Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • بشریٰ بی بی نے خود کو اے ٹی سی میں سرنڈر کر دیا

    بشریٰ بی بی نے خود کو اے ٹی سی میں سرنڈر کر دیا

    راولپنڈی: 9 مئی کے 23 مقدمات میں بشریٰ بی بی نے خود کو اے ٹی سی میں سرنڈر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کے تئیس مقدمات میں بشریٰ بی بی نے اینٹی ٹیررازم کورٹ میں سرنڈر کر دیا، بشریٰ بی بی عدالت میں وکلا کے ہمراہ درخواست ضمانت کی پیروی کے لیے پیش ہوئیں۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بشریٰ بی بی کی راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں، وکیل سردار قدیر نے کہا کہ اسلام آباد کے 14 مقدمات میں بھی عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔

    وکیل محمد فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی پر راولپنڈی اسلام آباد میں اٹھائیس سے زائد مقدمات ہیں، اور یہ کیسز سیاسی انتقامی کارروائیاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی 23 مقدمات میں 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے، دوران سماعت استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں قلم بند کی جائیں گی۔

    علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقامات کی تفصیلات سامنے آگئیں

    علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

    پی ٹی آئی نے گلوکار سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

  • بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف درخواست منظور، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

    بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف درخواست منظور، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے اے ٹی سی میں ویڈیو لنک پر پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جسمانی ریمانڈ میں ویڈ یولنک پر عدالت پیش کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا، ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ قانون کے مطابق معاملے کو کابینہ کے سامنے پیش کیا جاتا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت کسی ایک ملزم کی پیشی کے لیے انفرادی نوٹیفکیشن نہیں کیا جا سکتا، محکمہ داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ویڈیو لنک پر پیشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اے ٹی اے کے تحت جرائم انتہائی خطر ناک ہوتے ہیں، آئین ملزمان کے بنیادی حقوق کی بات کرتا ہے، جسمانی ریمانڈ میں ملزمان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔

    شہباز حکومت اس لیے قائم ہے کہ پی ٹی آئی اور اداروں کی لڑائی ہے، فواد چوہدری

    تحریری فیصلے کے مطابق اے ٹی اے کے قانون میں کئی ترامیم ہو چکی ہیں، جسمانی ریمانڈ کی سیکشن 21 ای میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ٹرائل کے دوران عدالت میں ملزم کو ویڈیو لنک پر پیش کیا جا سکتا ہے، تاہم جسمانی ریمانڈ پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جا سکتا۔

    جسٹس طارق سلیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے یہ تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ عدالت 15 جولائی 2024 کو ویڈیو لنک پر پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے، اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے لیے ویڈیو لنک کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

  • ’اتوار تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو اوورسیز کو کہوں گا زرمبادلہ نہ بھیجیں‘

    ’اتوار تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو اوورسیز کو کہوں گا زرمبادلہ نہ بھیجیں‘

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگر اتوار تک حکومت نے مطالبات پورے نہ کیے تو اوورسیز کو کہوں گا زرمبادلہ نہ بھیجیں۔

    اے آر وائی نیوز ے مطابق علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا ہے مطالبات نہ مانے تو پھر اوورسیز پاکستانیوں کو آواز دوں گا، اوورسیز کو ملک کا درد ہے اور وہ اس کے لیے روتے ہیں، بانی اووسیز کو کال دیں گے کہ وہ زرمبادلہ ملک بھیجنا بند کردیں۔

    علیمہ خانم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج جیل میں قید ہوئے 502 دن ہوگئے، بانی آئین و قانون کے مطابق 200 مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، وہ آئین و قانون کے مطابق چلتے ہیں اور لوگوں کو بھی یہی تلقین کرتے ہیں۔

    علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی مفت تعلیم کے لیے تھی اسی کے جرم میں سزا دی جارہی ہے، کیس سے پیغام دیا گیا عوام کی بھلائی کا کام کریں گے تو سزا ملے گی۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو پیر کو سنایا جائے گا۔

  • ’حکومت دو مطالبات پورے کرے ورنہ ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا‘ بانی پی ٹی آئی

    ’حکومت دو مطالبات پورے کرے ورنہ ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا‘ بانی پی ٹی آئی

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے دو مالبات پورے نہ کیے تو ترسیلات زور روکنے کی کال دوں گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے تین دفعہ ایک ہی بیان دیا کہ تین سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنائیں اور بے گناہوں قیدیوں کو رہا کریں۔

    علیمہ خانم کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگر یہ دو مطالبات حکومت پورے نہیں کرے گی تو جلد ریمیٹنس روکنے کی کال دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرنے کے بعد لاکھوں لوگ خط غربت کی لکیر سےنیچے چلے گئے ہیں اور لوگوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    علیمہ خانم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی خوشی سے تیار ہیں کہ وہ اپنی ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گے، آپ اپنے ڈالر لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور غریب محنت کش مزدور باہر کام کر کے ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپ اسی ڈالر پر ملک چلا رہے ہیں اور واضح ہو گیا ہے کہ آپ کو اسی ڈالر کی فکر ہے۔

    علیمہ خانم  نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ لندن پلان کے مطابق پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈا تھا، مرحلہ وار پارٹی کو کرش کرتے ہوئے انتخابی نشان بھی لیا گیا۔

  • مذاکرات کرنا ہیں تو بانی پی ٹی آئی کو پہل کرنا ہوگی، خواجہ آصف

    مذاکرات کرنا ہیں تو بانی پی ٹی آئی کو پہل کرنا ہوگی، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذاکرات کرنا ہیں تو پہل بانی پی ٹی آئی کو کرنا ہوگی۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لوگوں نے شور مچایا ہوا ہے مجھے کسی مذاکرات کا نہیں پتا، پارٹی میں مذاکرات کرنے والے وزیر بھی لاعلم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کرنا ہوں تو چپ رہتے ہیں زبان نرم  کرتے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، اسپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے،  پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جن حالات میں پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ 26 نومبر سے پہلے وہ کس زبان میں کررہے تھے، ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان کی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے عمران خان کو پہل کرنی چاہیے کیونکہ ان کے علاوہ پارٹی میں کسی کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔

  • ’فیض حمید نے بانی کیخلاف شواہد ہی نہیں ڈیوائسز بھی دی ہیں‘

    ’فیض حمید نے بانی کیخلاف شواہد ہی نہیں ڈیوائسز بھی دی ہیں‘

    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے بانی کے خلاف شواہد ہی نہیں ڈیوائسز بھی دی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد، ثبوت اور ڈیوائسز بھی فیض حمید نے دے دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی اور ان کے حواریوں کے لیے مشکلات بڑھنے والی ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک نئی سوشل میڈیا مہم چلائی جائے گی جس میں شام کے قیدیوں کی فوٹیج دکھا کر پاکستان کا ذکر کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ٹرائل کے بعد سول نافرمانی کی کال سے بھی ہوا نکل گئی ہے، فیض حمید کا ٹرائل نہیں ہوتا تو پھر بانی پی ٹی آئی، بیگم اور حواریوں کو مشکلات نہ ہوتی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوتا ہے تومیرے لیے حیران نہیں ہوگا، فیض حمید سے مزید گناہوں کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

    سینیٹر نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بات چیت کرے اور پی ٹی آئی ہاتھ پکڑے، حکومت کے سربراہ نواز شریف ہیں وہ کسی قسم کا بیان نہیں دے رہے، عمران خان کی اچھی سوچ ہے وہ اب بات کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی موجودہ لیڈر شپ سے ناراض ہوگئے

    بانی پی ٹی آئی موجودہ لیڈر شپ سے ناراض ہوگئے

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی موجودہ لیڈر شپ سے ناراض ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران موجودہ لیڈر شپ سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قیادت پر عدم اعتماد نہیں کررہا لیکن حیرانی ہے کہ باہر سب خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ مجھے معلومات ملی ہیں باہر سب ’گڈی گڈی‘ چل رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اخبار کی خبروں سے بھی ایسا تاثر مل رہا ہے کہ باہر دوستانہ ماحول ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے اپنی لیڈرشپ کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مجھے توقع تھی کہ ڈی چوک کے معاملےکو پارلیمنٹ اور  دیگر فورمز  پر  بھرپور اٹھایا جائےگا، مگر مجھے حیرانی ہےکہ ایسا نہیں ہوا۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

    توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

    راولپنڈی : توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی، اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
    کردی۔

    اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے فرد جرم عائد کی، تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی صحت جرم سے انکار کردیا۔

    اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں ستمبر 2024میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان جمع کرایا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو کیا ہے؟

    بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کوبلغاری جیولری سیٹ 7سے10مئی2021کے دورہ سعودی عرب پردیاگیا، جیولری سیٹ میں ایک انگوٹھی ، بریسلٹ ، نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

    ریفرنس میں بتایا گیا کہ شواہدکےمطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نےغیرقانونی طورپربلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا، ڈپٹی ایم ایس نے 18 مئی 2021 کوایس او توشہ خانہ کو قیمت کا تخمینہ لگانےکےبارےمیں آگاہ کیا، سیکشن افسرتوشہ خانہ کو ڈکلیئر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن سیٹ جمع نہیں کرایاگیا۔

    ریفرنس میں کہنا تھا کہ بلغاری کمپنی نے فرنچائز سالوجنٹ ٹریڈنگ سعودی عرب کو ہار، بالیاں فروخت کی تھیں، 25 مئی 2018 کو ہار 3 لاکھ یورو، بالیاں 80 ہزار یورو میں فروخت کی گئی تھیں تاہم کمپنی سے بریسلٹ اورانگوٹھی کی قیمت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

    ریفرنس کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی ٹوٹل قمیت تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ 61 ہزار 600 پاکستانی روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ جیولری سیٹ میں شامل بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ رولز کے مطابق 50 فیصد دے کرسیٹ کی قیمت 3 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 800 روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 300 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ سے ملکرنیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 9، سب سیکشن 3 ،4،6 اور 12 کی خلاف ورزی کی ، یکم اگست 2022 کو بورڈ میٹنگ کے بعد چیئرمین نیب کی ہدایت پرانکوائری شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دور میں 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے دور میں بہت سے سویلینز کا فوجی ٹرائل کیا گیا: خواجہ آصف

    بانی پی ٹی آئی کے دور میں بہت سے سویلینز کا فوجی ٹرائل کیا گیا: خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں بہت سے سویلینز کا فوجی ٹرائل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید دونوں حصہ دار تھے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوجی ٹرائل کے حوالے سے قانون فیصلہ کرے گا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں بہت سے سویلینز کا فوجی ٹرائل کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی کو اقتدار میں لانے کے حوالے سے اہم کردار فیض حمید کا تھا، جب ایسی شہادتیں سامنےآئیں گی تو لازمی بات ہے چیزیں دائیں بائیں جائیں گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ پارٹنرشپ 2018 کے الیکشن سے پہلے سے چل رہی تھی ان کی پارٹنر شپ 2018 کے الیکشن اور 9 مئی کے بعد بھی چلتی رہی ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ ثبوت سامنے آئیں گے کہ کیسے آرٹی ایس بٹھا کر بانی کو اقتدار میں لایا گیا، کس طرح مخالفین کو قید کیا گیا سب سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی نے تو پارلیمنٹ میں 12 شہدا کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

    خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ گنڈا پور جب بھاگے تو ان کے گارڈز نے فائرنگ کی اور اپنے لوگوں کو مارا، پی ٹی آئی صوبائیت اور لسانیت کارڈ کھیل رہی ہے، یہ آخری کارڈ ہے پی ٹی آئی کا کہ اگر کوئی ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو ہم ایسا کریں گے۔

  • فیض حمید 9 مئی میں ملوث تھے، بانی کی ہدایت پر سب کیا، حارث نواز

    فیض حمید 9 مئی میں ملوث تھے، بانی کی ہدایت پر سب کیا، حارث نواز

    اسلام آباد: بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ فیض حمید 9 مئی میں ملوث تھے انہوں نے بانی کی ہدایت پرسب کیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہوئے دفاعی تجزیہ کار اور قانونی ماہرین نے کہا کہ فیض حمید پر چارج شیٹ کے بعد سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوسکتا ہے۔

    سابق اٹارنی جنرل اشترا اوصاف نے کہا کہ سب کو پیغام مل گیا کوئی کتنا ہی طاقتور اور بااختیار ہو قانون کے تابع ہوتا ہے۔

    دفاعی تجزیہ کار حارث نواز نے کہا کہ ثابت ہوگیا فیض حمید نو مئی واقعات میں ملوث تھے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سب کچھ کررہے تھے۔

    احمد سعید نے کہا کہ فیض کی ایک جماعت کی حمایت ملکی مفاد میں نہیں تھی۔

    واضح رہے کہ جنرل (ر)  فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024 کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع ہوا، اگلے مرحلے میں سابق آئی ایس آئی چیف کو باضابطہ طور پرچارج شیٹ کردیا گیا۔

    الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرکے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہیں۔

    فیض حمید کے خلاف انتشار اور بدامنی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے۔

    ان واقعات میں نو مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فکہ یلڈ جنرل کورٹ مارشل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔