرنا ہے تو چیک اینڈ بیلینس کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا صارفین کے لیے 18 برس کی عمر مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا کی نگرانی کی جائے اور اکاؤنٹ بنانے کے لیے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بطور شناخت کی شرط رکھی جائے۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنا راستہ کھو کر منفی رجحان میں مبتلا ہو رہی ہے، آج کل جو سوشل میڈیا پر جو مواد بن رہا ہے وہ نامناسب ہے اور دیکھنے کے بھی قابل نہیں ہے۔

  • علی عباس کس مشہور اداکارہ سے محبت کرتے ہیں؟

    علی عباس کس مشہور اداکارہ سے محبت کرتے ہیں؟

    پاکستان کے اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 12 یا 13 سال سے انڈسٹری کی اداکارہ سے یک طرفہ محبت کرتے آ رہے ہیں اور ابھی تک انہیں ان سے پیار ہے۔

    علی عباس حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں اسکرین پر رومانس بہت اچھی طرح کرلیتا ہوں اور مجھے متعدد اداکارائیں بتا چکی ہیں کہ مناظر شوٹ کرواتے وقت مین اس طرح اداکاری کرتا ہوں جسیے کہ وہ حقیقی محبت لگتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یک طرفہ محبت مجھے ہے، اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 12 سے 13 سال سے کسی اداکارہ سے یک طرفہ محبت کرتے آ رہے ہیں اور وہ اس یک طرفہ محبت سے بڑے خوش ہیں۔

    علی عباس نے کہا پوری دنیا جانتی ہے میں اداکارہ ماہرہ خان سے یک طرفہ محبت کرتا ہوں، اور یہ آج سے نہیں اس وقت سے ہے جب وہ ویڈیو جوکی (وی جے) تھیں۔

    علی عباس کا کہنا تھا کہ اب وہ ماہرہ خان کے لیے کوئی پیغام نہیں دینا چاہتے کیوں کہ اب ان کی شادی ہوچکی ہے، مزید کہا کہ میری سب سے پلی اور پہلی محبت میری بیوی سے ہے اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

  • علی عباس کو 75 سال بعد بھی پاکستان کی آمد کا انتظار

    علی عباس کو 75 سال بعد بھی پاکستان کی آمد کا انتظار

    اداکار علی عباس نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی مکمل ہونے پر معنی خیز پوسٹ کی۔

    علی عباس نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری پر ایک پرانی مونوکروم فوٹو شیئر کی ہے۔

    تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا تھا کہ’چلتے چلتے 75 سال گزر گئے ناجانے کب آئے گا پاکستان‘۔

    علی عباس کی اسٹوری انسٹاگرام کے کئی شوبز سے منسلک پیجز نے شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر اظہار خیال کیا

    علی عباس نے اے آرواءی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل میرے اپنے میں شاندار اداکاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

    علی ڈرامے میں سینیر اداکارہ روبینہ اشرف کے بیٹے بنے تھے۔