Tag: عمارت پر قبضہ

  • سری نگر: مسلح‌ افراد کا عمارت پر قبضہ، 3 بھارتی فوجی زخمی

    سری نگر: مسلح‌ افراد کا عمارت پر قبضہ، 3 بھارتی فوجی زخمی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پامپور میں مسلح افراد اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہونے کی اطلاعات ہیں، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد نے سات منزلہ پامپور کمپلیکس پر قبضہ کرلیاِ، فائرنگ سے تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

      pampore-attack-post

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو مسلح افراد نے فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا جس کے سبب عمارت کے ایک حصے میں آ گ لگ گئی اور مسلح افراد نے عمارت میں گھس کر اس پر قبضہ کرلیا، اطلاعات ہیں کہ یہ جھڑپ صبح سے یعنی 14 گھنٹے سے جاری ہے جس میں تین بھارتی فوجی زخمی ہوچکے ہیں اور تاحال بھارتی فوجی عمارت کا قبضہ حاصل نہیں کرسکے یا انہیں مسلح افراد کو مارنے میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

    pampore-attack-post-1

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے 7 منزلہ عمارت میں پناہ لے رکھی ہے اور تاحال دونوں اطراف سے مقابلہ جاری ہے۔

     pampore-attack-post-2

  • مقبوضہ کشمیر : مسلح افراد کا سرکاری عمارت پر قبضہ برقرار

    مقبوضہ کشمیر : مسلح افراد کا سرکاری عمارت پر قبضہ برقرار

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں دو روز گزر جانے کے باوجود مسلح حملہ آوروں پر قابو نہ پایا جاسکا، مسلح افراد کی فائرنگ سے چار بھارتی فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پام پور میں مسلح افراد نے ہفتے کو بھارتی ریزو پولیس کے قافلے پر حملہ کیا تھا اور پھر قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو سے چار ہے، انہوں نے عمارت میں موجود سو سے زائد ملازمین کو عمارت نے نکلنے کی اجازت دیدی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 3 مسلح افراد نے پہلے پولیس چوکی پر فائرنگ کی اور کریکر پھینکا جس کے بعد وہ قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہوگئے جبکہ قابض بھارتی فوج نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں اب تک کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو مقامی آبادی کی حمایت حاصل ہے جو بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    مظاہرین نے بھارتی پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔