Tag: عمان حکومت

  • عمان حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے بڑا اعلان

    عمان حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے بڑا اعلان

    مسقط: عمان حکومت نے کاروباری اور صنعت کار طبقے کے لیے بڑا اعلان کر دیا، کرونا سے متاثرہ افراد مقررہ مدت کا کرایہ ادا نہ کریں جس دوران کاروبار بند تھا۔

    تفصیلات کے مطابق عمان کے وزیر صحت ڈاکٹر احمد آل سعیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی اور صنعتی پیشے سے وابسطہ افراد جنہیں سلطنت عمان کی سپریم کمیٹی کے فیصلے کے ذریعے اپنی دکانیں اور کاروبار بند کرنے کا کہا گیا تھا، ان کو کرایہ ادا نہ کرنے کا پورا حق ہے۔

    عمان: ریستورانوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے عمان میں کرونا کے باعث بند ہونے والے کیفے اور ریستوران 5 ماہ بعد سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیے گئے تھے۔

    مسقط بلدیہ نے کیفے اور ریستورانوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ کھانے اور مشروبات کے لیے برتن اور کپ کو ایک بار ہی استعمال کریں۔

  • اسکولز سے متعلق عمان حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    اسکولز سے متعلق عمان حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    مسقط: عمان حکومت نے اسکولز کھولنے سے متعلق پلان تیار کر لیا جس کے تحت ایک کلاس روم میں 16 بچوں کو پڑھایا جاسکے گا۔

    عمان کی وزارت تعلیم کی جانب سے تیار کیے گئے منصوبے کے مطابق ہر کلاس روم میں 16 طلبا کے ساتھ دوبارہ اسکولز کھولے جاسکتے ہیں،اس طرح کرنے سے بچوں اور عملے میں کرونا کے پھیلاؤ کو کم سے کم کیا جاسکے گا۔

    وزارت تعلیم کے سیکرٹری عبد اللہ البسعیدی نے کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد بچوں کو کلاس رومز میں اور آن لائن دونوں طرح سے پڑھایا جائے گا،انگریزی، ریاضی اور سائنس کے لازمی مضامین اسکول میں جبکہ دیگر مضامین آن لائن پڑھائیں جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسکولز میں طلبا کی حفاظت کے لیے ہیلتھ پروٹوکول کا اطلاق کیا جائے گا تاکہ طلبا کو کرونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

    وزارت تعلیم کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی اور بھارتی اسکولوں نے حکمت عملی تیار کی ہے۔

    اسٹیئرنگ کمیٹی برائے پاکستان اسکولز کے چیئرمین محمد ضیاء الحق صدیقی نے کہا کہ ہمارے پاس فی کلاس 40 سے 45 طلبا ہیں، لہذا ہم ان طلبا کو دو بیچوں میں تقسیم کریں گے، پہلے بیچ کو صبح کی شفٹ اور دوسرے کو دوپہر کی شفٹ میں پڑھایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس پھر بھی کچھ طلبا رہ جاتے ہیں جنہیں کسی بھی بیچ میں جگہ نہیں مل پاتی تو ہم ان کو متبادل دن میں اسکول میں پڑھائیں گے۔

    محمد ضیاء الحق نے مزید کہا کہ صرف انگریزی،ریاضی اور سائنس جیسے بنیادی مضامین کلاس رومز میں جبکہ اردو، دینی علوم اور معاشرتی علوم کے مضامین آن لائن پڑھائیں جائیں گے۔