Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • بانی پی ٹی آئی کا  ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ وفاقی حکومت نے بتا دیا

    بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ وفاقی حکومت نے بتا دیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا ، جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ممکنہ ملٹری ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو بتایا ابھی تک وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ نہیں کیا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جب فوجی ٹرائل کرنا ہوا تو رول 549کے تحت پروسیجر کو فالو کیا جائے گا، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ فوجی ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے جواب پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی

  • یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی

    یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی

    اسرائیل کے ایک اور اخبار یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں آرٹیکل ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کردی۔

    یروشلم پوسٹ میں لکھے گئے آرٹیکل نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی، آرٹیکل میں لکھا ہے بانی پی ٹی آئی نے اسرائیل کے خلاف عوامی سطح پر تو سخت بیان بازی کی مگر اندر خانے وہ اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے تھے۔

    یروشلم پوسٹ میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں، انہوں نے اقتدار میں اسرائیل سے تعلقات کے اشارے دیے۔

    آرٹیکل کے مطابق اسرائیل سے تعلقات میں بانی پی ٹی آئی کا کردار کلیدی ہوسکتا ہے، ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پاک اسرائیل تعلقات کی بحالی تیز کرسکتی ہے۔

     آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے حامی اور فوج مخالف ہیں، حالیہ انتخابات میں بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی خاطر خواہ کامیابی پاکستان اسرائیل تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

    آرٹیکل میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے سے روکا ہوا ہے، مسئلے کے حل کے لئے موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہو گا، ایسے میں بانی پی ٹی آئی کا کردار کلیدی ہوگا۔

    یروشلم پوسٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت عوامی رائے اور فوجی پالیسی دونوں تبدیل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرسکتی ہے۔

  • عامر خان کی ہدایت کاری میں عمران خان کی 9 برس بعد اسکرین پر واپسی

    عامر خان کی ہدایت کاری میں عمران خان کی 9 برس بعد اسکرین پر واپسی

    بالی ووڈ معروف اداکار عامر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کا اعلان ہوگیا، اس فلم میں ان کے بھانجے اداکارہ عمران خان اداکارہ کے جوہر دکھائیں گے۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے لیے ایک رومانوی کامیڈی فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں ان کے بھانجے اداکار عمران خان 9 برس بعد نظر آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان کے لیے یہ فلم نیٹ فلکس کی یہ پروجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس کے ذریعے ہی ان کے بھانجے عمران خان اداکاری کی دنیا میں واپس قدم رکھ رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان کی جانب سے اس فلم کی کاسٹ، شوٹنگ اور ریلیز سے متعلق جلد ہی باضابطہ طور پر اعلان  کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ اور ’دہلی بیلی‘ جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے عمران خان نے حالیہ چند برس سے بالی ووڈ سے وقفہ لیا ہوا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ، ایف آئی اے کی تفتیش

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ، ایف آئی اے کی تفتیش

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا، ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق سوالات کیے گئے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیان دیا ان کی میڈیا سے ہونے والی  گفتگو کو ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جاتاہے، مقصد کسی ایک ادارے یا ایک شخصیت سے متعلق بات کرنا نہیں تھا، میرا مقصد اشرافیہ کے بارے میں بات کرنا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل ہونے پر ایف آئی اے مقدمہ درج کرے گی۔

  • بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کے  میڈیا سے متعلق بیان کو نامناسب قرار دے دیا

    بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کے میڈیا سے متعلق بیان کو نامناسب قرار دے دیا

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کے میڈیا سے متعلق بیان کو نامناسب قرار دے دیا اور کہا وہ جوش خطابت میں زیادہ بول گئے.

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت میں علی امین گنڈاپور کے میڈیا سے متعلق بیان کو بانی پی ٹی آئی نےنامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی امین نے صحافیوں سےمتعلق جو کچھ کہا نہیں کہنا چایئے تھا۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اچھےاوربرےلوگ ہرشعبےمیں موجودہوتےہیں، علی امین گنڈاپورجوش خطابت میں زیادہ بول گئےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ صحافی دباؤکےباوجوداپنی ذمہ داریاں سرانجام دےرہےہیں، صحافیوں سےمتعلق کہتا ہوں کہ وہ جہادکررہےہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟  وفاقی حکومت سے وضاحت طلب

    بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ وفاقی حکومت سے وضاحت طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے سولہ ستمبر تک وضاحت طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

    کمرہ عدالت میں موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ روسٹرم پر طلب کیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا اٹارنی جنرل آفس سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کیا جائے آپ کہہ رہے ہیں کہ کوئی کیس نہیں لیکن آگے ہو سکتا ہے؟

    جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ وزرا کی طرف سےبانی پی ٹی آئی کےملٹری ٹرائل کی دھمکی دی گئی، بانی پی ٹی آئی سویلین ہیں،سویلین کاملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کیلئے باعث فکر ہے،سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ موجودہے۔

    اسلام آباد کے جج نے کہا کہ جواب دیں کیا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیرغور ہے؟اگر ایسا کچھ نہ ہوا تودرخواست غیرموثر ہو جائے گی،اور اگر ایسا کچھ ہوا تو کیس سن کر فیصلہ کریں گے ۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے،بیان آیا ہے، حکومتی اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے بھی بیانات دیے گئے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ سیاست ہے وہ بھی سیاست ہے، اگر ایسا ہے تو فیڈریشن سے واضح موقف آناچاہیے، آج ہم کہہ دیں کہ ابھی کچھ نہیں ہے،کل آپ ملٹری ٹرائل کا آرڈر لےآئیں پھرکیاہوگا؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے سولہ ستمبر تک وضاحت طلب کرلی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیر کو عدالت کو واضح طور آگاہ کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت سولہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔

  • نیب ترامیم کی بحالی ، بانی پی‌ ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل  گیا

    نیب ترامیم کی بحالی ، بانی پی‌ ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا

    راولپنڈی : نیب ترامیم کی بحالی کے بعد بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل گیا اور ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کی بحالی سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا کیس اسپیشل جج سینٹرل امجدرانجھا کو منتقل کیا گیا اور عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اورڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

    احتساب عدالت کےجج محمدعلی وڑائچ نےتحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا کہ ترامیم کے تحت 500ملین سےکم کےمقدمات نیب کےدائرہ اختیار میں نہیں آتے، توشہ خانہ ٹوریفرنس میں مال مقدمہ کی قیمت 500ملین سےکم ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، مقدمہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سینٹرل کوبھجوائیں، فیصلہ

    فیصلے کے مطابق ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں، فریقین کے وکلا 10 ستمبر کو اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوسکتےہیں۔

  • راناثنااللہ نے بانی پی ٹی آئی کو’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

    راناثنااللہ نے بانی پی ٹی آئی کو’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

    وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ ‘ قرار دے دیا۔

    وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ اسرائیل ٹائمز نے پاکستان میں ’انقلاب ‘ اور ’تبدیلی‘ لانے کی حقیقت کھول دی ہے اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’فارن فنڈنگ‘ اور ’سماجی خدمت‘ ایک پلاننگ کا حصہ تھی جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا پاکستان کو جوہری ملک بنانے، سی پیک لانے اور معاشی ترقی کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیجانے والے نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر پوری طرح سمجھ آ جاتی ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے عمران نیازی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرار داد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

     پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے کہا کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے ’اسلامی ٹچ‘ دے کر مسلمانوں میں مقبول بنانے کی منظم کوشش کی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے ’سیاسی برانڈ‘ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسیوں کی نہیں، ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔

  • نیب ترامیم کی بحالی : بانی پی ٹی آئی نے رعایت مانگ لی

    نیب ترامیم کی بحالی : بانی پی ٹی آئی نے رعایت مانگ لی

    راولپنڈی : نیب ترامیم کی بحالی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کی بحالی کے بعد ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی ۔

    بریت کی درخواست نئے قانون کے تحت دائر کی گئی، اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران وکلا نے نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی احتساب عدالت میں جمع کرائی۔

    اس موقع پر پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تاہم عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

  • بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلہ

    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کردی، عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد کردیا، وہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کردیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رؤف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رؤف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجرا اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائینگے۔