Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • معروف امریکی اخبار میں چھپے مضمون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم مشورہ

    معروف امریکی اخبار میں چھپے مضمون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم مشورہ

    امریکا کے معروف اخبار واشنگٹن ایگزامینر کے ایک مضمون میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک اہم مشورہ دیا گیا ہے۔

    واشنگٹن ایگزامینر میں چھپے مضمون میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی سیاست سے تعلق امریکا اور امریکی مفاد کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، کیوں کہ ان کی سیاست امریکا دشمنی پر مبنی ہے۔

    مضمون میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے امریکا مخالف مہم سے عوام میں مقبولیت حاصل کی، اور بین الاقوامی تعلقات عامہ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

    مضمون کے مطابق طالبان کی حمایت، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسامہ بن لادن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے نقطہ نظر کو امریکا سپورٹ نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی ایک متنازعہ شخصیت ہیں اور امریکی حکومت کسی نئے تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

    مضمون میں لکھا گیا کہ پاکستان فوج اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ خطے میں دیرپا امن کی ضمانت رہے ہیں، اور امریکی حکومت اور سیاست کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے، جب کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ دیرینہ اور مشترکہ مفادات پر مبنی رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کسی قسم کی حمایت سے دو طرفہ تعلقات میں رخنے پڑ سکتے ہیں۔

    مضمون میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

  • جیل میں بیٹھے شخص سے سزا نہیں کاٹی جارہی، مریم نواز

    جیل میں بیٹھے شخص سے سزا نہیں کاٹی جارہی، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیل میں بیٹھے شخص سے سزا نہیں کاٹی جارہی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص سے سزا نہیں کاٹی جارہی، اس نے بار بار کال دی نکلو، گھیراؤ کرو جلادو، ہر کال بری طرح فیل ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ حملہ کیا، پولییس اور رینجرز کے اہلکاروں کو شہید کیا اور جھوٹ بولا کے ہمارے ہزار بندے مار دیے۔ ایک انسان کی بھی جان گئی تو ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیتھا شخص ہے، 170 سے زائد اہلکار زخمی ہیں جن کے جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوتی ہوئی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہر دہشت گرد لے کر آئے اگر قانون نافذ کرنے والے گولی چلادیتے تو پانچ منٹ میں سب ختم ہوجانا تھا، دہشت گرد کا ایک گروہ ہے جسے پاکستان سے ختم ہوجانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے خاتمے کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    مریم نواز نے مزید کہاکہ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ ان کی ہر کال بری طرح پٹ گئی ہے،ناکام ہوگئی ہے، اس کی ایک وجہ مجھے سمجھ آتی ہے اور آپ کو بھی سمجھ آتی ہے، جب لوگ تنگ، بے چین اور بے آرام ہوتے ہیں، ان کی زندگیوں میں تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے تو لوگ نکلتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے خود 4 سال سڑکوں، گلیوں، محلوں میں عوام کے درمیان گزارے ہیں، جلسے جلوس کیے ہیں، دنیا رات کو 4 بجے بھی امڈ کے آتی تھی، انہیں کوئی روک نہیں سکتا تھا لیکن آج یہ بات بڑی سننے کو ملتی ہے کہ ہم نے تو انہیں جلسے جلوس کی اجازت دی مگر یہ ہمیں اجازت نہیں دیتے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ہم نے 5،6 سال جلسے بھی کیے جلوس بھی کیے اور ہفتے میں کئی کئی بات کیے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مریم نواز، مسلم لیگ (ن) یا پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی ایک گملا بھی ٹوٹا، جب آپ خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں تو آپ کے طریقے بھی وہی ہونے چاہئیں۔

  • بانی پی ٹی آئی  نے کہا ہے آخری کارڈ ابھی باقی ہے، علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آخری کارڈ ابھی باقی ہے، علیمہ خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بہن علیمہ خان کو اہم پیغام دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ایک آخری کارڈ باقی ہے وہ ابھی کسی کو نہیں بتائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق غلط خبریں چلائی جارہی تھیں جب ان کو بتایا کہ وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے ٹھیک ہیں ورزش کرتے رہتے ہیں۔

    علیمہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کو لیڈ کیا ان کی طرح دیگر قیادت بھی کنٹینر پر ہونی چاہیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ مجھے چالیس پچاس گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا، اخبار اور سرکاری ٹی وی بھی نہیں دیکھنے دیا گیا جس کی وجہ سے باہر کی کچھ معلومات نہیں تھیں۔

    عمران خان سے متعلق خبریں

  • ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں

    ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں

    اسلام آباد : ڈی چوک میں احتجاج پر بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی، بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین سمیت 96 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چوبیس نومبر کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں۔

    اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک احتجاج پربانی پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے اور بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانےوارنٹ گرفتاری جاری کیے ، کوہسارپولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں96 ملزمان کےوارنٹ گرفتاری حاصل کئے

    جن رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری ہوئے ، ان میں عمر ایوب، شیر افضل مروت ، خالد خورشید، فیصل جاوید، ایم این اے عبداللطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان ، علی زمان، پیر مصور، خلیق الرحمان ، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی، مشتاق اللہ، راشد ٹیپو، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن شامل ہیں۔

    اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی مزید سات مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا تھا۔

    اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ نیو ٹاؤن کےمقدمے میں بھی چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل نہیں کر رہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    بانی پی ٹی آئی اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل نہیں کر رہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل نہیں کر رہے ہیں۔

    سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن یہ اکاؤنٹ عمران خان خود ہینڈل نہیں کر رہے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ وہی پروپیگنڈا کمپین ہے، جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسوں نے بانی کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے اور یہ سب مل کر عمران خان کو اس دلدل کی جانب لے جا رہے ہیں جہاں سے ان کی واپسی نہ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسٹبلشمنٹ کیخلاف جان بوجھ کرایک گھٹیا ٹویٹ آگ لگانے کیلیے لکھا گیا اور یہ گھٹیا ٹویٹ بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان نے اچھا فیصلہ کیا ہے کہ سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے اور حکومت سے بات چیت کی جائے۔

    سینیٹر نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ٹوئٹر کو وقتی طورپر نظر انداز کر دیں ورنہ نقصان اس سے زیادہ ہوگا۔

  • ’بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر سے متعلق کچھ معلوم نہیں‘

    ’بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر سے متعلق کچھ معلوم نہیں‘

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک اور وہ اڈیالہ جیل میں ہی ہیں، بانی کو چھبیس نومبر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی نے ہدایت کی ہے کہ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں شریک ہوں، وہاں معاملہ اٹھائیں، انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل بعد میں دیں گے، پنجاب کے ایم این اے، ایم پی اے مشکل دور سے گزرے ہیں، پی ٹی پرامن اور مضبوط پارٹی ہے پابندی نہیں لگے گی۔

    اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ احتجاج میں لیڈرشپ فرنٹ پر تھی علی امین بشریٰ بی بی ساتھ تھے ، جب تک بانی پی ٹی آئی رہانہیں ہوتےپرامن جدوجہدجاری رہے گی۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ میری2گاڑیاں اور 4ملازم غائب ہوئے تھے، ملازم تھانہ سیکرٹریٹ میں ہیں گاڑیاں اب بھی غائب ہیں، میری گاڑی میں موجود پیسے رکھ لو لیکن بٹوا، اے ٹی ایم کارڈز اور گاڑی تو واپس کردو۔

    اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ ہم کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے پرامن تھے، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپورپرقاتلانہ حملہ ہوا۔

    انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب اور ڈی پی اواٹک کیخلاف پرچہ کروں گا۔

  • جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی چھٹی بار ملتوی

    جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی چھٹی بار ملتوی

    راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی چھٹی بار ملتوی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

    ۔بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی سمیت تمام چھیاسٹھ ملزمان کواڈیالہ جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    بابر اعوان کی جانب سے کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا اور بابراعوان نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر بحث مکمل کی

    جس کے بعد عدالت نے بابراعوان کی سیکشن تیئس اے ٹی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت میں فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی نہ ہو سکی۔

    بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکی کارروائی چھٹی بار ملتوی کرتے ہوئے سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

    نوید ملک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاصفائی کی جانب سے اس مقدمے کو طول دیا جا رہا ہے، ہمارےپاس سی سی ٹی وی فوٹیجزسمیت تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں، ویڈیواور دستاویزی ثبوت عدالت میں جمع کیے جاچکے ہیں۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 26سماعتیں ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک فردجرم عائدنہیں ہوئی، وکلا صفائی نے آج 3 درخواستیں دائر کی ہیں، ایک درخواست 23 اے ٹی اے کے تحت دائر کی گئی، دوسری درخواست ’’کے‘‘ 265کے تحت عمر ایوب نے دائر کی، تیسری درخواست فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی۔

  • بانی پی ٹی آئی  کی 7 مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

    بانی پی ٹی آئی کی 7 مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کےدوران جلاؤگھیراؤ کے مزید 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، جس کے بعد عدالت نے 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت اڈیالہ جیل میں کی، پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔

    پولیس کی استدعا پر عدالت نے اس مقدمہ میں بھی عمران خان کو چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    جس کے بعد بانی عمران خان کی مزید سات مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، ان کے خلاف مزید مقدمات تھانہ وارث خان، تھانہ سٹی تھانہ، سول لائن تھانہ ٹیکسلا، تھانہ صادق آباد، تھانہ نصیر آباد اور تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیے گئے ہیں۔

    مقدمات میں گھیراؤ جلاؤ، کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس کی استدعا پر بانی پی ٹی آئی کا 7کیسز میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

    عمر ایوب , تحریک انصاف کوئی عسکری جماعت نہیں

    خیال رہے پی ٹی آئی نے اپنے بانی کی حتمی کال کے بعد 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا آغاز کیا تھا ، حکومت نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن وہ بلیو ایریا تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

    عمران خان سے متعلق خبریں

  • 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی قصور وار قرار، ضمانتیں خارج

    9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی قصور وار قرار، ضمانتیں خارج

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    اے ٹی سی ایڈمن جج منظرعلی گل نے 6 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ زمان پارک میں تیارکی گئی سازش پرگواہان کےبیانات ریکارڈ پر موجود ہیں، پراسیکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیزی کی ہدایات کےثبوت موجود ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے انہوں نےاپنی ممکنہ گرفتاری پرایک سازش تیار کی، الزام کےمطابق تھی سازش کہ گرفتاری کی صورت میں دیگرقیادت ریاستی مشینری جام کردے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان کےوکیل نےدلائل دیےکہ وقوعہ کےوقت بانی پی ٹی آئی گرفتارتھے، وکیل بانی پی ٹی آئی کی دلیل میں وزن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی وقوعہ کے وقت گرفتار تھے، وکیل نےدلائل دیے بانی پی ٹی آئی کےمختلف کیسز میں ضمانتیں بعداز گرفتاری ہو چکی ہیں لیکن ہر کیس کا فیصلہ اُس کیس کے اپنے میرٹس پر ہونا چاہیے۔

    تحریری فیصلے میں کہا کہ موجودہ کیس سازش یااشتعال انگیزی پر اکسانے کا کوئی معمولی کیس نہیں ہے، پراسکیوشن کا کیس ہے بانی پی ٹی آئی نے ملٹری تنصیبات پر حملوں کی ہدایت اور سازش تیار کی، پراسیکیوشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی لیڈران اور کارکنان نےعمل کیا۔

    فیصلے میں کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری ضمانت فیصلے میں سازش سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے کردار پر بحث کی، وکیل بانی پی ٹی آئی نے اعتراض اٹھایا، مبینہ سازش کی کوئی تاریخ، وقت اور جگہ متعین نہیں، پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں 7 مئی اور 9 مئی کو اس سازش کو تیار کیا گیا، خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو ورکرز ظاہر کرتے ہوئے سازش کو سنا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ انسداد دہشت گری عدالت بانی پی ٹی آئی کو قصور وار قرار پاتی ہے اور ان کی ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں، بانی پی ٹی آئی معمولی آدمی نہیں اُن کی ہدایات اور بیانات کی حامیوں کی نظرمیں قدر ہے، پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کو مسترد کرنے کا سوچا تک نہیں۔

    تحریری فیصلے میں کہا کہ پولیس کے مطابق 11 مئی کو پولیس اہلکار پر تشدد سمیت ایسے بہت سے واقعات رونما ہوئے، پولیس کے مطابق ملٹری تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے گئے۔

  • جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، اہم خبر آ گئی

    جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، اہم خبر آ گئی

    اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے سے متعلق جیل انتظامیہ کا اہم موقف سامنے آ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی جیل میں اسیر تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل کی تحویل میں نہیں بلکہ راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں۔ اس لیے ان سے ملاقات کے خواہشمند افراد پنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان تھانہ نیو ٹاؤن کے ایک مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    تاہم اس فیصلے کے چند گھنٹے بعد عمران خان کی گرفتاری تھانہ نیو ٹاؤن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ڈال دی گئی تھی

    بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیسے نکلے ؟ ویڈیو سامنے آگئی 

     

    عمران خان سے متعلق خبریں