Tag: عمارت مکمل سیل

  • کراچی : آتشزدگی سے 11 اموات ،  شاپنگ مال کو مکمل سیل کردیا گیا

    کراچی : آتشزدگی سے 11 اموات ، شاپنگ مال کو مکمل سیل کردیا گیا

    کراچی : شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد عمارت کو مکمل سیل کرکے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے احکامات پرعمارت کو مکمل سیل کردیا گیا اور پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

    دکانداروں کی جانب سے دکانوں میں مال نکالنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے سے پہلے کسی کو سامان نکالنے کی اجازت نہیں۔

    متاثرہ عمارت کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ 700 سے زیادہ دکاندارپریشان ہیں، دکانداروں کی روزی روٹی یہیں سےچلتی ہے، جلد از جلد تحقیقات کرکے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

    پولیس تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ شاپنگ مال کا دورہ کیا تھا، ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی غلام اظفرمہیسر کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کا تعین کریں گےاورقانون اپنا راستہ اختیارکرےگا۔

    غلام اظفرمہیسر کا کہنا تھا کہ عمارت مخدوش ہوچکی،اب خالی کرایا جائےگا، متاثرہ شاپنگ مال کو ایک ہفتےکےلیےسیل کردیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم سات دن کے اندراپنی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کو پیش کرے گی۔

    یاد رہے کراچی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے گیارہ اموات ہوئی تھیں ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قتل بالسبب، لاپروائی اور نقصان رسانی کی دفعات شامل کیں۔

    مقدمے میں مال انتظامیہ، بلڈر اور نقشہ منظور کرنے والے افسر، فائربریگیڈ اور کے الیکٹرک کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق عمارت میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے،ہنگامی اخراج کا راستہ بھی نہیں تھا۔