Tag: علی پرویز ملک

  • ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

    ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر نئی ٹیرف پالیسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان انیقہ نثار  نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے مذکورہ ٹیرف پالیسی کے پاکستانی برآمدات پر پڑنے والے اثرات سے متعلق سوالات کیے۔

    سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کو بدلتے ہوئے حالات کے مطابق اپنی پالیسی کا رخ طے کرنا پڑے گا، پاکستان نے معاشی استحکام کیلئےعالمی اداروں کی مدد سے آئی ایم ایف پروگرام حاصل کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کی منڈی کسی بھی ملک کے لیے اہم ترین ہوتی ہے، پاکستان کسی بلاک پالیٹیکس کا حصہ نہیں، ہمیں ہر منڈی تک رسائی چاہیے۔

    علی پرویز ملک نے بتایا کہ امریکی ٹیرف پالیسی سے متعلق ورکنگ کمیٹی اور اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، ورکنگ کمیٹی میں وہ لوگ شامل ہیں جو امریکی ٹیرف سے متاثر ہیں، امریکی ٹیرف کے متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر ان پٹ لائی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں ہم نے ٹیرف نقصانات کم کرنے کے طریقے بتائے ہیں، اپنے صارفین کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریڈ کو بیلنس کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ امریکی ٹیرف کے مقابلے میں وائلٹ سائزنگ کرلی گئی ہے کہ ہم کتنا ڈرائیورٹ کرسکتے ہیں، امریکی ٹیرف سے متعلق کمیٹی نے اپنی تجاویز مرتب کرلی ہیں۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کل کمیٹی کی ٹیرف سے متعلق تجاویز کی منظوری دیں گے، کل شام 5 بجے میٹنگ ہوگی جس میں منظوری دے دی جائے گی۔

    ٹرمپ ٹیرف اور عالمی منڈیاں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری کے فوری بعد اعلیٰ سطح وفد امریکا روانہ گا، امریکی حکام کو تجاویز کے ساتھ مطمئن کریں گے کہ اضافی ٹریف کا بوجھ نہ ڈالیں۔

  • خساروں کی ذمہ دار ماضی کی پی ٹی آئی حکومت ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم

    خساروں کی ذمہ دار ماضی کی پی ٹی آئی حکومت ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ خساروں کی ذمہ دار ماضی کی پی ٹی آئی حکومت ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے طوفان سے نکلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی شکل میں مہنگائی کا طوفان عوام پر گرتا ہے جس پر قابو پانے کے لئے ہمیں اپنے خساروں پر قابو پاتے ہوئے معیشت کو مکمل ذمہ داری سے چلانا ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی ترقی کے راستے میں بہت بڑی رکاوٹ بن کر کھڑی ہے، اگر بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا ہے تو کہیں سے وسائل تو اکٹھا کرنا ہوں گے۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے ذریعے اضافی وسائل حاصل کیے گئے، پی ٹی آئی حکومت گری تو پٹرول کی قیمت330روپے لیٹر تک پہنچ گئی تھی، شہبازشریف حکومت پٹرول کی قیمت250 روپے لیٹر تک لے کر آگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بنگلادیش، سری لنکا اور بھارت کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم ہیں، خطے میں مہنگی ترین بجلی پاکستان کے اندر ہے، جو بھی اضافی وسائل اکٹھے کیے جائیں گے وہ عوام تک ضرور پہنچیں گے۔

    وفاقی وزیرپٹرولیم نے کہا کہ حکومت اگلے چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دے گی، بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں تو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم نے چھوٹا سا قدم اٹھایا ہے وہ آپ کے سامنے آگیا ہے، شہباز حکومت 40 فیصد مہنگائی کو 2 فیصد پر لاچکی ہیں، آئی ٹی کی ایکسپورٹ 300سے 350ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، آئی ٹی کی ایکسپورٹ پچھلے سال کے مقابلے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پارٹی میں مشاورت کیلیے آئے گا تو سب رائے دیں گے: علی پرویز ملک

    پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پارٹی میں مشاورت کیلیے آئے گا تو سب رائے دیں گے: علی پرویز ملک

    وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پارٹی میں جب مشورے کیلئے پابندی کا معاملہ آئے گا تو ہر کوئی اپنی رائے دیگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں نکتہ چینی کے بجائے اتحاد کو آگے لیکر چلنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، کسی نے قانون توڑا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا چاہے وہ کوئی بھی ہو کارروائی ہوگی۔

    علی پرویزملک کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانونی تقاضے بھی پورے کرنے چاہئیں، احتجاج میں کسی کی پراپرٹی اور کسی کی زندگی کو خطرہ نہ ہو تو احتجاج ضرور ہونا چاہیے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نظام اتنا ہی ناکارہ اور بوگس ہے تو بتائیں پھر یہ ریزرو سیٹوں کیلئے کیوں بھاگ رہے ہیں، عوام کو پتہ ہے یہ لوگ ریاست کے مفادات کو آخری نہج تک لے کر گئے۔

    علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ مشاورت کے دروازے ہمیشہ ہر جماعت کیلئے کھلے ہونے چاہئیں، جنہوں نے ریاست کیخلاف یلغار کی، شہدا کے مجسموں کو توڑا انہیں سزا ملنی چاہیے، قانون اور عدلیہ حکومت سمیت سب کیلئے قابل احترام ہے، ایسی جماعت کو ریلیف دیدیا جو مدعی بھی نہیں بنی۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور سے منتخب ایم این اےعلی پرویزملک کو وزیر مملکت خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومتی معاشی ٹیم میں اضافے کی منظوری دے دی.

    ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے منتخب ایم این اے علی پرویز ملک کووزیر مملکت خزانہ بنانےکافیصلہ کیا ہے.

    علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی گئی ہے، منتخب ایم این اے سے صدرآصف زرداری کل حلف لیں گے.

    یاد رہے گذشتہ ماہ شیزا فاطمہ خواجہ کو وزیرمملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کیا گیا تھا، وہ وفاقی وزیر کی تعیناتی تک وزیراعظم آئی ٹی کے انچارج وزیر رہیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی 19رکنی وفاقی کابینہ نےگزشتہ روزحلف اٹھایا تھا ، وفاقی کابینہ میں 5 وزرا کی بطورغیر منتخب شخصیات تعیناتی کی گئی ہے۔