Tag: عمارت گرگئی

  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں 3 منزلہ عمارت گرگئی

    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں 3 منزلہ عمارت گرگئی

    کراچی: شاہ فیصل کالونی 5 نمبر کے علاقے میں 3 منزلہ عمارت گرگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہ فیصل کالونی 5 نمبر کے علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران 3 منزلہ عمارت گرگئی۔

    ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا، کام کے دوران ہی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شدید زخمی شخص کو نکال لیا گیا۔

      ریسکیو ذرائع نے کئی مزدوروں کے عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہے۔

  • خطرناک قرار دی جانے والی عمارت میں سرکاری اسکول

    خطرناک قرار دی جانے والی عمارت میں سرکاری اسکول

    کراچی: سانحہ گلبہار سے بھی متعلقہ اداروں کو ہوش نہ آیا، مخدوش اور خطرناک قرار دی گئی عمارت میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مخدوش عمارتوں سے شہریوں کے تحفظ کے اقدامات نظر انداز کر دیے گئے، خطرناک قرار دی گئی عمارت میں تعلیمی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں، عمارت کو خطرناک قرار دینے کے 4 سال بعد بھی مسمار نہیں کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ناظم آباد ایک نمبر میں واقع قدیم رہایشی عمارت میں سرکاری اسکول قائم ہے، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے طلبہ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے، ایس بی سی اے اور محکمہ تعلیم سندھ نے حفاظتی اقدامات نظر انداز کر دیے۔

    اسکول کی چھت اور دیواریں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں

    کراچی میں گرنے والی عمارت کا بلڈر پنجاب سے گرفتار

    یاد رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت خالی کر کے فوری مسمار کرنے کا حتمی نوٹس جاری کیا تھا، یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، تاہم عمارت خطرناک قرار دینے کے باوجود اداروں کی غفلت کی وجہ سے اسکول کی شفٹنگ نظر انداز کی گئی ہے۔

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 2016 میں جاری نوٹس کا عکس

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع گلبہار نمبر 2 پھول والی گلی میں جمعرات کے روز رہائشی عمارت اچانک منہدم ہو گئی تھی جس کے نیچے دب کر 27 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیس نے ایس بی سی اے کے تین افسران کو گرفتار کر لیا ہے، عمارت کے مفرور بلڈر جاوید کو بھی گزشتہ روز پنجاب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    اسکول کے ہیڈماسٹرز کی تعیناتی کا بورڈ
  • کراچی : غیرقانونی حصہ گراتے ہوئے پوری عمارت گرگئی

    کراچی : غیرقانونی حصہ گراتے ہوئے پوری عمارت گرگئی

    کراچی : گلشن اقبال کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے عمارت کا غیر قانونی حصہ گراتے ہوئے پوری عمارت زمیں بوس ہوگئی، لوگوں کے مشتعل ہونے پر ایس بی سی اے کی ٹیم گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئی، بلڈر اوراس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آپریشن میں تین منزلہ عمارت کا غیر قانونی حصہ گرانے کا کام شروع کیا، اس دوران ہیوی مشینری کے استعمال سے غیر قانونی حصے کےساتھ ساتھ پوری عمارت ہی ڈھے گئی۔

    اس موقع پرعمارت کو گرانے والی کرین بھی ملبے تلے دب گئی، عمارت گرنے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں کے مشتعل ہونے پر ایس بی سی اے کی ٹیم گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

    واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والےاداروں نے عمارت کوگھیرے میں لے لیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق مذکورہ عمارت ذاتی رہائش کے لیے منظور کی گئی تھی لیکن خلاف ضابطہ اس میں فلیٹس بنائے جارہے تھے۔

    بعد ازاں کار سرکار میں مداخلت پرگلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں تعمیرات کرنے والے بلڈر شکیل احمد اور اس کے ساتھیوں کونامزد کیا گیاہے۔

    مقدمہ ایس ڈی سی اے کےسینئرافسرکی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے سرکاری کام میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس موبائل سمیت دیگر گاڑیوں کونقصان پہنچایا۔