Tag: عمارت میں آتشزدگی

  • سعودی عرب:عمارت میں آتشزدگی، 5 پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب:عمارت میں آتشزدگی، 5 پاکستانی جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے، صدر ممنون حسین اور وزیرِاعظم نوازشریف نے واقعے پر اظہارِ افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق فلیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کے باعث پورے فلیٹ میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئی، آگ عمارت کے مختلف حصوں میں پھیل گئی، آگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    صدرممنون حسین نے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیرِ اعظم نوازشریف نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور پاکستانی سفارتخانے کو جسد خاکی وطن واپس لانے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیرِاعظم نے آتشزدگی سے متاثرعمارت سے نکالے جانے والے پاکستانیوں کی ضروریات کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

  • کراچی : نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی

    کراچی : نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی

    کراچی : علی الصبح کراچی میں آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع نجی بینک کی باروھویں منزل پر آگ لگ گئی۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ نجی بینک کی عمارت کے بارہویں منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائر برگیڈ کے حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈر کو طلب کیا گیا، فائر بریگیڈ کی چودہ گاڑیوں نے چارگھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ لگنے کے باعث فلور میں رکھا گیا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

    بینک کے ملازمین کے مطابق آگ رات ساڑھے تین بجے کے قریب لگی تاہم بروقت کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔