Tag: علی محمدخان

  • پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کس جماعت میں شامل ہوسکتے ؟  بانی پی ٹی آئی نے واضح بتا دیا

    پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کس جماعت میں شامل ہوسکتے ؟ بانی پی ٹی آئی نے واضح بتا دیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان کا کہنا ہے کہ کس جماعت میں جانا ہے آج پارٹی قیادت کی جانب سے مطلع کر دیا جائے گا تاہم یہ ایک عارضی انتظام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی نے واضح بتا دیا ممبران کس جماعت میں جاسکتے ہیں، تاکہ پی ٹی آئی کی خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں کا تحفظ کیا جا سکے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کس جماعت میں جانا ہے آج پارٹی قیادت کی جانب سے مطلع کر دیا جائے گا، کسی بھی جماعت میں جانا ایک عارضی انتظام ہے، جیسے ہی بّلا واپس ملتا ہے پی ٹی آئی ممبران واپس اپنی جماعت میں ہوں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی خرید و فروخت کے گھناؤنے کھیل سے بچ سکیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےسختی سے حکم دیا ہے پارٹی قیادت انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تاکہ جلد از جلد انٹراپارٹی الیکشن کرائیں تاکہ بلا واپس مل سکے،سب تحریک انصاف امیدواروں کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں موجود ہے ، ہم تحریک انصاف کے ممبر ہیں اور اسی جماعت سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

    علی محمد خان نے مزید کہا کہ انتخابی نشان بلا چھین کر ہمیں جبراً آزاد الیکشن لڑنے پرمجبور کیا گیا لیکن ہم تحریک انصاف میں تھے ہیں اوررہیں گے۔

  • معصوم فرشتہ قتل جیسے واقعات کے مجرموں کو چوک پر پھانسی پر لٹکاناچاہیے،علی محمدخان

    معصوم فرشتہ قتل جیسے واقعات کے مجرموں کو چوک پر پھانسی پر لٹکاناچاہیے،علی محمدخان

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے فرشتہ کے والد کو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ایسے واقعات کےمجرموں کو چوک پرپھانسی پرلٹکاناچاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان فرشتہ کے گھر پہنچے ، اس موقع پر علی محمد خان نے کہا زینب ہویاکوئی بھی بچی،سب قوم کی بیٹیاں ہیں، زینب اورعاصمہ کےقاتلوں کوبھی گرفتارکیاگیا، زینب اورعاصمہ کےبعدبھی یہ واقعات رک نہیں رہے، جوچیزغلط ہےوہ غلط ہےاس کو ٹھیک کرناچاہیے۔

    علی محمدخان کا کہنا تھا وزیراعظم،اسپیکر،کابینہ اورسب نے فرشتہ سے زیادتی و قتل کے واقعےکانوٹس لیا، اس قسم کےواقعات کوذاتی مفاد کیلئےاستعمال نہیں کرنا چاہیے۔

    پھانسی پرلٹکانےسےمتعلق حکومت کوقانون سازی کرنی چاہیے

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا وزیرقانون کواس قسم کےواقعات سےمتعلق خط لکھوں گا، ایسےواقعات کےمجرموں کو چوک پرپھانسی پرلٹکاناچاہیے، پھانسی پرلٹکانےسےمتعلق حکومت کوقانون سازی کرنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا وزیرقانون کوکہوں گاپھانسی پرلٹکانےسےمتعلق قانون سازی کریں، ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےسخت اقدامات کرناہوں گے، ریاست اپنا کردار ادا کرےگی اور کر رہی ہے، ملزمان کوسخت سزاملےگی۔

    علی محمدخان نے فرشتہ کےوالدکومجرموں کوکیفر کردارتک پہنچانےکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا حکومت اپنےفرائض سےغافل نہیں ہوسکتی، پولیس نظام میں مؤثراصلاحات کی طرف جا رہےہیں۔

  • مودی صاحب اپنے پائلٹ کو جہاز اڑانا سکھا کر بھیجا کریں، بار بار ابھی نندن واپس نہیں کئے جاسکتے

    مودی صاحب اپنے پائلٹ کو جہاز اڑانا سکھا کر بھیجا کریں، بار بار ابھی نندن واپس نہیں کئے جاسکتے

    اسلام آباد : وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمدخان کا کہنا ہے کہ مودی صاحب اپنے پائلٹ کو جہاز اڑانا سکھا کر بھیجا کریں، بار بار ابھی نندن واپس نہیں کئے جاسکتے ، پاکستان کا دشمن نمبرون اسرائیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمدخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومیں ہمیشہ آفات اور مسائل سے نمٹنے کیلئے تیار ہوتی ہیں، مودی صاحب اپنے پائلٹ کو جہاز اڑانا سکھا کر بھیجا کریں، بار بار ابھی نندن واپس نہیں کئے جاسکتے۔

    وزیرمملکت کا کہنا تھا ہماری پروفیشنل آرمڈ فورسزہیں اور قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، پاکستان کا دشمن نمبرون اسرائیل ہے۔

    علی محمدخان نے کہا 2009 اور 10 کے سیلاب نے بہت تباہی مچائی، عمران خان ماحول سے پیدا تبدیلیوں کو بخوبی سمجھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی شروع کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا بطورقوم قدرتی آفات سے نمٹنےکیلئے تیار رہنےکی ضرورت ہے، حالیہ بارشوں نےبلوچستان میں تباہی مچائی۔

    مزید پڑھیں : بھارت اب بازنہ آیا تو اس کے ہزار ٹکڑے کریں گے،علی محمد خان

    یاد رہے قومی اسمبلی میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کا کہنا تھا کہامن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا  پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پربننے والا ملک ہے تاقیامت رہے گا، بھارت اب بازنہ آیا تو اس کے ہزار ٹکڑے کریں گے۔