Tag: علی محمد خان

  • جلد معیشت بہتر اور مہنگائی میں کمی آئے گی: علی محمد خان

    جلد معیشت بہتر اور مہنگائی میں کمی آئے گی: علی محمد خان

    کراچی: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کاکہنا ہے کہ آئندہ 5سال پھر پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، جلد معیشت بہتر اور مہنگائی میں کمی آئے گی، ترک صدر کا آج اسمبلی میں گرمجوشی سے استقبال کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل لانے کا مقصدیہ نہیں ہوتا کہ حکومت کچھ کر نہیں سکتی، ہم توچاہتے ہیں کوئی بھی پالیسی بنے تو ساتھ چلیں مسائل سے نکلیں، ہم نے ایک تجویز دی ہے چاہتے ہیں اس پر تجاویز آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بھی تجاویز شامل ہوں گی تو اچھی پالیسی بن کرآئے گی، حفیظ شیخ کو پیپلزپارٹی کے پاس تھے تو اچھا کام نہیں لے سکے، حفیظ شیخ پی ٹی آئی کے پاس ہیں تو اچھا کام لیں گے۔

    علی محمدخان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 سے متعلق کارروائی کا علم نہیں ہے، حمایت کرتا ہوں جہانگیر ترین خسروبختیار کے گوادموں کا ریکارڈ سامنے لائیں، جن لوگوں کی بھی شوگرملز ہیں ان کے گوداموں کا ریکارڈ سامنے لانا چاہیے، یہ روایت اچھی نہیں کہ کل حکومت میں آکر یہ کریں گے وہ کریں گے۔

  • قوم وزیراعظم کے اعلان کی منتظر ہے، علی محمد خان

    قوم وزیراعظم کے اعلان کی منتظر ہے، علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، پوری قوم وزیراعظم کے اعلان کی منتظر ہے۔

    اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے ایک اہم موڑ سے گزر رہا ہے، ایسے وقت میں نریندر مودی پاکستانیوں کو ڈرانے کی کوشش نہ کرے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا اور پاکستان اس کے بغیر ادھورا ہے،کشمیر کے الحاق سے تکمیل پاکستان ہو گی۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ دنیا یاد رکھے کشمیر کے الحاق تک پاکستان ادھورا ہے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان کے اعلان کا انتظارہے،عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا بہترین مقدمہ لڑا، پاکستان قیام امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے، خطے کو جنگ سے بچانے کی ذمہ داری اقوام عالم پر عائد ہوتی ہے۔

    مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طلحٰہ محمود کا کہنا تھا کہ قوم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتی ہے، بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو تاریخ بھلا نہیں سکتی، 72 برس سےکشمیری جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بھارت پرحکمرانی کرنے والا شخص دہشت گرد تنظیم کا سربراہ ہے، پاکستانی قوم ہر صورت کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگی۔

  • اسرائیل تسلیم کرنے والوں کو بحیرۂ عرب میں ڈبو دیں گے: علی محمد خان

    اسرائیل تسلیم کرنے والوں کو بحیرۂ عرب میں ڈبو دیں گے: علی محمد خان

    مردان : وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو بحیرۂ عرب میں ڈبو دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے مردان میں پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تسلیم کرنے والوں کو بحیرہ عرب میں ڈبو دیں گے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ مودی اس خطے پر بد نما داغ ہے، ہم نے عہد کیا ہے کشمیر بنے گا پاکستان، وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا، مودی کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، دہلی کی خیر منائے۔

    وفاقی وزیر نے ملکی صورت حال پر بھی بات کی، کہا کہ نیب اور پولیس سمیت تمام ادارے کینسر زدہ ہیں، عمران خان اکیلے نظام کو درست نہیں کر سکتے۔

    یہ بھی پڑھیں:  غزوہ ہند کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، نشانیاں عیاں ہوچکی ہیں ، علی محمد خان

    اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ڈیل کی خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری سے ڈیل دولت کی واپسی پر ہو سکتی ہے، عمران خان کا عہد ہے قومی دولت کسی کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل وزیر مملکت نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت حملہ کر چکا ہے اور ہم نے جواب دینا ہے، غزوہ ہند کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، نشانیاں عیاں ہو چکی ہیں، ہم پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

  • غزوہ ہند کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، نشانیاں عیاں ہوچکی ہیں ، علی محمد خان

    غزوہ ہند کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، نشانیاں عیاں ہوچکی ہیں ، علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارت حملہ کرچکا ہے اور ہم نے جواب دینا ہے ،غزوہ ہند کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، نشانیاں عیاں ہوچکی ہیں، ہم پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

    علی محمدخان کا کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں کوذہنی طورپرٹارچرکرناچاہتا ہے، کشمیرکی تحریک کوختم کرناچاہتاہے،مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، مودی سرکار ہندوتوا کے نظریے پر کار بند ہے، اقلیتوں کاخاتمہ کررہی ہے۔

    بھارت حملہ کرچکاہےاورہم نے جواب دینا ہے

    وزیر مملکت نے کہا بھارت حملہ کرچکاہےاورہم نے جواب دینا ہے ، کیاآپ کو نہیں پتہ بھارت کوکس طرح جواب دیناہے، غزوہ ہند کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، نشانیاں عیاں ہوچکی ہیں، ہم پوری طرح تیار ہیں، بھارت کومنہ توڑجواب دیں گے۔

    غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا ہے اب ہم نے جہاد کرنا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کابچہ بچہ ملک کے دفاع اور کشمیریوں کے لئے جان دینے کو تیار ہے، غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا ہے اب ہم نے جہاد کرنا ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بتیس روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیری گھروں میں اسیری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ کھانے پینے کی اشیااوردوائیں ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا جبکہ مواصلاتی ذرائع کی بندش سے مقبوضہ وادی کا رابطہ دنیا سے بدستورمنقطع ہے۔

    قابض بھارتی فوجی گھرگھرتلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کوگرفتاراورخواتین سے بدسلوکی کررہے ہیں۔ نیٹ سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک سمیت حریت رہنما یا توگرفتارہیں یاپھرنظربندہیں۔

  • اپوزیشن جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے کرے، ہم نہیں روکیں گے: علی محمد خان

    اپوزیشن جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے کرے، ہم نہیں روکیں گے: علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے کرے، ہم نہیں روکیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں‌گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین وقانون پرمکمل عمل ہورہا ہے.

    [bs-quote quote=” کل اپوزیشن کا احتجاج ایمان دارشخص کے وزیراعظم بننے پرتھا، جو ناکام رہا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”علی محمد خان”][/bs-quote]

    علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں ادارےآزاد ہیں، ہرکسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے، اپوزیشن کا حق ہے، جو بولنا ہے، بولے.

    ان کے مطابق کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دیں گے، قانون توڑنے والوں کے خلاف مقدمہ ہوگا، مگر غلط مقدمے پر نوٹس لیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: شرم کی بات ہے نواز شریف کے عمرے کا خرچ بھی عوام نے دیا: علی محمد خان

    علی محمد خان نے کہا کہ نواجوانوں کو سیاست میں لانے میں اسد عمر کا بڑا ہاتھ تھا، جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا. اپوزیشن جماعتوں کا کل کا یوم سیاہ عوام کے خلاف تھا۔

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مزید کہا کل اپوزیشن کا احتجاج ایمان دارشخص کے وزیراعظم بننے پرتھا، جو ناکام رہا.

  • شرم کی بات ہے نواز شریف کے عمرے کا خرچ بھی عوام نے دیا: علی محمد خان

    شرم کی بات ہے نواز شریف کے عمرے کا خرچ بھی عوام نے دیا: علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ شرم کی بات ہے نواز شریف کے عمرے کا خرچ بھی عوام نے دیا، جب خلفائے راشدین سے سوال ہو سکتا ہے تو کون نواز شریف کون زرداری۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی گفتگو سے لگا ماضی کی حکومتیں خوابوں میں گزریں، گزشتہ 40 سالوں سے جمہوریت اور اپوزیشن میں آنکھ مچولی کھیلی گئی۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج کابینہ میں کچھ فیکٹ اینڈ فگرز پیش کیے گئے، وزیر اعظم ہاؤس کے علاوہ جہاں عمران خان رہتے ہیں وہاں کا خرچہ سرکار نہیں دیتی، ملکی خزانے کا دیوالیہ کس نے نکالا؟ فرشتوں نے تو نہیں نکالا۔ شرم کی بات ہے نواز شریف کے عمرے کا خرچ بھی عوام نے دیا۔

    انہوں نے کہا شریفوں نے سرکاری تو چھوڑیں رائیونڈ کے خرچے بھی عوام کے پیسوں سے کیے، آصف زرداری اور نواز شریف کی ذاتی مصروفیات پر سرکاری خرچہ کیوں ہوا؟ آصف زرداری نے دبئی کے 51 دورے کیے۔ 51 میں سے 41 دورے نجی تھے جو عوام کے خرچے پر کیے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف نے لندن کے 24 دورے کیے جس میں سے 20 نجی تھے یہ بھی عوام نے برداشت کیے۔

    انہوں نے کہا کہ جب عمر فاروق ؓ سے سوال ہو سکتا ہے تو کون نواز شریف کون زرداری۔ کوئی کرپشن یا عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا تو مسکرا کر جواب دینا چاہیئے، سیاستدان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اخلاقی قوت ہوتی ہے۔

    وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایسا اسپتال، سرکاری کالج یا یونیورسٹی بنائی جو ٹاپ 100 میں ہو۔ پاکستان میں کسی اسپتال میں آپ اپنے گھر والوں کا علاج کروائیں گے؟ اداروں کو چھوڑیں آپ نے ملک کی ماؤں کو بھیگ مانگنے پر مجبور کر دیا، جس نے پاکستان کا خزانہ لوٹا ایک ایک روپیہ اس سے برآمد کریں گے۔

  • بدعنوانی میں ملوث عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، علی محمد خان

    بدعنوانی میں ملوث عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا حزب اختلاف کا آئینی حق ہے لیکن لوگ ان کی حمایت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نئی قانون سازی کی بجائے موجودہ قوانین پرحقیقی معنوں میں عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن کی قیادت کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کرایا تاہم بدعنوانی میں ملوث عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی کسی تحریک سے خوفزدہ نہیں کیونکہ وہ عوام کی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے یکن لوگ ان کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی قیادت اپنے اپنے ادوار حکومت میں بدعنوانی میں رہی۔

    حکومت معیشت مستحکم بنانےکےلیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، علی محمد خان

    یاد رہے کہ یکم اپریل کو وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔

  • حکومت آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں گئی، علی محمد خان

    حکومت آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں گئی، علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں گئی، دعا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے پر کوئی بھی خوش نہیں ہوگا، ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف جانا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد معیشت کو کیوں بہتر نہ کرسکے، آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانا پڑا تو میں سمجھتا ہوں ہم ناکام ہوگئے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ آئی ایم ایف جانے سے مہنگائی ختم نہیں ہوگی، ملک سے مہنگائی اچانک ختم نہیں ہوسکتی، معیشت کو استحکام ملے گا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ قرض لینا اچھا عمل نہیں مگر معیشت کو بہتر کرنے کے لیے برا بھی نہیں ہے، اپوزیشن کی باتیں سن کر ایسا لگ رہا ہے کسی اور پلینٹ کی گفتگو ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل خسارے میں ہے، پی آئی اے، ریلوے، پاکستان پوسٹ تباہ ہوگئے، معیشت کی تباہی کی داستان 1985 سے شروع ہوئی۔

    علی محمد خان نے کہا کہ ن لیگ حکومت بتائے 14 سے 15 ہزار ارب کا قرضہ کہاں لگایا، پی ٹی آئی حکومت پہلی ہوگی جو قرض کو صحیح جگہ استعمال کرے گی۔

  • حکومت معیشت مستحکم بنانےکےلیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، علی محمد خان

    حکومت معیشت مستحکم بنانےکےلیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ حکومت معیشت مستحکم بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی اشاریوں میں بہتری نظر آرہی ہے۔

    وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ پاکستان ریلوے، اسٹیل ملز، قومی ایئرلائن، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات لائی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔

    ملک میں امن کے حوالے سے وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کے باعث ہی ملک میں امن بحال ہوا ہے۔

    عمران خان کے حوصلے سے معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرپشن سے بھر پور نظام ملاجس سے معاشی مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔

  • سیاسی ایوانوں کے مخالفین برف کی وادی میں شیر و شکر ہوگئے

    سیاسی ایوانوں کے مخالفین برف کی وادی میں شیر و شکر ہوگئے

    بھورپن: سیاسی ایوانوں کے مخالفین برف کی وادی میں پہنچ کر شیر و شکر ہو گئے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور احسن اقبال نے ایک ساتھ تصویر بنوائی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور صاحب اقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف کا ایک دوسرے سے ٹکراؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزار سکتے۔

    دونوں پارٹیوں کے رہنما حکومت اور اپوزیشن کے کھیل سے کچھ فرصت نکال کر بھوربن میں مسکراتے اور تصویر بنواتے نظر آئے۔

    وفاقی وزیر علی محمد خان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن ہم سب پاکستانی ہیں، یہی رشتہ ہم سب کو جوڑتا ہے۔

    تصویر میں دونوں سیاسی شخصیات ساتھ ساتھ کھڑے مسکرا رہی ہیں اور برف باری سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، ان کے پاس ہی برف کا ایک مجسمہ بھی نظر آ رہا ہے۔

    پارلیمنٹ کے دونوں اراکین بھوربن کے ہل اسٹیشن پر پارلیمنٹ پر ہونے والی ایک کانفرنس میں شریک تھے۔