Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • امریکی کانگریس کے 62 ارکان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر بائیڈن کو خط

    امریکی کانگریس کے 62 ارکان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر بائیڈن کو خط

    واشنگٹن : امریکی کانگریس کے 62 ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدربائیڈن کو خط لکھ دیا، خط پر مسلمان ارکان کانگریس الحان عمر اورراشدہ طلیب کے دستخط بھی موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے باسٹھ ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر بائیڈن کو خط لکھا۔

    خط میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ عمران خان کی حفاظت کیلئے پاکستانی حکام سےگارنٹی لیں۔

    خط مین کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں اور امریکی پالیسی میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پرفوکس کیا جائے۔

    خط پر مسلمان ارکان کانگریس الحان عمر اورراشدہ طلیب نے بھی دستخط کیے۔

    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

    یاد رہے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست نے بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ورکنگ گروپ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق انہیں معاوضے اوردیگرامورکی تلافی کی جائے اور باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے کہ سابق وزیراعظم کی غیر قانونی حراست کا ذمےدار کون ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی پر سختیوں کی مذمت کرتا ہوں، فضل الرحمان

    بانی پی ٹی آئی پر سختیوں کی مذمت کرتا ہوں، فضل الرحمان

    جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری پر ظلم کیخلاف ان کے ساتھ کھڑا ہوا، آج بانی پی ٹی آئی پر ہونے والی سختیوں کی مذمت کرتا ہوں۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونے دیا، پہلے مسودے اور آج کے مسودے میں واضح فرق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ اٹھا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا جائے، ایک جج سے حکمراں پارٹی اور دوسرے جج سے قائد حزب اختلاف گھبرا رہی ہے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آئینی اصلاحات لائی جائیں، عدالتی نظام کو ٹھیک کیا جائے، آئینی ترمیم کو شخصیات کے بیچ میں یرغمال کیوں بنایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں تبلیغی اصلاحات لائی جاتی ہیں، جب نواز شریف اور آصف زرداری پر ظلم ہوا تو ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا اور آج بانی پی ٹی آئی پر ہونے والی سختیوں کی مذمت کرتا ہوں۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جن چیزوں کو ہم نہیں کر پا رہے تھے آج ہم ان کو کر پا رہے ہیں۔ آئین میں ترمیم دو تہائی اکثریت سے ہی ہوتی ہے شکر گزار ہوں حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے ہماری ترمیم کو قبول کیا۔

  • یونیورسٹی چانسلر کا الیکشن لڑنے سے نااہلی نے بانی پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل داغدار کر دیا، عالمی اخبارات

    یونیورسٹی چانسلر کا الیکشن لڑنے سے نااہلی نے بانی پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل داغدار کر دیا، عالمی اخبارات

    عالمی اخبارات اور جرائد نے بانی پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہونے کو دھچکا قرار دے دیا۔

    عالمی میڈیا نے لکھا ہے کہ چانسلر کی دوڑ سے باہر ہونا بانی پی ٹی آئی کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے، یونیورسٹی چانسلر کا الیکشن لڑنے سے نااہلی نے بانی پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل داغدار کر دیا۔

    اخبارات نے لکھا کہ سرکاری تحائف بیچنا اور ریاستی رازافشا کرنا نا اہلی کا باعث بنا، کنگز کونسل ہیو ساؤتھی کی قانونی رائے نے بانی کی اہلیت کو مشکوک بنایا، یہی رائے بانی پی ٹی آئی کی چانسلر کا امیدوار بننے میں اصل رکاوٹ بنی۔

    قانونی رائے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن مقدمات میں سزا پر منصب کے اہل نہیں ہیں، برطانوی میڈیا نے لکھا کہ کنگز کونسل کی قانونی رائے نظر انداز کرنا آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے ممکن نہیں تھا۔

    گلوب بینر نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ جو شخص یونیورسٹی کی سربراہی کے لیے نااہل ہے وہ چوبیس کروڑ عوام کے لیے کیسے اہل ہے؟ بانی پی ٹی آئی ریاستی راز افشا کرنے کے الزام میں سزا یافتہ ہیں، اور عہدے کے اہل نہیں ہیں۔

    برطانوی ماہر قانون ہاگ سوتھی نے لکھا کہ سزا یافتہ شخص آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر

    بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر

    لندن : بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہوگئے ، چانسلر کیلئے 38 امیدواروں کے نام جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کیلئے 38امیدواروں کے نام جاری کر دیئے ہیں، امیدواروں میں بانی پی ٹی آئی شامل نہیں۔

    یونیورسٹی کے چانسلر کےانتخابا ت کیلئے ووٹنگ کاپہلا مرحلہ 28اکتوبر کوہوگا ،پہلے مرحلے میں کامیاب 5امیدوار اگلے مرحلےمیں جائیں گے۔

    یونیورسٹی کے چانسلر کےانتخابات کاآخری مرحلہ 4نومبرکوشروع ہوگا اور کامیاب چانسلر کا اعلان نومبر کے آخرمیں ہوگا۔

    یاد رہے آکسفورڈ کے چانسلر کیلئے اپلائی کرنے پر برطانوی اخبار گارجین میں بھی بانی پی ٹی آئی کیخلاف کالم سامنے آیا تھا۔

    برطانوی اخبار نے عمران خان  کو طالبان دوست قرار دیتے ہوئے کہا تھا طالبان دوست شخص کا  انتخاب درست ہوسکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی، اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔

    گارجین نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دی اور لکھا اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتاہے، بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال سزا ہوچکی ، دستیاب کیسے ہوں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا

    بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا تاہم ان سے ڈاکٹرز کےعلاوہ کسی کوملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا، جس کے لئے پمز اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل کچھ دیر بعد پہنچے گی۔

    اڈیالہ جیل میں طبی معائنے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو مطلع کر دیا گیایے، ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا مکمل طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ بھی کرے گی۔

    ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی فہرست بھی حتمی طور پر مکمل کر لی گئی ہے ، عمران خان سے ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔

    اس سلسلے میں جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں تیاریاں مکمل کر لی ہے۔

    گزشتہ رات وزیر داخلہ محسن نقوی نے چئیرمن پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فون کر کے عمران خان  کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے آج کا احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے درد سر بن گیا

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے درد سر بن گیا

    لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے انتخاب کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی ہیں، جو ان دنوں پاکستان کی جیل میں ہیں۔

    رواں ہفتے انتخاب میں شریک شخصیات کی حتمی فہرست کا اعلان ہونا ہے، لیکن تاحال یہ طے نہیں ہو پایا کہ بانی پی ٹی آئی بھی امیدوار بننے کا قانونی جواز رکھتے ہیں یا نہیں۔

    یونیورسٹی کے طے شدہ بنیادی شرائط کے مطابق امیدوار کو یونیورسٹی کا فارغ التحصیل ہونے کے ساتھ ساتھ نہ تو یونیورسٹی کا ملازم ہونا چاہیے، اور نہ ہی کسی چیریٹی تنظیم کے فراڈ کا ثابت شدہ مجرم ہونا چاہیے، لیکن اگر تفصیل میں جایا جائے تو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ امیدوار غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے سزا یافتہ تو نہیں ہے یا پھر وہ گزشتہ دو سال میں کسی حکومتی عہدے پر رہ چکا ہے۔

    یونیورسٹی الیکشن کمیشن ان تمام نکات کو دیکھنے اور پرکھنے کے لیے اب قانونی رائے لے رہی ہے، جس کے بعد آئندہ چند روز میں اعلان ہوگا کہ کون کون سے امیدوار آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر انتخابات میں حصہ لے پائیں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی ، علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    بانی پی ٹی آئی ، علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی ،علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں اقدام قتل، دہشت گردی اور ریاست پر حملے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے، بانی پی ٹی آئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی اور دیگر کے خلاف اقدام قتل، دہشت گردی اور ریاست پر حملے کا ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمے میں عمر ایوب، بیرسٹرسیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامرمغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت ڈھائی ہزار نامعلوم کارکنوں کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا ہے، مقدمےمیں لکھا ہےبانی پی ٹی آئی نے جیل میں دی گئی سہولتوں کا ناجائزاستعمال کیا اور عمران خان کے اُکسانے پرعلی امین گنڈاپور نے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا۔

    مقدمے میں کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی، مظاہرین نے دوعدد بارہ بورگن، بارہ اینٹی رائٹ کٹس، دو وائرلیس سیٹ اورپانچ عدد ٹیئرگیس شیل چھینی جبکہ مظاہرین نے پولیس پارٹی پرقتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کرجان بچائی۔

    مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغوا، ڈکیتی، سرکاری اسلحہ چھیننےسمیت دیگردفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

  • ڈی چوک پر احتجاج : بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید 5 مقدمات درج

    ڈی چوک پر احتجاج : بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید 5 مقدمات درج

    اسلام آباد : ڈی چوک پر احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کےخلاف مزید 5 مقدمات درج ہوگئے، جس میں علی امین گنڈا پور سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چار اکتوبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف پانج مزید مقدمات درج کر لیے گئے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو دو مقدمات میں نامزد کیا گیا ۔

    اسلام آباد پی ٹی آئی کے صدر عامر مسعود مغل کے خلاف ترنول میں مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور، بانی پی ٹی آئی سمیت 34 افراد کو نامزد کیا گیا۔

    تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں 350 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا اور مقدمے میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    تھانہ کراچی کمپنی میں 8 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں عمران خان ، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سیف کو نامزد کیا گیا ،مقدمہ میں اعظم سواتی، خالد خورشید پر مالی معاونت کا الزام ہے، اس مقدمہ میں 20 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا جبکہ 250 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    تھانہ رمنا میں چھ سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمات میں بانی چیئرمین سمیت 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ تھانہ گولڑہ میں چھ سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 32 افراد کو نامزد کیا گیا اور 200 نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا۔

    تھانہ آئی نائن میں دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں عمران خان ، علی مین گنڈا پور کو نامزد کیا گیا جبکہ سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان ل، ملک عامر سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا اور 300 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس:‌ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    توشہ خانہ ٹو کیس:‌ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    اسلام آباد : توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی پھرموخرکردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔

    اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی ، دوران سماعت عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردجرم عائدکرنےکی کارروائی پھر موخر کردی گئی۔

    عدالت نے راستوں کی بندش کے باعث سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ، آج اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کرنا تھی۔

    دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

    احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی اور ریفرنس میں آج وکیل صفائی نےنیب کےآخری گواہ پرجرح کرنا تھی۔

    تاہم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی، راستے بند ہونے کی وجہ سے عدالت 7 اکتوبر کو ریفرنس پرسماعت کرے گی۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس  : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

    توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

    اسلام آباد : توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی ، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔

    آج کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفردجرم عائد ہونے کا امکان ہے ، دونوں کو چالان کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں۔

    دو روز قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    جج نے کہا کہ تھا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے ملزمان سے متعلق ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

    اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان  اوربشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنے آیا تھا، جس میں 24 گواہوں کی لسٹ بھی ایف آئی اے کے سپلیمنٹری چالان کے ساتھ منسلک کی گئی تھی۔

    چالان میں کہا گیا تھا کہ عدالت گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل آگے بڑھائے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد ہیں، شواہد سےواضح ہوادونوں مس کنڈکٹ کےمرتکب قرار پائےہیں، غیرقانونی ذرائع،کرپشن سےبانی پی ٹی آئی اوراہلیہ نے مالی فائدہ حاصل کیا۔

    سپلیمنٹری چالان میں بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےپوزیشن کاغلط استعمال کرکے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا۔