Tag: علی محمد خان

  • حافظ نعیم کے فیصلے پر الیکشن کمیشن اب اپنا دفاع کیسے کرے گا؟ علی محمد خان

    حافظ نعیم کے فیصلے پر الیکشن کمیشن اب اپنا دفاع کیسے کرے گا؟ علی محمد خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ خیرات میں دی گئی سیٹ واپس کر کے حافظ نعیم نے اخلاق کا اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 23 مردان سے قومی نشست جیتنے والے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے پی ایس 129 کی جیتی ہوئی نشست چھوڑنے کے اعلان پر ان کی تعریف کی ہے۔

    علی محمد خان نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’خیرات میں دی گئی سیٹ واپس کر کے حافظ صاحب نے اخلاق کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اب اپنا دفاع کیسے کرے گا اس فیصلے پر؟‘‘

    انھوں نے لکھا ’’جو جیتا ہے اسی نے دھاندلی کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا ہے، اسی لیے کہا تھا کہ عوام کو ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔‘‘

    واضح رہے کہ حافظ نعیم نے صوبائی نشست کے نتائج کے حوالے سے کہا تھا کہ ان سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار نے لیے تھے، حافظ نعیم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’میں نے کہا تھا جو جیتے اسے جیتنے دو جو ہارے اسے ہارنے دو، میری جیتی ہوئی سیٹ پر فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی جیتی ہے، ضمیر اور جماعت کی اخلاقی روایات کے مطابق صوبائی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمیں ہماری ساری جیتی ہوئی سیٹیں واپس کی جائیں۔‘‘

  • کیا علی محمد خان وزیراعظم کے امیدوار ہونگے؟ تجزیہ کاروں کا اہم انکشاف

    کیا علی محمد خان وزیراعظم کے امیدوار ہونگے؟ تجزیہ کاروں کا اہم انکشاف

    پی ٹی آئی کی طرف سے علی محمد خان وزیراعظم کے امیدوار ہونگے؟ اس حوالے سے تجزیہ کاروں نے اہم تفصیلات بتادیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز پر حالیہ عام انتخابات 2024 کے حوالے سے زبردست تجزیے جاری ہیں۔ اپنی گفتگو میں ایک تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ علی محمد خان کے حوالے سے میڈیا میں اور پی ٹی آئی کے اندر یہ بات ہورہی ہے کہ موقع ملا تو وہ وزیراعظم کے امیدوار ہونگے۔

    تجزیہ کار نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی علی محمد خان کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بناتی ہے تو ان کی ہار یا جیت بعد کی بات ہے تاہم قائد حزب اختلاف بھی کوئی اسی طرح کا امیدوار ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اگر کوئی قائد حزب اختلاف بنتا ہے تو وہ علی محمد خان ہی بننے چاہیئں۔

    واضح رہے کہ ہحکومت سازی کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

    دیکھنا یہ ہے کہ مرکز میں کون سی پارٹی حکومت بنائے گی یا پھر سے مخلوط حکومت بنتی ہے۔یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اس بار قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں بڑے بڑے نام ہار گئے ہیں۔

  • عدالت کا علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    عدالت کا علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیدیا۔

    پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے اسلام آباد کیپٹل پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز، ملکیہ بخاری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • عوام  آپ کے گورنر راج کو پیروں تلے کچل دے گی،علی محمد خان کا رانا ثنااللہ کو جواب

    عوام آپ کے گورنر راج کو پیروں تلے کچل دے گی،علی محمد خان کا رانا ثنااللہ کو جواب

    تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے گورنر راج کی دھمکی پر رانا ثنااللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا عوام آپ کے گورنر راج کو پیروں تلے کچل کر رکھ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر راج نہیں اب صرف عوامی راج ، رانا صاحب شوق پورا کر کے دیکھ لیں۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آپ کی پنجاب سے امپورٹڈ حکومت عوامی سیلاب میں بہہ گئی ، پنجاب کےعوام آپ کے گورنر راج کو بھی پیروں تلے کچل کر رکھ دے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ قوم اللہ کےحضور سر بسجود ہو کر 2 رکعت شکرانے کے نوافل ضرور ادا کریں، آگے بھی ظلم و جبر کے امپورٹڈ بت اللہ توڑے گا۔

  • ’جتنا چاہے پیسہ چلالو، آخری جیت حق کی ہوگی‘

    ’جتنا چاہے پیسہ چلالو، آخری جیت حق کی ہوگی‘

    مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اداکار فیروز خان نے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا ٹویٹ شیئر کردیا۔

    گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ چوہدری شجاعت کے خط کے مطابق ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے۔

    ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا جہاں عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کردیا۔

    https://urdu.arynews.tv/cm-punjab-elections-farhan-saeed-others-showbiz-stars-respond/

    فیروز خان نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’جتنا چاہے پیسہ چلالو، جتنی سازشیں اور بلیک میلنگ کرلو پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہا ہوں آخری جیت حق کی ہوگی۔‘

    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’اس پنجاب اسمبلی سے پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اور قومی اسمبلی میں بھی میرا لیڈر عمران خان دو تہائی اکثریت سے ایک بار پھر آئے گا، انشا اللہ۔‘

    فیروز خان کے اس ری ٹویٹ کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور علی محمد خان کا بیان شیئر کرنے پر اداکار کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • صبرکرو، میرا لیڈر عمران خان پھر آئے گا !علی محمد خان کی آخری تقریر کو عوام نے سچ کر دکھایا

    صبرکرو، میرا لیڈر عمران خان پھر آئے گا !علی محمد خان کی آخری تقریر کو عوام نے سچ کر دکھایا

    اسلام آباد : پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کی جذبات سے بھری آخری تقریر کے پھر چرچے ہونے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی آخری تقریر کو عوام نے سچ کردکھایا۔

    ضمنی انتخابات میں عوام نے پنجاب کوعمران خان کے حوالے کردیا، علی محمد خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد حکومتی بینچز پر اکیلے کھڑے ہوکر جذبات سے بھری تقریر کی تھی۔

    جس میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا تھا کہ صبرکرو، میرا لیڈر آئے گا اور عوام اسے دو تہائی اکثریت سے لے کر آئیں گے۔

    رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے خطاب کے شروع میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے اور خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔

  • ’حکومت کو ہاری ہوئی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں‘

    ’حکومت کو ہاری ہوئی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں‘

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہاری ہوئی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ نیب ہمارے اختیار میں نہیں ہے، نیب ہم سے ڈکٹیشن لیتا تو پاکستان کی جیلیں بھری ہوتیں۔

    علی محمد خان نے کہا کہ بلاول کو بڑے زرداری سے سوال کرنا چاہئے کہ سرے محل کیا ہے، بلاول کو والد سے پوچھنا چاہئے کہ آپ نے سوئس بینکس کو خط کیوں نہیں لکھا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مقدمات ہم کیسے معاف کرسکتے ہیں، ہم نے اگر کوئی ایسی پیش کش کی تو وہ ہمارا آخری دن ہوگا، عمران خان کرپشن کیسز پر این آر او نہیں دیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی جلد مکمل ہونے کے قریب ہے۔

    وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں بلکہ خود سے ہے، ہم عوام سے وعدے کرکے آئے ہیں اسے پورا کریں گے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کو ہاری ہوئی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اپوزیشن والے ہارے ہوئے کھلاڑی ہیں، اے پی سی ہارے ہوئے کھلاڑیوں کی شام غریباں ہے۔

  • سابق حکمرانوں نے دورہ امریکا پر لاکھوں، عمران خان نے صرف 67 ہزار ڈالر خرچ کیے: علی محمد خان

    سابق حکمرانوں نے دورہ امریکا پر لاکھوں، عمران خان نے صرف 67 ہزار ڈالر خرچ کیے: علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم کے بیرونی دوروں کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں کی طرح دورہ امریکا پر لاکھوں ڈالر کے بجائے عمران خان نے صرف 67 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم عمران خان، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی اور سابق صدر آصف زرداری کے بیرونی دوروں کا موازنہ پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

    علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم سے خرچے کا حساب پوچھتے ہو تو سن لو، وزیر اعظم کے لیے 474 ملین رکھے گئے تھے جس میں سے 137 ملین روپے بچا لیے گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح عمران خان نے ضمنی گرانٹس نہیں مانگیں۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری نے امریکا کا دورہ 7 لاکھ ڈالر میں کیا، نواز شریف نے 5 لاکھ 49 ہزار جبکہ عمران خان نے صرف 67 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اقوام متحدہ کا دورہ کیا تو 13 لاکھ ڈالر خرچ کیے، نواز شریف نے اقوام متحدہ کے دورے پر 11 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔ عمران خان نے دورہ اقوام متحدہ پر صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

    انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے دورہ ڈیوس میں 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ ڈالر خرچ کیے، نواز شریف نے ڈیوس میں 7 لاکھ ڈالر خرچ کیے اور ایک لفظ نہ بول سکے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تو وہ تھے کہ سوئس بینکوں کو خط نہ لکھنے دیا، زرداری نے اپنا وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی قربان کردیا۔ سابق وزیر اسحٰق ڈار اور سلمان شہباز فرار ہیں۔ سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو واپس آئیں عدالتوں کا سامنا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں 110 شوگر ملیں بنتی رہیں، اسٹیل ملز پر ڈاکے پڑتے رہے۔ عمران خان کا کوئی بزنس نہیں ہے۔

  • ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے، علی محمد خان

    ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے، علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سےمعاشی ریلیف پیکج کا اعلان کیاگیا ہے،آج کے پی حکومت کی جانب سے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پہلی کوشش ہے فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سامان پورا کیا جائے، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کاحفاظتی سامان پورا کیاجا رہاہے،ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ مستحقین کے لیے بھی حکومت کی جانب سے اقدامات کر رہے ہیں،کرونا جیسی وبا سے لڑنے کے لیے احتیاط ہی ہمارے پاس بڑا ہتھیار ہے۔

    وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسنز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے وسائل کے مطابق ہی فیصلے کر رہے ہیں، کرونا کے خلاف جنگ متحد ہوکر جیت سکتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فنڈ قائم کر رہا ہوں جس کے ذریعے بھی مستحقین کو رقم دی جائےگی۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

  • علی محمد خان نے وفاقی وزیر کا دفاع کرنے سے صاف انکار کردیا

    علی محمد خان نے وفاقی وزیر کا دفاع کرنے سے صاف انکار کردیا

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیان کا دفاع کرنے سے انکار کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں عمرایوب کےبیان کادفاع نہیں کروں گا، سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاسی لیڈران کی ہمیشہ عزت کی اور ایسا ہی رویہ چاہتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ30،35سال قومی خزانےکو لوٹا گیا ہم سے15ماہ کاحساب لےسکتےہیں، نیب کی جانب سےکسی کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچنا الگ بحث ہے تاہم نیب اورحکومت کےگٹھ جوڑ کےدعوؤں کو مستردکرتا ہوں۔

    علی محمدخان کا کہنا تھا کہ نیب سےمتعلق اپوزیشن کو اعتراض ہےتو سپریم کورٹ چلےجائیں، چینی آٹےبحران پر عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی۔

    واضح رہے کہ 3 روز قبل قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران عمر ایوب نے پیپلزپارٹی کی کرپشن پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک صدر ہوتے تھے جو مسٹر ٹین پرسنٹ مشہور تھے جس پر پی پی اراکین طیش میں آگئے اور عمر ایوب کے سامنے کھڑے ہوگئے۔

    عمر ایوب بھی اپنے بیان پر ڈٹ گئے اور آج بھی جلسے میں کہا کہ پرسنٹیج گنوانے پر پیپلزپارٹی کو تکلیف ہوتی ہے، پہلی بار ملک میں ایماندار وزیراعظم آیا ہے جو چوروں اور لٹیروں کو نہیں چھوڑے گا۔