Tag: عمان اسکالرشپ پروگرام

  • پاکستانی طلبا کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے  کا سنہری موقع! ماہانہ وظیفہ کتنا ہوگا؟

    پاکستانی طلبا کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع! ماہانہ وظیفہ کتنا ہوگا؟

    اسلام آباد : بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے عمان اسکالرشپ پروگرام 2025-26 کے تحت پاکستانی طلبا کے لیے مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

    اس پروگرام کے تحت پاکستانی طلبا عمان کی منتخب جامعات میں انجینئرنگ، ہیومینٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسز (طب کے شعبے کے علاوہ) میں بیچلرز ڈگری حاصل کر سکیں گے۔

    ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا اور ہونہار طلبا کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ : طلباء کے لیے سنہری موقع، کون اہل ہوگاِ؟

    اہم مراعات میں 100 فیصد ٹیوشن فیس معافی ، ماہانہ وظیفہ: 200 عمانی ریال (بغیر رہائش) یا 140 عمانی ریال (رہائش کے ساتھ) اور سال میں ایک مرتبہ آنے اور جانے کا ہوائی ٹکٹ ملے گا۔

    درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 ستمبر 2025 ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواستیں درج ذیل لنک کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں: https://tinyurl.com/studyinoman