Tag: عمران

  • لارجر بینچ کے سامنے  پیشی، عمران خان لاہور ہائی کورٹ  پہنچ گئے

    لارجر بینچ کے سامنے  پیشی، عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ، وہ لارجر بینچ کے سامنے   اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 121 مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    لاہورہائی کورٹ میں پیش ہونے کے لئے عمران خان قافلے کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے، عمران خان لارجر بینچ کے سامنے موقف پیش کرنے کیلئےاپنے وکلاکے ہمراہ پیش ہوں گے۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ، لارجر بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔

    یاد رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی عناد پر عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف 121 مقدمے درج کیے گئے ہیں اور ایک وقوعہ پر بار بار مقدمہ درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ متعلقہ حکام کو ایک ہی نوعیت کی ایف آئی آر درج کرنے سے روکنے اور غیر قانونی مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا جاٸے ۔

  • توشہ خانہ کیس : نیب کی ٹیم عمران خان کے گھر پہنچ گئی

    توشہ خانہ کیس : نیب کی ٹیم عمران خان کے گھر پہنچ گئی

    لاہور : توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ نیب ٹیم پہنچ گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلبی کے نوٹس پر دستخط کرانے کے لیے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں زمان پارک کی رہائش گاہ پر عمران خان کے وکیل نے نیب کا نوٹس وصول کرلیا ہے، واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو9مارچ کو نیب اسلام آباد نےطلب کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو سمن جاری کر دیا۔ انہیں 9 مارچ جبکہ پرویز خٹک کو 8 مارچ کے روز طلب کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس کی مزید تحقیقات کے لیے ٹیم متحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی روانہ ہوگی۔

    توشہ خانہ کیس : عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 5 رہنما طلب

    عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں 6 قیمتی گھڑیوں، قطر کے چیف آف آرمڈ اسٹاف کا دیا آئی فون، کف لنکس، انگوٹھی، ڈائمنڈ کی گراف کمپنی کا قلم اور سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے دیے گئے کپڑے تحقیقات میں شامل ہیں۔

     

  • کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں، تاجر کا بیٹا اغوا

    کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں، تاجر کا بیٹا اغوا

    کراچی: شہر قائد میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں، گزشتہ روز ریسٹورنٹ مالک کے بیٹے عمران کو اغوا کرلیا گیا، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں نے پھر سر اُٹھالیا ہے، گزشتہ روز ریسٹورنٹ مالک کے بیٹے عمران کو اغوا کیا گیا، ایسٹ زون پولیس کے سامنے مغوی کو چھوڑا گیا مگر پولیس دیکھتی رہ گئی۔

    مغوی کو چھوڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان تاوان ملنے کے بعد مغوی عمران کو چھوڑ رہے ہیں جبکہ پولیس قریب ہی موجود ہے۔

    مغوی عمران کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو شارع فیصل پر ریسٹورنٹ سے اغوا کیا گیا، اغوا کار گاڑی میں سوار تھے ان کے پاس بڑے اور چھوٹے ہتھیار تھے۔

    مغوی عمران کے مطابق اغوا کار مجھے سپرہائی وے، دو دریا اور گھارو میں لے کر گھماتے رہے اور تاوان ملنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: اغواء کی واردات میں ملوث عورت گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

    والد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں پر شک ہے مقدمات گھارو اور معمار تھانے میں درج ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق شارٹ ٹرم اغوا کی واردات ایسٹ زون میں ہوئی تھی، نجی ریسٹورنٹ کے مالک کے بیٹے کو رات گئے ڈیڑھ بجے اغوا کیا گیا تھا اور گاڑی میں گھمانے کے بعد تاوان کے حصول کے بعد رہا کردیا گیا۔

    ملزمان نے مغوی عمران کو تین گھنٹے تک شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھمانے کے بعد کراچی کے علاقے قیوم آباد میں چھوڑا، پولیس ملزمان کو تلاش کرتے ہوئے ان تک پہنچ گئی تھی تاہم ملزمان پولیس کے سامنے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • عمران کی حلف برداری کو مختصر رکھنے کا فیصلہ، سرحد پار کھلاڑیوں کا شکریہ

    عمران کی حلف برداری کو مختصر رکھنے کا فیصلہ، سرحد پار کھلاڑیوں کا شکریہ

    اسلام آباد: پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم عمران کان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی خواہش رکھنے والے بھارتی کھلاڑیوں اور اداکاروں کا تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور  پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم  عمران خان نے حلف برداری کی تقریب مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران کان کی تقریب حلف برداری کی تقریب 13 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس میں شرکت کرنے کے لیے سرحد پار کھلاڑیوں نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کی حمایت کا اعلان

    تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو بھارتی فلم اسٹارعامرخان نے ٹیلی فون کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سنیل گواسکر، کپل دیو، نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر کھلاڑیوں و بالی ووڈ اداکار عامر خان سے رابطہ کیا اور کپتان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ عمران خان حلف برداری کی تقریب سادگی سےکرناچاہتے ہیں اس لیے کسی کھلاڑی یا شوبز شخصیات کو تاحال حلف برداری میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغان صدر کا عمران خان کو ٹیلی فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

    افغان صدر کا عمران خان کو ٹیلی فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان اور رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے عمران خان کو ٹیلی فون کر کے انتخابات میں جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے دورہ افغانستان کی دعوت دی۔

    بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ افغان صدر نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ساتھ ہی اشرف غنی نے افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی جسے تحریک انصاف کے چیئرمین نے قبول کرلیا اور وہ جلد کابل کا دورہ کریں گے۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس اتنی اکثریت ہے کہ ہم مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کا حق رکھتے ہیں، انتخابات میں شکست کھانے والے منفی سیاست کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان بڑی پارٹیوں کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

    مزید پڑھیں: الیکشن میں‌ فتح، عمران خان کے مداح نے حرم شریف جیت کی خوشی کیسے منائی؟‌ ویڈیو دیکھیں

    اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت سازی کےلیے آزاد ارکان اور سیاسی جماعتوں سےرابطےجاری ہیں، اس ضمن میں جلد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور وزارتوں پر نامزد ہونے والے افراد کے نام بھی ایک دو روز میں فائنل ہوجائیں گے۔

    نیب زدہ منتخب امیدواروں کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نیب زدہ منتخب امیدواروں کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب تک مذکورہ ممبران کے خلاف تحقیقات ہیں وہ کسی وزارت یا مرکزی و صوبائی کابینہ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

    اس ضمن میں عمران خان نے منتخب ممبران کی نیب میں جاری کیسز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں جبکہ پارٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی اہم وجہ امیدواروں کی چھان بین ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زینب کے والد کی مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست

    زینب کے والد کی مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کی جانے والی 6 سالہ ننھی زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مجرم عمران کے خلاف یہ درخواست زینب کے والد امین انصاری نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ مجرم عمران علی کی تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں۔ عدالت مجرم عمران کو سر عام پھانسی کی سزا دینے کا حکم جاری کرے۔

    خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں ننھی زینب کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ننھی زینب کو ٹیوشن پڑھنے کے لیے جاتے ہوئے راستے میں اغوا کیا گیا تھا جس کے دو روز بعد اس کی لاش ایک کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی۔

    زینب کو اجتماعی زیادتی، درندگی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی تھی۔

    زینب قتل کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے مختصرٹرائل تھا، مجرم کی گرفتاری کے بعد چالان جمع ہونے کے 7 روز میں ٹرائل مکمل کیا گیا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے خلاف جیل میں روزانہ تقریباً 10 گھنٹے سماعت ہوئی اور اس دوران 25 گواہوں نے شہادتیں ریکارڈ کروائیں۔

    اس دوران مجرم کے وکیل نے بھی اس کا دفاع کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد اسے سرکاری وکیل مہیا کیا گیا۔

    17 فروری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹکٹوں کی تقسیم، 10 ہزار کارکنان کا احتجاج بھی فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتا، عمران

    ٹکٹوں کی تقسیم، 10 ہزار کارکنان کا احتجاج بھی فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتا، عمران

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، 10 ہزار کارکنان بھی آجائیں تو فیصلے کو تبدیل نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا، عمران خان کارکنان کے تحفظات دور کرنے کیلئےخود پہنچے۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کیا، تمام نمائندوں کو ٹکٹ دیتے وقت دیانتدار ی سے کام لیا گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے زور پر کوئی فیصلہ واپس نہیں ہوگا، اگر 10 ہزار کارکن بھی میری رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں تو فیصلے کو واپس نہیں لوں گا ، واضح طور پر کہہ چکا ہوں ٹکٹوں کی تقسیم پرنظرثانی کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کارکنان سے سوال کیا کہ کیا آپ کولگتاہےٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی؟ اگر ایسا ہے تو اپنے دلائل لکھ کر دیں، عمران خان کے سوال پر کارکنان نے جواب دیا کہ خان صاحب جنہوں نے ممبرسازی میں حصہ لیا انہیں ٹکٹ نہیں دیاگیا، ہمارا مؤقف ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت میرٹ سسٹم کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

    عمران خان نے کارکنان کو یقین دہانی کروائی کہ تحریک انصاف کے تمام نمائندوں کو میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے گا، اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو مرکزی سیکریٹریٹ کے نام درخواست تحریر کریں اور غلطی کا ضرور اجاگر کریں تاکہ اُسے دور کیا جاسکے۔

    ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی

    دوسری جانب  ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) میں بھی دھڑے بندی ہوگئی، بلدیاتی نمائندوں نے حنیف عباسی کے خلاف دھواں دھار پریس کانفرنس کی جس میں الزامات کی بوچھاڑ کی گئی۔

    راولپنڈی کی یوسی 41،42،43 اور 44 کے چیئرمینز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حنیف عباسی نے حلقہ پی پی 11 سے اچھا امیدوار سامنے نہیں آنے دیا، امیدوار مضبوط نہ ہونے سے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عمران نے ورلڈ کپ اور شوکت خانم دیا مگر کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف

    عمران نے ورلڈ کپ اور شوکت خانم دیا مگر کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال بنایا، پاکستان کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مگر انہوں نے خیبرپختونخواہ کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی بات یا الزام رتی برابرثابت نہ کرسکے، اُن کا احترام اس لیے ضرور ہے کرتا ہوں کہ انہوں نے شوکت خانم اسپتال بنایا اور ملک کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا۔ شہباز شریف نے سوال کیا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا کر عوام کے لیے کیا کیا؟

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’شوکت خانم اسپتال کی زمین عمران خان کو میاں نوازشریف نے دی جبکہ ہم نے ہی اسپتال کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ دی، اگر ایک اسپتال کی بنیاد پر کارکردگی کا ڈھونڈرا پیٹنا ہے تو ہم نے بھی اتفاق اسپتال اور میڈیکل کمپلیکس بنائے‘۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کےالزامات کا جواب دینا سچائی کی توہین ہے: شہباز شریف

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شوکت خانم طرزکےاسپتال کے پی میں بنتےتودنیا معترف ضرور ہوتی ہے مگر اس کی بنیاد پر سیاسی میدان میں فتح حاصل نہیں کی جاسکتی، آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔

    مسلم لیگ ن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بنی گالہ اور بلاول ہاؤس اس وقت ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں، عمران خان کو باتیں بتانے والے عقل مند سمجھتے ہیں مگر اُن کا عقل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں کیونکہ انہوں نے بہت بڑی وکٹ گرنے کی بات کی تھی جو بے کار ثابت ہوئی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عمران خان دورہ پنجاب پر تھے کہ اچانک انہوں نے مصروفیات ترک کر کے بنی گالہ کا رخ کرلیا تھا، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ چند دنوں میں بہت بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: نوازشریف سے زیادہ خطرناک شہباز شریف ہیں، عمران خان

    سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان کا اشارہ خواجہ آصف کی نااہلی کی طرف تھا کیونکہ دو روز بعد ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرخارجہ کو صادق اور امین نہ رہنے پر نااہل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

    زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

    لاہور: قصور کی 7 سالہ زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں کچھ عرصہ قبل زیادتی اور قتل کا نشانہ بننے والی زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

    درخواست پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمسن بچیوں کے قتل سے ملک میں خوف و ہراس پھیلا۔ عدالت نے مجرم کو 4 بار پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حکومت مجرم کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ سرعام پھانسی کے لیے حکومت کو قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں۔ عدالت مجرم کو اسی جگہ پھانسی کا حکم دے جہاں سے زینب کی لاش ملی تھی۔

    یاد رہے کہ قصور کے رہائشی عمران نے زینب سمیت 8 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تھا۔ 17 فروری کو سپریم کورٹ نے ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، 17 فروری کو سنایا جائے گا

    زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، 17 فروری کو سنایا جائے گا

    لاہور: صوبہ پنجاب میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 7 سالہ کمسن زینب کے قتل کیس میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فیصلہ 17 فروری کو سنا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کی 7 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کے کیس کی سماعت مکمل کرلی گئی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 17 فروری کو سنانے کا عندیہ دیا ہے۔

    گزشتہ روز کی سماعت میں مرکزی ملزم عمران کے وکیل مہر شکیل نے مقدمے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم کے اعتراف جرم کے بعد اس کا ضمیر سفاک قاتل کا کیس لڑنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

    عمران کے وکیل کا کیس سے لاتعلقی کے بعد استغاثہ نے ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کرتے ہوئے محمد سلطان کو زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم کا وکیل مقرر کردیا۔

    گزشتہ سروز عدالت نے 32 گواہان کے قلم بند ہونے والے بیانات پر جرح مکمل کی جبکہ ملزم عمران نے بھی مجسٹریٹ کو اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کروایا جس میں اس نے کہا کہ اس نے 8 سالہ ننھی زینب کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کیا۔

    یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے انتظامی نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور سات دن میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے شہر قصور میں 10 جنوری کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ کم سن زینب کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے معصوم زینب کے بہیمانہ قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

    پچیس جنوری کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور چالان پیش ہونے کے بعد 7 روز میں مقدمے کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔