Tag: عمارتیں

  • کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں کتنی عمارتیں مخدوش قرار؟

    کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں کتنی عمارتیں مخدوش قرار؟

    لیاری عمارت سانحہ کے بعد کراچی میں مخدوش عمارتوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں کلفٹن میں بھی ایسی عمارتوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ ہفتہ 6 منزلہ عمارت گرنے سے 27 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔ اس حادثے کے بعد حکومت سندھ سمیت تمام متعلقہ ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور شہر قائد میں تمام مخدوش اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    کلفٹن کا شمار کراچی کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے۔ وہاں بھی مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں 125 عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بورڈ کے سی ای او عمر فاروق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سی بی سی کے زیر انتظام 7 علاقوں میں مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی گئی۔

    اس اجلاس میں پہلے مرحلے میں 125 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا۔ ان میں دہلی کالونی میں سب سے زیادہ 51 مخدوش عمارتیں موجود ہیں۔

    اس کے بعد پاک جمہوریہ کالونی میں 27 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ مدنی آباد میں 16، پنجاب کالونی میں 14، لوئر گزری میں 7، بخشن ولیج اور چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5، 5 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سی ای او عمر فاروق ملک کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں۔ مخدوش عمارتوں کے مستقبل کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سانحہ لیاری کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مذکورہ عمارت سے متصل تین عمارتیں خالی کرانے کے بعد منہدم کر دیں۔ اس کے علاوہ انسانی زندگیوں کے لیے خطرناک قرار دی گئی دیگر کئی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔

    آج بھی ضلع جنوبی میں ایس بی سی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دو مخدوش عمارتوں کو خالی کرایا۔ اس موقع پر مزاحمت کرنے پر 4 مکینوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/two-more-derelict-buildings-in-karachi-evacuated-4-residents-detained-after-resistance/

  • سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی کی 40 عمارتیں مکمل مخدوش قرار

    سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی کی 40 عمارتیں مکمل مخدوش قرار

    کراچی: بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان بیپر جوئے کراچی کی ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے ھس کے سبب حکام نے ساحل کے قریب 40 عمارتوں کو مخدوش قرار دیدیا ہے۔

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں 40 عمارتوں کو مخدوش قرار دیتے ہوئے انخلاشروع کرادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا کام آج شام تک مکمل کیا جائیگا۔

    ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رین ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کردی گئی ہے، کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں افسران و ملازمین کو الرٹ کردیا گیا۔

    ایس بی سی اے حکام نے کراچی کی عوام سے درخواست کی کہ شہری خطر ناک عمارتوں کے قریب گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔

     ایس بی سی اے حکام نے مزید بتایا کہ کراچی ڈویژن میں پہلے ہی450 عمارتیں خطرناک قرار دی جا چکی ہیں۔

  • ایسی رہائشی عمارتیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کریں گی

    ایسی رہائشی عمارتیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کریں گی

    ماہرین تعمیرات نے اب ایسی جدید ترین عمارات کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو حیرت انگیز طور پر فضائی آلودگی ختم کرنے کا بھی کام کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اب مستقبل میں ایسی رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جو ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کریں گی، اس سلسلے میں ایک امریکی کمپنی اسکڈمور اوونگز اینڈ میرِل نے ایک ماحول دوست عمارتوں کا ڈیزائن پیش کیا ہے۔

    پچھلی دو دہائیوں سے تعمیراتی صنعت اسٹرکچر اور مٹیریل سے وابستہ کاربن کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، تعمیرات کا شعبہ کاربن کے اخراج میں بہت بڑا حصہ ڈالتا ہے، اس لیے مٹیریل اور انجینئرنگ کے بارے میں فیصلے آب و ہوا کے لیے بڑے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

    تاہم اب نئی عمارتوں کا ایسا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے جو وسیع رقبے پر پھیلی اونچی اونچی عمارتوں کے منصوبے پر مشتمل ہے، جنھیں خاص انداز میں اس طرح تعمیر کیا جائے گا کہ وہ رہائش فراہم کرنے کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والے ٹاورز کا کام بھی کریں گی۔

    عمارتوں کی ہر منزل پر پودے رکھے جائیں گے لیکن ساتھ ہی چند منزلوں کے بعد ایک منزل درختوں کے لیے وقف ہو گی۔

    ہر 2 منزلوں کے درمیان خاص جگہ رکھی جائے گی جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب ہو کر فلٹریشن سسٹم سے گزرے گی اور خاص پائپوں سے ہوتی ہوئی درختوں اور پودوں والے حصے تک پہنچا دی جائے گی۔

    ان عمارتوں کے ڈیزائن ے لیے یہ سوال سامنے رکھا گیا تھا کہ کیا ہم ایسی عمارتیں بنا سکتے ہیں جو درخت کی طرح کام کرتی ہوں اور حقیقت میں کاربن جذب کرتی ہوں؟ کمپنی کے ڈیزائنرز نے 11 نومبر کو COP26 میں بھی کاربن زیرو فنِ تعمیر کے لیے فرم کے وژن کا تعارف کرایا تھا۔

  • فلپائن: تین دن کے اندر دوسرا طاقتور زلزلہ، 5 افراد ہلاک

    فلپائن: تین دن کے اندر دوسرا طاقتور زلزلہ، 5 افراد ہلاک

    منیلا: فلپائن میں تین دن کے اندر دوسرے طاقتور زلزلے نے کئی مکانات تباہ کردیے جس کے باعث پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بھی فلپائن کے جنوبی علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے جس کے باعث پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ عمارتوں پر گہرا شگاف بھی پڑگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ پانچ تھی، زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ عمارتوں سے باہرنکل آئے۔

    زلزلے سے متعدد عمارتیں کو نقصان پہنچا اور بہت سی عمارتیں گرگئیں، منہدم عمارتیں رواں ماہ آنے والے زلزلے سے کمزور ہوگئی تھیں۔

    ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حکام نے زلزلے سے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    فلپائن میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہی فلپائن کے جنوبی صوبے کوتاباتو میں طاقتور زلزلے کے باعث 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال 29 دسمبر کو فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز فلپائن سے 84 کلومیٹر جنوب مشرق میں 59 کلو میٹر زیرزمین تھا۔

    فلپائن کا علاقہ کراہ ارض میں اُس مقام پر واقع ہیں جہاں دنیا بھر میں آنے والے 90 فیصد زلزلوں کا مرکز پایا جاتا ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق 1990 سے 2016 آنے والے تمام بڑے زلزلوں کا مرکز یہی بیلٹ تھا۔

  • کراچی کی 352 عمارتیں مخدوش اور حساس قرار

    کراچی کی 352 عمارتیں مخدوش اور حساس قرار

    کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مون سون کی بارشوں میں کسی بھی بڑے سانحے سے محفوظ رکھنے کے لیے شہر قائد کی 352 عمارتوں کو مخدوش اور حساس قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا اس ضمن میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے سندھ کی 450 عمارتوں کو انتہائی حساس قرار دیا۔

    ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں حساس عمارتوں کی تعداد 352 ہے جن میں سے صدر ٹاؤن میں 243، لیاری 40 اور لیاقت آباد میں 27 عمارتیں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی:سینکڑوں عمارتیں مخدوش، بڑے حادثے کا خطرہ

    علاوہ ازیں حیدرآباد میں 80، میرپور خاص میں 7، سکھر میں 7، لاڑکانہ میں 7 عمارتیں مخدوش ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

    سندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ عمارتوں کے مکینوں کو نوٹس جاری کیے جارہے ہیں علاوہ ازیں سوک سینٹر میں ایک شکایتی سیل بھی قائم کردیا گیا۔

    ایس بی سی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون کریں اور کسی بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہنے کے لیے فوری طور پر عمل کریں۔

    اسے بھی پڑھیں: کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    واضح رہے کہ کراچی اور سندھ میں سینکڑوں مخدوش عمارتیں موجود ہیں جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سےعوام خستہ حال عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

    خیال رہےکہ شہر قائد میں اب تک مخدوش عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے کئی واقعات رونما ہوچکے جن میں انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میکسیکو میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرزاٹھیں

    میکسیکو میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرزاٹھیں

    میکسیکو سٹی: میکسیکو سٹی میں 7.5 شدت کے ہولناک زلزلے سے عمارتیں لرزاٹھیں، تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو سٹی میں 7.5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرزاٹھیں، عوام گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں آیا جس کی گہرائی 37 کلو میٹرتھی۔

    حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔


    میکسیکو میں ہولناک زلزلہ‘ 226 ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو میں آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 226 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    میکسیکو میں ستمبر2017 میں آنے والا یہ زلزلہ سنہ 1985 میں میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کی سالگرہ کے موقع پر آیا تھا

    ہزاروں افراد چند گھنٹے قبل ہی اس موقع پرمنعقد کی جانے والی تقاریب اور ممکنہ طور پر آنے والے زلزلے سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی ڈرل سے فارغ ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اٹلی میں شدید زلزلے سے متعدد عمارتیں کھنڈربن گئیں

    اٹلی میں شدید زلزلے سے متعدد عمارتیں کھنڈربن گئیں

    روم : اٹلی میں اتوار کو6.6 اعشاریہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں نوافراد زخمی اور متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق اٹلی کے وسطی شہر نورسیہ کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے آٹھ بجے کے قریب آیا۔

    i-1

    خیال رہے کہ اتوار کے روز آئے اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 بتائی گئی ہے جو کہ اگست میں آنے والے زلزلے سے زیادہ ہے۔زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں سے نو افراد کو زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ہے۔

    i-2

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز صوبہ پیروگیا کے وسط سے تقریباً 68 کلومیٹر جنوب مشرق میں نورسیہ کے قصبے کے پاس تھا۔

    i-3

    مزید پڑھیں: اٹلی زلزلہ، ملبے تلے دبے افراد کی زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑگئیں

    زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت روم اور وینس میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی ایک اعشاریہ پانچ کلومیٹر تھی۔

    i-4

    واضح رہےکہ اٹلی میں دو ماہ قبل آنے والے زلزلے میں کئی قصبے تباہ اور 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    i-5