Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • وزیر اعلیٰ کے پی نے جلسہ ملتوی کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کے میسجز دیکھنے سے بھی انکار کیا تھا، انکشاف

    وزیر اعلیٰ کے پی نے جلسہ ملتوی کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کے میسجز دیکھنے سے بھی انکار کیا تھا، انکشاف

    پشاور: پی ٹی آئی جلسہ ملتوی کرنے کے لے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور حکومتی رابطوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف حلقوں نے پی ٹی آئی جلسہ ملتوی کرنے کے لیے پہلے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا تھا، تاہم ان کے انکار پر اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر سے رابطے کیے گئے۔

    علی امین گنڈاپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے رابطہ کرنے والوں کو جلسہ ملتوی کرنے کی حامی نہیں بھری تھی، ان کو بانی پی ٹی آئی کا آڈیو اور ویڈیو پیغام بھی دکھانے کی آفر بھی کی گئی، لیکن علی امین نے میسجز دیکھنے سے انکار کیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی شرائط دی گئی تھیں، علی امین نے کہا بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر سامنے لایا جائے یا ویڈیو پر رابطہ کرائیں، انھوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے بھی نہیں جاؤں گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان 25 دن سے زائد سے ملاقات نہیں ہوئی ہے، علی امین گنڈاپور نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں، بانی جو حکم کریں گے اس پر عمل کریں گے۔

  • میں ملک کی بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، اسی لیے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی

    میں ملک کی بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، اسی لیے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا جلسہ ملتوی کرنے اور سیکیورٹی ذرائع کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی ذرائع کے بیان پر ردرعمل میں کہا کہ ’’میں ہوتا کون ہوں، میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، بڑی جماعت کا سربراہ ہوں اسی لیے فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کررہا ہوں ‘‘۔

    اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ معلومات دی گئی دینی جماعتیں احتجاج پر ہیں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کو بلا کر ملاقات کی اور جلسہ ملتوی کیا، اگر ایسا نہ کرتا تو خدشہ تھا ایک اور نیا 9 مئی بنا کر پی ٹی آئی کے گلے ڈال دیا جاتا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آخری مرتبہ جلسہ ملتوی کیا، انہوں نے 8 ستمبر کا این او سی بھی جاری کیا، 8 ستمبر کو کسی نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ خود ذمہ دار ہونگے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ایک طرف چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی گیم ہے، دوسری جانب عدالت میں سنیارٹی کو متاثر کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے، حکومت کا مقصد ہے سپریم کورٹ میں کسی اور کو سامنے لاکر کھڑا کیا جاسکے۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جب خدشہ ہوتا ہے ہماری اسٹیبلشمنٹ سے بات ہورہی ہے انہیں 9 مئی یاد آتا ہے، میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ ملک میں انتشار ہو۔

  • بانی پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا وہ صحیح معنوں میں لیڈر ہیں: علی محمد خان

    بانی پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا وہ صحیح معنوں میں لیڈر ہیں: علی محمد خان

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا وہ صحیح معنوں میں لیڈر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کو جلسہ ملتوی ہونے کا علم نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا وہ صحیح معنوں میں لیڈر ہیں۔

    علی محمدخان نے کہا کہ فیصلے سے ورکرز کو دھچکا ضرور لگا تھا، یہ وہی لیڈر کرسکتا ہے جسے فکر ہو کوئی تصادم نہ ہوجائے، جسے فکر ہو دوسرا 9 مئی نہ کردیا جائے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی براہِ راست پارٹی میں نہیں، اُنہیں بہت سے فیصلوں کا بروقت علم نہیں ہوتا، جلسے کا این او سی آخری وقت میں واپس لے لیا گیا، جماعتِ اسلامی، ٹی ایل پی دھرنا دے سکتے ہیں تو ہم جلسہ کیوں نہیں کرسکتے؟۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کیوں آپ سب سے بڑی جماعت کے حساس صوبے کے وزیراعلیٰ کو مجبور کررہے ہیں؟، علی امین گنڈا پور کو سر پر کفن باندھ کر نکلنا پڑ رہا ہے۔

  • تحریک انصاف کی قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلوانا نہیں چاہتی، علیمہ خان

    تحریک انصاف کی قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلوانا نہیں چاہتی، علیمہ خان

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلوانا نہیں چاہتی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں آج اسلام آباد میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح، صبح عمران خان سے ملنے چلے گئے اور کس کے کہنے پر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا۔

    عمران خان کی ہمشیرہ نے سوال اٹھایا کہ صبح ساڑھے سات بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟ کسی کے کہنے پر ہی ان لوگوں نے پارٹی سربراہ سے جلسہ منسوخ کرایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ الزام بھی عائد کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈر شپ عمران خان کو جیل سے باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ یہ فیصلے خود کرتے اور نام بانی پی ٹی آئی کا لیتے ہیں۔

     

    علیمہ خان نے کہا کہ جب پارٹی چیئرمین باہر بیٹھا ہے تو انہوں نے جلسے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ انہیں کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں جلسہ ہونا تھا جو چند گھنٹے قبل منسوخ کر دیا گیا اور پارٹی قیادت نے بتایا کہ جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے۔ تاہم جلسہ منسوخ ہونے کے بعد عمران خان کی ہمشیرہ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہے بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں، سیکیورٹی ذرائع

    بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہے بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں، سیکیورٹی ذرائع

    اسلام آباد : باخبر سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہے بتانے والا کہ فیض حمیدکا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق باخبر سیکیورٹی ذرائع کا بانی پی ٹی آئی کے فیض حمید سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہےبتانےوالاکہ فیض حمیدکاٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگایانہیں ، بانی پی ٹی آئی کااس معاملےمیں ٹرائل ہواتوتسلی رکھیں اوپن ہی ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ ٹرائل اوپن ہوا تو دنیا کو پتہ چلے گا کہ بانی پی ٹی آئی کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : فیض حمید کے خلاف ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی

    یاد رہے بانی پی ٹی آئی نے سابق آئی ایس آئی چیف  کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا فیض حمید اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ نہیں، اسی لیےاوپن ٹرائل کا کہہ رہاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھےپتہ ہےمیری گرفتاری کاآرڈرکس نےدیا، میرافیض حمیدسےتب تک ہی رابطہ تھاجب تک ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔

  • فیض حمید کے خلاف ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی

    فیض حمید کے خلاف ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمیدکےخلاف ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوناچاہیے.

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فیض حمید اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ نہیں، اسی لیےاوپن ٹرائل کا کہہ رہاہوں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سےبڑی جماعت کےسربراہ پرالزام کامعاملہ ہے، کمرہ عدالت میں میڈیاکےنمائندوں کوآنےکی اجازت دی جائے، بڑی بڑی باتیں سامنےآئیں گی نئی چیزیں پتہ لگیں گی کیاہواکیاہورہاہے۔

    بانی تحریک انصاف نے بتایا کہ مجھےپتہ ہےمیری گرفتاری کاآرڈرکس نےدیا، میرافیض حمیدسےتب تک ہی رابطہ تھاجب تک ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔

  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو کی تفصیلات سامنےآگئیں ، توشہ خانہ ریفرنس ٹو سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کوبلغاری جیولری سیٹ 7سے10مئی2021کے دورہ سعودی عرب پردیاگیا، جیولری سیٹ میں ایک انگوٹھی ، بریسلٹ ، نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

    ریفرنس میں بتایا گیا کہ شواہدکےمطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نےغیرقانونی طورپربلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا، ڈپٹی ایم ایس نے 18 مئی 2021 کوایس او توشہ خانہ کو قیمت کا تخمینہ لگانےکےبارےمیں آگاہ کیا، سیکشن افسرتوشہ خانہ کو ڈکلیئر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن سیٹ جمع نہیں کرایاگیا۔

    ریفرنس میں کہنا تھا کہ بلغاری کمپنی نے فرنچائز سالوجنٹ ٹریڈنگ سعودی عرب کو ہار، بالیاں فروخت کی تھیں، 25 مئی 2018 کو ہار 3 لاکھ یورو، بالیاں 80 ہزار یورو میں فروخت کی گئی تھیں تاہم کمپنی سے بریسلٹ اورانگوٹھی کی قیمت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

    ریفرنس کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی ٹوٹل قمیت تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ 61 ہزار 600 پاکستانی روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ جیولری سیٹ میں شامل بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ رولز کے مطابق 50 فیصد دے کرسیٹ کی قیمت 3 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 800 روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 300 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ سے ملکرنیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 9، سب سیکشن 3 ،4،6 اور 12 کی خلاف ورزی کی ، یکم اگست 2022 کو بورڈ میٹنگ کے بعد چیئرمین نیب کی ہدایت پرانکوائری شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دور میں 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے۔

  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس  دائر

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس دائر

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

    کیس کے تفتیشی محمد محسن ہارون ، کیس افیسروقار الحسن اور سپیشل پراسیکوٹر سہیل عارف نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    بانی پی ٹی آئی اوربشری ٰبی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹوریفرنس 2والیم پرمشتمل ہے، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کا رجسٹراراحتساب عدالت جائزہ لیں گے۔

    اعتراضات دورکرنےکےبعدریفرنس احتساب عدالت کےایڈمنسٹریٹوجج کوبھجوایاجائےگا، ایڈمنسٹریٹوجج ریفرنس پر خود سماعت یا کسی دوسری احتساب عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

    ایڈمنسٹریٹو جج احتساب عدالت ناصرجاویدرانا 190ملین پاؤنڈزریفرنس پرسماعت کررہے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا نیٹ ورک : اڈیالہ جیل کے 6 ملازمین  گرفتار

    بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا نیٹ ورک : اڈیالہ جیل کے 6 ملازمین گرفتار

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا ، جس میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے معاملے پر سیکورٹی اداروں نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔

    سیکیورٹی اداروں نے مزید 6 جیل ملازمین کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے ملازمین میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

    حراست میں لئے گئے ملازمین میں ایک سویپر، دو لیڈی وارڈز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے تین اہلکار شامل ہیں۔

    ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لئے گئے ہیں، خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے مابین پیغام رسانی کرتے تھے۔

    ملازمین کو پہلے سے حراست میں ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ بلال سے تفتیش کے نتیجے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    حراست میں لئے گئے ملازمین سے سیکورٹی اداروں کی تفتیش جاری ہے اور اڈیالہ جیل میں نگرانی کیلئے افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • جیل میں سہولت کاری کا معاملہ: سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے

    جیل میں سہولت کاری کا معاملہ: سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے

    بانی پی ٹی ائی کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے معاملے پر گرفتار ہونے والے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے پیغام رسانی اور سہولت کار ی کے الزام میں 13 اگست کو اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم اب ظفر اقبال گھر پہنچ گئے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے لیے سہولت کاری کا الزام، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا نیٹ ورک بے نقاب

    ذرائع نے بتایا کہ ظفر اقبال گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے، ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پر لاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ملاقات کی، ظفر اقبال نے فیملی سے ملاقات میں ناظم شاہ کے بارے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے سہولت کاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا، جس میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر بھی شامل تھے۔