Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے، عدالت

    بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے، عدالت

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے، 2 مواقع دیے تھے ، تیسرا موقع نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی کا پولی گرافک ،فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    جج منظر علی گل نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ عدالت نے عمران خان کو بے گناہی ثابت کرنے کیلئے بڑا منصفانہ موقع دیا، ملزم کے ٹیسٹ سے انکار کی وجہ سے کوئی نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا لیکن ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکارکیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے بھی نہیں ملا،عدالت یہ قانونی نقطہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کس طرح مکمل کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ، عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت سمجھتی ہے ملزم ٹیسٹ سے انکار کرکے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کر رہا ہے، عدالت اب ٹیسٹ کروانے کے لیے تیسرا موقع نہیں دے گی، تیسرے موقع میں عدالت کو کوئی مثبت امید نہیں۔

    عدالت نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کروانے کے عمران خان کو 2 مواقع دیے، بانی پی ٹی آئی کو خود کو معصوم ثابت کرنے کے 2 مواقع دیے تھے۔

    فیصلے کے مطابق ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسران تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈزپر مکمل کریں، پراسیکیوشن نے بانی کے ٹیسٹ کروانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

  • بانی پی ٹی آئی  کی رہائی سے متعلق بلاول بھٹو کا بڑا بیان

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بلاول بھٹو کا بڑا بیان

    لندن : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑا بیان آگیا اور کہا بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملتی ہے تو حمایت کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ عدالت عمران خان کو رہا کرے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ضمانت بانی پی ٹی آئی کا حق ہے، عدالتیں ضمانت دیں توحمایت کروں گا اور ذاتی طورپر چیلنج نہیں کروں گا۔

    بلاول نے امید ظاہر کی کہ نہ ہی میری جماعت کی جانب سے بھی ایسا ہوگا، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ہم نےہمیشہ مذاکرات اورسفارتکاری کےذریعے مسائل کےحل کی بات کی۔

    چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں جوہری ممالک کے درمیان بحران کےحل کیلئے کوئی مکینزم نہیں، تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر ہی نکلتا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی  کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

    بانی پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےحکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں دیوار سے لگایا گیا،اب کوئی راستہ نہیں بچا، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہااحتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات جیل سے دوں گا، بانی نے مجھے ذمہ داری دی کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی سے آئندہ ملاقات پر احتجاج تحریک کا پلان پیش کروں گا۔

    مزید پڑھیں : عید سے پہلے رہائی کی خبریں ، بانی پی آئی کے وکیل کا اہم بیان آگیا

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان بہت سنجیدہ ہیں اب جوتحریک چلے گی ایسی پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی، عمران خان نے کہا کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا، اس سے زیادہ دیوار کیساتھ نہیں لگ سکتے، 5 جون کو سماعت ہوتی ہے یا نہیں سوالیہ نشان ہے، لیکن امید ہے ریلیف ملے گا۔

  • بانی پی ٹی آئی 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے: رانا ثنااللہ

    بانی پی ٹی آئی 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے: رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے، بہت مقدمات ہیں، بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنابہت مشکل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کچھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوچکی اور کچھ میں ہوجائے گی۔

    مذاکرات کے حوالے سے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ میرا تو یقین ہے ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہئیں، بےشک فریقین اپنے موقف پر قائم رہیں لیکن مذاکرات ہونے چاہئیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فلسفہ ہے وہ مخالف کو فریق نہیں بلکہ دشمن سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے 18-2016 کی طرح ان سے معاملات طے کئے جائیں۔

    عمران خان سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار چاہتے ہیں تاکہ پھر سے میں چھوڑوں گا نہیں شروع کردیں لیکن اس وقت تو بانی پی ٹی آئی اپنی سوچ سے کامیابی سے بہت دور ہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ہاں ایک راستہ کھلا ہے بانی پی ٹی آئی سیاست دانوں سے بات کریں، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی بجائے نواز شریف اورآصف زرداری سے بات کا پیغام بھیجیں، بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے اختیار بہرحال حکومت کا ہی ہے اور حکومت سے ہی بات کرنی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہر چیز کا ذمہ دار ہمیں ٹھہراتے ہیں اور پھر کہتے ہیں آپ کے پاس اختیارنہیں، بانی پی ٹی آئی میں صلاحیت ہے ، وہ اپنے مخالف کو اپنی مخالفت میں پوری طرح تگڑا کر دیتے ہیں۔

  • عید سے پہلے رہائی کی خبریں ، بانی پی آئی کے وکیل کا اہم بیان آگیا

    عید سے پہلے رہائی کی خبریں ، بانی پی آئی کے وکیل کا اہم بیان آگیا

    راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنماء نعیم حیدر پنجوتھا کا عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبروں پر اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء نعیم حیدر پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈیل، ڈھیل نہیں ہورہی، 3 سال پہلے بانی پی ٹی آئی کو آفر کی گئی تھی۔

    نعیم حیدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا تھا 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کردیا جائے گا، جس پر بانی پی ٹی آئی کاجواب تھا3سال کیا 3منٹ چپ نہیں رہوں گا، بانی نےدوٹوک جواب دےدیا کسی صورت نہیں جھکوں گا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،  عمران خان  نے 3نکات بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور معاشی معاملات پرمذاکرات کی حامی بھری ہے۔

    مزید پڑھیں : مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے ، بیرسٹر گوہر

    9 مئی کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بغیرثبوت،حتمی دلائل دیے بغیرہمارے ایم این اے کو سزا دی گئی، ہمارے 52 ارکان اسمبلی کیخلاف کیسزہیں انکوسزا دینےکی سازش ہورہی ہے۔

    انھوں نے عید سے پہلے عمران خان کی رہائی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کی باتیں جھوٹ ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ علیمہ خان نے بتادیا

    بانی پی ٹی آئی کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ علیمہ خان نے بتادیا

    راولپنڈی : سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے پیغام دیتے ہوئے کہا پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی نےکہا اب کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے ملک میں تحریک کی کال دوں گا۔

    علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والاہوں۔

    ہمشیرہ نے مزید بتایا کہ انھوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں لیکن یزیدی اورفرعونیت کے نظام کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

    مزید پڑھیں : مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے ، بیرسٹر گوہر

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بتایا کہ عام قیدی کو ملنے والی سہولت بھی میسرنہیں، بچوں سے7،8ماہ میں ایک باربات کرائی گئی ہے، فیملی سےملنےکی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔

  • سابق گورنر پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کے زوال کی بڑی وجہ بتادی

    سابق گورنر پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کے زوال کی بڑی وجہ بتادی

    مانچسٹر: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے بانی پی ٹی آئی کے زوال کی بڑی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کےوقت پوری قوم افواج کےساتھ کھڑی تھی، افواج پاکستان کی دفاعی حکمت عملی سے پوری قوم کوخوشی ہوئی.

    سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا معاہدہ خوش آئند قدم ہے، جنگیں مسائل کاحل نہیں بلکہ تباہی لاتی ہیں، کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات سےحل ہونے چاہئیں۔

    سیاست سے کنارہ کشی کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ سیاست سےوقتی بریک لی ہے،چیریٹی ورک پرتوجہ دےرہاہوں، دوستوں سےمشاورت کےبعدسیاسی لائحہ عمل طے کروں گا۔

    مزید پڑھیں : بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے: بیرسٹر گوہر

    عمران خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کےمقبول ترین لیڈرہیں، جنگ کےدوران بانی پی ٹی آئی کےبیانات حوصلہ افزاتھے، بانی پی ٹی آئی کے زوال کی بڑی وجہ عثمان بزدار کی سلیکشن بنی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، تمام مسائل کاحل مذاکرات اورمل بیٹھنے میں ہے۔

    سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب چلے گا تو پاکستان چلے گا، پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

  • بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے: بیرسٹر گوہر

    بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے: بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی اور ہمیشہ ساتھ دیا ہے، جنگ کی فضا اب بھی موجود ہے اللہ نے پاکستان اور افواج کو کامیابی سے نوازا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 1971 ہو یا 1965 ان دونوں جنگوں سے یہ جنگ زیادہ خطرناک تھی، دونوں ممالک نیوکلیئر پاور ہیں پاکستان کو کامیابی  ملنا اعزاز کی بات ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پوری قوم اتحاد قائم کرے اور متحد رہے اور اگر بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو پوری قوم ملکر جواب دے گی۔

    بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے بانی بڑے لیڈر ہیں یہ سختیاں اب ختم ہونی چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-on-government-formation-of-negotiation-committee/

  • تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے  پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    راولپنڈی: لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم آج پھراڈیالہ جیل پہنچ گئی ، تفتیشی ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئی ، ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید کررہے ہیں۔

    تفتیشی ٹیم میں انسپکٹرمحمداسلم، انسپکٹرمحمدعالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب شامل ہیں۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم  عمران خان  کا 9مئی کےکیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی۔

    گذشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کیسز کے سلسلے میں وکلا کی غیر موجود گی میں پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

    یاد رہے 15 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگرد عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک کروانے کا حکم دیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروائے جائیں، عدالت نے 12 مقدمات میں ان کے ٹیسٹوں کی اجازت دی تھی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ 12 روز کے اندر جیل میں ملزم سے ملاقات کر کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں، استغاثہ کی درخواست پر آڈیو میچنگ ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی گئی تھی۔

  • سابق وزیراعظم کا پولی گرافک ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، شیخ وقاص اکرم

    سابق وزیراعظم کا پولی گرافک ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، شیخ وقاص اکرم

    پشاور : تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےپولی گرافک ٹیسٹ کی بھرپورمزاحمت کریں گے۔

    مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ دنیابھرکی عدالتوں میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی اہمیت نہیں، سابق وزیراعظم کاپولی گرافک ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بہت جلد تحریک کی کال دیں گے ، اپنےوقت اورحالات کے مطابق تحریک کا اعلان کریں گے۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی گرینڈ اپوزیشن اتحاد چاہتے تھے لیکن گرینڈالائنس کیلئے جے یو آئی کوڈی آئی خان میں نشستیں دینےپربھی راضی تھے۔