Tag: عمان سے گرفتار

  • قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار

    قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار

    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اور این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم بلاول کو گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، ملزم کے خلاف تھانہ چونگ  لاہور  میں مقدمہ درج ہے۔

    ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ سال  بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/morocco-boat-accident-human-smuggler-arrested/

  • قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا، ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے کراچی ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم 7 سال بعد عمان سے گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم 7 سال بعد عمان سے گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے سات سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا ملزم عمران علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم سال 2017 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ سٹی حسن ابدال میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • پنجاب پولیس کا بڑا کارنامہ، مفرور اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    پنجاب پولیس کا بڑا کارنامہ، مفرور اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس کا بڑا کارنامہ 6 سال قبل قتل کے مقدمے میں ملوث مفرور اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹیم نے قتل کی واردات میں ملوث عمان میں مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 6 سال سے مفرور کامران حنیف کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری کامران حنیف کو عمان سے لیکر لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

    پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب  اشتہاری سے منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا۔

    آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔