Tag: علی فضل

  • ریچا چڈھا اور علی فضل نے اپنی بیٹی کے نام کیا رکھا؟ پوسٹ وائرل

    ریچا چڈھا اور علی فضل نے اپنی بیٹی کے نام کیا رکھا؟ پوسٹ وائرل

    بالی ووڈ کے مشہور جوڑے ریچا چڈھا اور علی فضل نے اپنے پہلے بچے کا نام پیدائش کے تقریباً 4 ماہ بعد بتا دیا۔

    اداکارہ ریچا چڈھا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نے اپنی بیٹی اور شوہر و اداکار علی فضل کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

    مشہور شخصیت جوڑے ریچا چڈھا اور علی فضل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ’’زونیرا ادا فضل‘‘ رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VOGUE India (@vogueindia)

    رپورٹ کے مطابق یہ نام اردو زبان میں ہے جس کے معنی جنت کے پھول کے ہیں جبکہ ادا لفظ جرمن اور یونانی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی محنتی ہیں۔

    اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ’مرزا پور‘ اداکار علی فضل کا کہنا تھا کہ بیٹی نے ایک خلاء کو پر کر دیا ہے، اب کام کرنا مشکل ہے، جب میں گھر سے نکلتا ہوں تو مجھے شدید پریشانی ہوتی ہے کیونکہ میں صرف ہر وقت اپنی بیٹی کو دیکھنا چاہتا ہوں اور ریچا اور اس کے آس پاس رہنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا اور علی فضل کی سال 2020 میں شادی ہوئی تھی ان کے گھر 16 جولائی 2024 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

  • اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے گھر 16 جولائی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے دونوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم دونوں کے خاندان بہت خوش ہیں، ہم نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے مشکور ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ دنوں ریچا اور علی فصل کی جانب سے ایک خوبصورت میٹرنٹی شوٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا نے سال 2020 میں باقاعدہ شادی کی تھی لیکن وہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی شادی سلیبریٹ نہیں کرسکے تھے، لہٰذا انہوں نے اکتوبر 2022 میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اکتوبر 2022 میں علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنئو میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔

  • علی فضل کا ہیرا منڈی میں اہلیہ کی شاندار اداکاری پر ردعمل

    علی فضل کا ہیرا منڈی میں اہلیہ کی شاندار اداکاری پر ردعمل

    بالی ووڈ اداکار وماڈل علی فضل نے ویب سیریز ہیرا منڈی میں اہلیہ ریچا چڈا کی شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔

    اداکار علی فضل نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہیرا منڈی کی لجو اپنی اہلیہ( ریشا چڈا) کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

    علی فضل نے اہلیہ کی خوب تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے  نے ہمیشہ کی طرح بہترین اور غیر معمولی اداکاری کی، تم بہترین ہو اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، ہیرا منڈی میں بہترین اداکاری پر تمھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ali fazal (@alifazal9)

    اداکارہ ریچا چڈا نے بھی شوہر کی جانب سے مبارک باد دیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز ہیرا منڈی میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

     ویب سیریز  ہیرا منڈی کی کہانی ایسی طوائفوں کے اردگرد گھومتی ہے جو ناچ گانا  کر کے اپنا گزارا کرتی ہیں۔ اس بھارتی فلم میں لاہور کی زمانہ قدیم میں موجود  ہونے والی بدنامِ زمانہ ہیرا منڈی کو دکھایا گیا ہے۔

  • تھری ایڈیٹس میں کام کرنے کے بعد دوست مجھے بُرا بھلا کہتے تھے، علی فضل

    تھری ایڈیٹس میں کام کرنے کے بعد دوست مجھے بُرا بھلا کہتے تھے، علی فضل

    فلم تھری ایڈیٹس میں اہم کردار ادا کرنے والی بالی وڈ اداکار علی فضل نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم کے بعد ان کے دوست انھیں گالیاں بکا کرتے تھے۔

    ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی فضل نے بتایا کیا کہ فلمساز راج کمار ہیرانی نے انھیں تھیٹر پرفارمنس کے دوران دیکھا تھا اور فلم کے لیے بلایا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مجھے آڈیشن کے لیے کال موصول ہوئی۔ میں وہ شرٹ پہن کر گیا تھا جسے میں ہفتے کے 4 دن پہنا کرتا تھا۔ جب مجھے فلم کے لیے کاسٹ کرلیا گیا تو بتایا گیا کہ ہمیں وہی شرٹ چاہیے جس میں آپ نے آڈیشن دیا تھا، لہٰذا اسے ساتھ لے کر آئیں۔

    تھری ایڈیٹس کے گانے کے سین کو یاد کرتے ہوئے علی فضل نے کہا کہ مجھے اپنے کردار میں گانے ’گیو می سم سنشائن‘ کے لیے گٹار بجانا پڑا۔ میں نے فلم کے لیے گٹار بجانا سیکھا تھا اور میں کافی اچھا گٹار بجالیتا تھا۔

    علی فضل کے مبطابق ان کے تمام موسیقار دوستوں نے اس کے بعد سالوں تک انھیں گالیاں دیں کیونکہ سیٹ پر میں کافی خوبصورتی سے گٹار بجا رہا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران راجو سر آئے اور مجھے کہا کہ ’بیٹا گٹار کو مت دیکھو‘، اس کے بعد عامر خان آئے اور انھوں نے کہا کہ کامن کوڈز بجاؤ۔

    فلم ’فکرے‘ کے اسٹار نے اعتراف کیا کہ وہ اس دوران صحیح کورڈز پر توجہ دیے بغیر گٹار بجارہے تھے، جس کی وجہ سےان کے موسیقار دوست ناراض ہوگئے تھے۔

    فضل نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے آڈیشن میں پہنی گئی شرٹ 40 روپے میں خریدی تھی، وہ بھی خودکشی کے سین کے دوران پھٹ گئی تھی۔

    اداکار نے کہا کہ پروڈکشن ٹیم نے بعد میں ان کی شرٹ کو اچھی طرح سلائی کر کے انھیں واپس کر دیا تھا جبکہ ڈائریکٹر نے انھیں ایک جیکٹ بھی تحفے میں دی تھی۔

  • ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی میں ہالی ووڈ اداکار بھی مدعو

    ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی میں ہالی ووڈ اداکار بھی مدعو

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور جلد ہی دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوجائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات چند روز میں شروع ہوجائیں گی جو اکتوبر کے آغاز تک جاری رہیں گی۔ شادی میں ہالی ووڈ کے بھی کئی بڑے ناموں کو مدعو کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے نے اپنی شادی میں جوڈی ڈینچ اور جیرارڈ بٹلر کو بھی مدعو کیا ہے۔ ان دونوں کے ساتھ علی فضل نے مختلف فلموں میں کام کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ali fazal (@alifazal9)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ali fazal (@alifazal9)

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریچا اور علی فضل گزشتہ 10 برسوں سے ایک دوسرے کے دوست ہیں، دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے اپنے تعلق کے بارے میں گفتگو کرنے سے گریز کرتے رہے لیکن مختلف مواقعوں پر ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔

    دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 ستمبر سے ممبئی میں ہوگا، 3 اکتوبر کو شادی کی مرکزی تقریب ہوگی جبکہ 4 اکتوبر کو دونوں مہمانوں کے لیے ریسیپشن کا اہتمام کریں گے۔