Tag: علی عظمت

  • علی عظمت نے 40 سال تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    علی عظمت نے 40 سال تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    مشہور ملی نغمے ’ہے جذبہ جنون‘ اور ’سیونی‘ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے معروف گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ میرا شادی کے نام سے ہی سانس رک جاتا تھا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں علی عظمت نے بحیثیت مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی اور گلوکاری سے متعلق بہت سی باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ میری چھوٹی بہن کی شادی سال1996 میں ہوئی تھی جب میں 26 سال کا تھا لیکن اس وقت کام کی مصروفیت بہت زیادہ تھی اور کنسرٹس کیلئے مختلف ممالک کا سفر کرنا پڑتا تھا۔

    اپنی شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جب مجھ سے کوئی شادی کرنے کا کہتا تو میں ڈر سا جاتا اور میرا سانس رکتا تھا کیونکہ شادی ایک مستقل ذمہ داری کا نام ہے جسے سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کی مصروفیت میں وقت گزرتا گیا اور میں 40 سال کا ہوگیا، اس کے بعد جاکر شادی کا فرض پورا کیا۔

  • سوچتا ہوں گانا چھوڑ کر پروگرام اینکر بن جاؤں: علی عظمت

    سوچتا ہوں گانا چھوڑ کر پروگرام اینکر بن جاؤں: علی عظمت

    کراچی: اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گلوکار علی عظمت نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوچتا ہوں کہ گانا چھوڑ کر پروگرام اینکر بن جاؤں۔

    تفصیلات کے مطابق صوفی راک اور جنون سے مشہور ہونے والے سنگر اور میوزیشن علی عظمت نے پی ایس ایل کے رواں سیزن کے سب سے بڑے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی۔

    گلوکار علی عظمت کا کہنا تھا کہ اس بار متنازع گانا گانے والے آرٹسٹ کو نہیں لیا گیا، علی ظفر کے ٹوئٹ پر میرا رد عمل ہے کہ اللہ انھیں خوش رکھے، عاصم اظہر نے بہترین گانا گایا ہے۔

    ایک اور سوال پر علی عظمت نے کہا کہ ٹی وی پر اینکرز کو زیادہ ٹائم ملتا ہے، مجھے رشک آتا ہے، سوچتا ہوں گانا چھوڑ کر میں بھی پروگرام اینکر بن جاؤں۔

    کرکٹ کے دیوانوں کا اپنا شو ’ہرلمحہ پرجوش‘ کا شاندار آغاز

    خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 کا آغاز ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی اے آر وائی نیوز پر پی ایس ایل کے رواں سیزن کا سب سے بڑا کرکٹ شو ہر لمحہ پرجوش روزانہ رات 11 سے 12 بجے تک نشر کیا جارہا ہے۔

    وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات اور منفرد انداز پروگرام کی خاص بات ہیں، شو میں مختلف شخصیات کا روپ دھارے شفاعت علی بھی اپنے فن کا جادو جگا رہے ہیں جبکہ چائلڈ‌ اسٹار احمد شاہ بھی جیوری کا حصہ ہیں۔

  • جنون بینڈ کے مداحوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے؟

    جنون بینڈ کے مداحوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے؟

    اسلام آباد : نوے کی دہائی کے مقبول میوزیکل بینڈ جنون موسیقی کے دلدادہ لوگوں کی دلوں پر برسوں حکمرانی کی ہے تاہم کئی عرصے سے مداح اس بینڈ کو یکجا نہیں دیکھ پا رہے تھے تاہم اب دوبارہ سے اس بینڈ کے یکجا ہونے کی خبر نے شائقین کے دل موہ لیے ہیں۔

    ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ جنون کسے یاد نہیں ہو گا اس بینڈ نے نوے کے اوائل میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور شائقین موسیقی کے درمیان مدھر موسیقی اور خوبصورت آوازوں سے مزین گانوں سے اپنی اجارہ داری قائم رکھی۔

    نوے کی دہائی کے آغاز میں لاہور میں جنم لینے والے اس بینڈ میں سلمان احمد۔ نصرت حسین، غیرملکی گٹارسٹ برین اور علی عظمت بہ طور گلوکار شامل تھے جنہوں نے جدید میوزیکل آلات کے ساتھ موسیقی کی دنیا کے تما م ہی شعبہ جات پر طبع آزمائی کی تاہم صوفیانہ کلام پیش کرنے میں یہ بینڈ اپنا ثانی نہیں رکھتا تھا۔

    اس دوران انہوں نے اپنا پہلا البم ’’جنون‘‘ کے نام دے ریلیز کیا جو اس بینڈ کا برانڈ بن گئی اس کے بعد 1993 میں تلاش جاری کر کے پاکستان میں ابھرتی ہوئی پاپ موسیقی میں اپنی نئی راہ متعین کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد تیسری البم انقلاب نے ان کی شہرت کو دوام بخشا اور موسیقی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔

    جنون بینڈ کے 1997 میں جاری کیئے گئے البم آزادی نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچا دی تھی اور یوں اس البم کے بعد جنون بینڈ کو عالمی شہرت حاصل ہوگئی اور پھر 1999 کے البم پرواز کی بلند پروازی نے حاسدوں کو دل جلادیا اور 2003 میں دیوار کے نام سے جاری ہونے والی البم گویا ممبران بینڈ کے درمیان دیوار کھڑی کر کی گئی اور 2005 میں یہ بینڈ اختلافات کی نظر ہوگیا۔

    دو ہزار کی دہائی کے وسط میں جنون بینڈ ممبران کے درمیان اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے اور پھر شائقین موسیقی کو اس بینڈ کو یکجا ہوکر ایک ساتھ پر فارم کرتے ہوئے دیکھنے کا موقع میسر نہیں آسکا تاہم انفرادی گانے ضرور آتے رہے تاہم اب علی عظمت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنی ایک پوسٹ پر جنون بینڈ کو دوبارہ سے شروع کرنے کا عندیہ ہے اور اس کے لیے عوام سے رائے مانگی ہے۔

    علی عظمت کی جانب سے اس پوسٹ پر سلمان احمد اور برین کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے جس سے گیند اب سلمان احمد کے کورٹ میں ہے اور ان کی رضامندی کے بعد نوے کی دہائی کا یہ مقبول بینڈ پھر سے شائقین موسیقی کو اپنے گانوں اور دھنوں پر محو رقص ہونے پر مجبور کردے گا۔

  • علی عظمت موٹر سائیکل پر چین جائیں گے

    علی عظمت موٹر سائیکل پر چین جائیں گے

    کراچی : موسیقی کی دنیا میں اپنی آواز اور پاپ میوزیک کے ذریعے علیحدہ شناخت رکھنے والے معروف پاکستانی گلوکارعلی عظمت اپنی مخصوص موٹرسائیکل پر چین تک کا سفر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاپ اسٹار اور موسیقی کی دنیا میں اپنے میوزک اور آواز کے ذریعے پہچان بنانے والے معروف پاکستانی گلوکار علی عظمت نے بائیک چلانے کے شوق میں چین تک موٹرسائیکل پر سفر کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس ضمن میں گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے مداحوں کے لیے ’’علی کریزی سینٹرل ایشن ایڈوینچر‘‘ کے نام سے ایک صفحہ بھی بنایا ہے جہاں وہ مداحوں کو اپنے سفر سے آگاہ کریں گے اور اس دوران پیش آنے والے مناظر کو کیمرے میں نظر بند کر کے شیئر کریں گے‘‘۔ راک اسٹار نے اپنے سفر کا آغاز جمعے کی صبح 5 بجے کرتے ہوئے تصویر اپنے صفحے پر شیئر کیں۔

    علی عظمت اپنی ٹیم کے ہمراہ سب سے پہلے اسلام آباد پہنچیں گے، جس کے بعد وہ مری، برہان، آزاد کشمیر، مظفرآباد، گڑھی خدا بخش، بالاکوٹ، ناران، ہنزہ، پسو، خنجراب کی سرحدوں سے  گزرتے ہوئے چین پہنچیں گے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ ٹیم بھی موجود ہوگی۔

    قبل ازیں علی عظمت نے 2011 میں کراچی سے لاہور تک کا سفر موٹر سائیکل پر سفر طے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2013 میں بائی روڈ پاکستان کا دورہ کیا تاہم اس بار وہ پچھلے دو دوروں سے زیادہ مسافت طے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔