Tag: عماد وسیم

  • عماد وسیم کی نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے متعلق لب کشائی

    عماد وسیم کی نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے متعلق لب کشائی

    سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے متعلق لب کشائی کردی۔

    سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری پاکستان کرکٹ کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف پاکستان نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا اچھا آغاز کیا ہے، مجھے امید ہے قومی ٹیم جلد جیت کے ٹریک پر واپس آجائے گی۔

    عماد نے کہا کہ لاپرواہی، حماقت اور بے خوفی میں فرق ہوتا ہے، مائیک ہیسن کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور دور حاضر کیساتھ ٹیم کو ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔

    عماد نے کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر آپ انہیں 4 سے 6 ماہ یا پھر 3 سے 4 سیریز میں موقع دیں گے تو وہ بہترین کوچ ثابت ہوں گے۔ مائیک ہیسن کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کرکٹ کے اندرونی ڈرامے کو سنبھالنا ہوگا۔

    اس سے قبل کئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد نے سکندر رضا کے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے ٹاس سے قبل پاکستان واپسی کو پیسوں سے جوڑ دیا تھا۔

    سکندر رضا نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی نمائندگی کرنے کے لیے قلندرز سے چھٹی لی جس کی وجہ سے ان کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت غیر یقینی ہوچکی تھی۔

    تاہم سکندر رضا نے ٹاس سے دس منٹ قبل قلندرز کے اسکواڈ میں دوبارہ شمولیت اختیار کی اور قلندرز کو فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور بنگلادیش آج مد مقابل ہوں گے

    تاہم حالیہ انٹرویو میں عماد وسیم سے کہا گیا کہ وہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟ جواب میں عماد نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ آپ کے لیے کام کرسکتا ہے۔

  • عماد وسیم نے سکندر رضا کی کمٹمنٹ کو ’پیسے‘ سے جوڑ دیا

    عماد وسیم نے سکندر رضا کی کمٹمنٹ کو ’پیسے‘ سے جوڑ دیا

    پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے سکندر رضا کی ٹاس سے قبل پاکستان واپسی کو پیسے سے جوڑ دیا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے فائنل میں ٹاس سے چند منٹ قبل زمبابوے کے اسٹار کھلاڑی سکندر رضا کی لاہور قلندرز کی ٹیم میں غیر متوقع واپسی کے حوالے سے عماد وسیم ریمارکس دے کر شہ سرخیوں میں آگئے۔

    سکندر رضا نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی نمائندگی کرنے کے لیے قلندرز سے چھٹی لی جس کی وجہ سے ان کی پی ایس ایل فائنل میں ان کی شرکت غیر یقینی تھی۔

    تاہم سکندر رضا نے ٹاس سے دس منٹ قبل قلندرز کے اسکواڈ میں دوبارہ شمولیت اختیار کی اور قلندرز کو فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔

    تاہم حالیہ انٹرویو میں عماد وسیم  سے کہا گیا کہ وہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟ جواب میں عماد نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ آپ کے لیے کام کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو معاوضہ مل رہا ہے تو آپ جائیں گے، میں بھی بہت سفر کرتا ہوں، کبھی کبھی ایک میچ ختم ہوتا ہے اور اگلے دن آپ دوسرا کھیل رہے ہوتے ہیں، میں نے 24 گھنٹے سفر کیا اور براہ راست میچ میں گیا تو ہاں، پیسہ مختلف چیزیں ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سکندر رضا بہترین کھلاڑی ہیں وہ گزشتہ چند سالوں سے دنیا بھر میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے آئی ایل ٹی 20 کا فائنل بھی جیتا تھا، وہ ایک شاندار انسان اور ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں۔

  • عماد وسیم جشن منانے کے نئے انداز پر تنقید کی زد میں آگئے

    عماد وسیم جشن منانے کے نئے انداز پر تنقید کی زد میں آگئے

    پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم جشن منانے کے نئے انداز پر تنقید کی زد میں آگئے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی، کپتان شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    نسیم شاہ اور شاداب خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    تاہم فتح کے باوجود یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم جشن منانے کے اپنے نئے انداز کی وجہ سے شائقین کی تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔

    کنگز کی بیٹنگ کے دوران عماد نے اپنے اوور میں ٹم سائفرٹ کو آؤٹ کیا۔

    وکٹ کے بعد عماد کے ایک ہاتھ ماتھے پر رکھ کر جشن مناتے ہوئے ڈانس کرنا شروع کیا جو شائقین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور شائقین نہیں ان پر تنقید کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ایک صارف نے لکھا کہ ’جیسے انہوں نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلی ہو۔‘

    واضح رہے کہ شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ناقابل شکست ہے اور چار میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اپنی اننگز پر عماد وسیم نے لب کشائی کردی

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اپنی اننگز پر عماد وسیم نے لب کشائی کردی

    نیویارک میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر بھارت نے پاکستان کو 120 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے تعاقب میں عمدہ آغاز کیا لیکن 6 رنز سے میچ ہار گئے۔

    عماد وسیم جب بیٹنگ کے لیے آئے پاکستان کا اسکور 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں پر 73 رنز تھا، پاکستان کو 46 گیندوں پر مزید 47 رنز درکار تھے۔

    آل راؤنڈر نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف رنز کے تعاقب کو مزید آسان بنانے کا منصوبہ تھا لیکن وہ اس منصوبے پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کرسکے۔

    120 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے 59 ڈاٹ گیندیں کھیلیں اور نیویارک میں 7 وکٹوں پر 113 رنز تک محدود رہے، وسیم نے 23 گیندوں پر 15 رنز بنائے تھے۔

    حالیہ انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ جب میں نے بھارت کے خلاف 15 رنز بنائے اس کے بعد جو تنقید ہوئی مجھے ایسا لگا کہ زندگی میں کبھی کچھ نہیں کیا، میں نے اپنی پوری کوشش کی، میں نے ٹیم انتظامیہ کے سامنے واقعی مانگی۔

  • عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

    عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

    قومی ٹیم کے کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل ہوگیا۔

    پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پیغام میں عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھی اور بھائیوں دونوں کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد، آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    سرفراز نے لکھا کہ عماد اور میں نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل اور چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بہت اچھی یادیں شیئر کیں، چیمپئن بولر اور چیمپئن کھلاڑی کا میں فائنل میں میچ ونر اسپیل کبھی نہیں بھولوں گا، ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ جہاں بھی رہو خوش رہو۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    سرفراز

    عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا تھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

    عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

    اس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

  • عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستان کے ممتاز آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے 130 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    پاکستان کے ممتاز آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔

    عماد وسیم نے اپنے اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ پاکستان سے کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا عزاز رہا۔ پاکستان کی جرسی میں ہر ایک لمحہ میرے لیے نا قابل فراموش ہے۔ تاہم ڈومیسٹک کرکٹ اور فرنچائز میں میرا سفر جاری رہے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imad Wasim (@imadwasim)

    واضح رہے کہ 50 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم نے سلیکٹرز کی جانب سے منتخب نہ کیے جانے پر گزشتہ سال 2023 میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی، جس کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی مگر وہ میگا ایونٹ میں کارکردگی پیش نہ کر سکے۔

    عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی بھارت کے خلاف میچ میں عماد وسیم کی سست بیٹنگ پاکستان کی شکست کی وجہ بنی تھی۔۔

    میگا ایونٹ کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی کے جاری دورے کے لیے منتخب نہیں کیا تھا۔

    عماد وسیم نے ون ڈے ڈیبیو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف 19 جولائی 2015 کو کیا اور یکم جون 2020 کو پنڈی میں زمبابوے کے خلاف اپنا آخری ایک روزہ میچ کھیلا۔

    آل راؤنڈر کا ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو، ون ڈے ڈیبیو سے چار ماہ قبل ہوا اور انہوں نے 24 مارچ 2015 کو لاہور میں زمبابوے کے خلاف ہوا جب کہ اس فارمیٹ میں انہوں نے آخری میچ حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلا تھا۔

    اپنے 9 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں انہوں نے 55 ون ڈے میچز میں 986 رنز بنائے اور 44 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا بہترین اسکور 63 رنز ناٹ آؤٹ اور بہترین بولنگ فیگر 14 رنز پر 5 وکٹوں کا ہے۔

    ٹی 20 کیریئر میں عماد وسیم نے 75 میچز کھیل کر 555 رنز بنائے، جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے جب کہ 73 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا بہترین اسکور 64 رنز ناٹ آؤٹ اور بہترین بولنگ فیگر 14 رنز دے کر 5 وکٹوں کا حصول رہا۔

  • عماد وسیم کی اہلیہ کی ٹائمز اسکوائر پر سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

    عماد وسیم کی اہلیہ کی ٹائمز اسکوائر پر سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ٹائمز اسکوائر پر سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں امریکا کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آل راؤنڈر کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کو تصاویر میں جینز شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے ان تصاویر پر بطور کیپشن چند ایموجیز کا استعمال کیا جبکہ لوکیشن میں ٹائمز اسکوائر نیویارک بھی لکھا۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے اس وقت امریکا میں موجود ہے، قومی ٹیم اب تک 3 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل ہوئی۔

    خیال رہے کہ عماد وسیم اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imad Wasim (@imadwasim)

    عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں سفید کرتا اور کالی ویسٹ کوٹ زیب تن کیا تھا۔

  • آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر

    آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر

    پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے مگر بقیہ میچز کے لئے پر امید ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ آل راؤنڈر بدستور سائیڈ اسٹرین کی تکلیف میں مبتلا ہیں، میڈیکل پینل کامشورہ ہے آل راؤنڈر کواحتیاطاً نہ کھلایا جائے تاکہ اگلے میچز کے لئے دستیاب ہوسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر اسی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 نہیں کھیل پائے تھے۔

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹرز انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں، بولرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی، یہاں پر ہائی اسکوررننگ میچز نہیں نظر آر ہے، ہمارے کچھ پلیئرز یہاں پہلے کھیلے ہوئے ہیں ان کو کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

    بھارتی ہیڈ کوچ کا چناؤ، گوتم کو ناک آؤٹ کرنے گنگولی بھی میدان میں آگئے

    بابر کا کہنا تھا کہ شاداب، عماد اور حارث پہلے یہاں کھیل کر چکے ہیں، واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کیخلاف 6 جون کو کھیلے گی۔

  • کیا عماد وسیم ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟

    کیا عماد وسیم ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 9 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا اور دونوں نے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر گفتگو کی۔

    عماد وسیم نے وہاب ریاض سے ورلڈ کپ کا پلان پوچھ لیا ہے اگر انہیں ورلڈ  کپ تک کی یقین دہانی کروائی گئی تو وہ ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے فائنل میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    یاد رہے کہ عماد وسیم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر سلیکٹرز ان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • فٹ ہوں اور 4 سے 5 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں، عماد وسیم

    فٹ ہوں اور 4 سے 5 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں، عماد وسیم

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میں فٹ ہوں اور ابھی بھی 4 سے 5 سال کھیل سکتا ہوں۔

    پاکستان سپر لیگ 9 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اسلام آباد کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہا ہے کہ وہ مزید چار سے پانچ سال تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور ان کی فٹنس برقرار ہے۔

    میچ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عماد نے کہا کہ ہمیں ایک اوور پہلے میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔ حنین شاہ نے اعصاب قابو میں رکھ کر آخری گیند پر چوکا لگایا۔

    خیال رہے کہ عماد وسیم کو پی ایس ایل میں بال اور بیٹ کے ساتھ بہترین پرفارمنس دینے پر ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر بھی قرار دیا گیا جبکہ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کو پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اسامہ میر نے ایونٹ میں 24 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بابر اعظم نے ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ جیت لیا۔

    بابراعظم نے 12 میچوں میں 469 رنز اسکور کیے تاہم وہ ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا فخر زمان کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

    کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر قرار پائے، ایمرجنگ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی عرفان خان نیازی کے نام رہا۔

    اعظم خان کو ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپرکا اعزاز ملا جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ پشاورزلمی کے حصے میں آیا۔