Tag: عمائدین

  • کرم: قبائل کے عمائدین نے رضا کارانہ طور پر بھاری ہتھیار جمع کرا دیے

    کرم: قبائل کے عمائدین نے رضا کارانہ طور پر بھاری ہتھیار جمع کرا دیے

    کرم میں بنکرز گرانے کے بعد قبائل کے مختلف عمائدین رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے پہلے مرحلے میں لوئر اور اپر کرم میں مختلف قبائل کے عمائدین نے بھاری ہتھیار رضا کارانہ طور پر جمع کرا دیا۔

    ضلع کرم میں طویل بدامنی کے خاتمے اور کوہاٹ میں ہونے والے امن معاہدے کی رو سے قیام امن کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ معاہدہ کوہاٹ کے تحت جہاں تقریبا ایک ہزار بنکرز فریقین کے مسمار کیے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق نے کہا کہ کرم میں رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اور پہلے مرحلے میں لوئر اور اپر کرم کے عمائدین نے بھاری مقدار میں بڑا اسلحہ جمع کر دیا ہے اور اسلحہ جمع کرنے کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری رکھا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ راستے کھولنے سمیت عوام کو ریلیف دینے کے لئے مختلف اقدامات جاری ہیں اس موقع پر قبائلی رہنما حاجی ضامین حسین اور عبدالمنان نے میڈیا کو بتایا کہ قیام امن کے لیے عمائدین حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین نے حکومت سے آمد و رفت کے راستے کھولنے اور بد امنی کا شکار عوام کو ریلیف دینے کے لیے دیگر اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا ہے۔

  • افغانستان: عمائدین اور رضاکاروں کے جنگ بندی کے مطالبات طالبان نے مسترد کردیے

    افغانستان: عمائدین اور رضاکاروں کے جنگ بندی کے مطالبات طالبان نے مسترد کردیے

    کابل: افغانستان میں ملکی عمائدین اور رضاکاروں کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات طالبان نے مسترد کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر افغان حکام نے بھی جنگ بندی میں توسیع کی بات کی تھی جسے طالبان نے مسترد کردیا تھا اور اب ملکی عمائدین اور امن کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں کی جانب سے کیے گئے فائر بندی کے مطالبات بھی طالبان نے مسترد کردیے۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کسی صورت جنگی بندی کے حامی نہیں ہیں، ان کا موقف ہے کہ جب تک خطے میں امریکی فوج موجود ہے اس موقت تک کسی صورت جنگی بندی نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کا امریکی فوج کے ساتھ سمجھوتہ ہوگا۔


    فضل اللہ کی موت کی تصدیق، طالبان نے نیا سربراہ منتخب کرلیا


    افغان طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوسائٹی کے افراد اور امن کے لیے سرگرم رضاکاروں سے کہا کہ وہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی حمایت یافتہ مہموں کا حصہ نہ بنيں، اس سے نقصان ہوسکتا ہے۔

    بیان کے مطابق امريکی اور ديگر ممالک کی افواج صرف يہ چاہتی ہيں کہ طالبان ہتھيار ڈال ديں اور ان ممالک کے منظور شدہ نظام سے سمجھوتہ کر ليں جو ایسا ہم ہرگز ہونے نہیں دیں گے۔


    افغانستان: طالبان کی مختلف پرتشدد کارروائیاں، 38 سیکیورٹی اہلکار ہلاک


    خیال رہے کہ افغانستان ميں عيدالفطر کے موقع پر کابل حکومت اور طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے بعد سے ملک بھر سے دوبارہ فائر بندی اور امن مذاکرات کے مطالبات سننے میں آ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔