Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • کرسمس پر مسیحی برادری کو نمایاں شخصیات کی مبارکباد

    کرسمس پر مسیحی برادری کو نمایاں شخصیات کی مبارکباد

    اعلی سرکاری شخصیات اور سیاستدانوں نے پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے، کرسمس کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین عمران خان اور گورنر سندھ سمیت دیگر شخصیات مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد دی ہے۔

    اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حضرت عیسی نے انسانیت سے پیار محبت امن بھائی چارہ کا درس دیا ہے مسیحی عوام کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک کی بقاء و سلامتی اور ایم کیو ایم کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے دعا کریں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ قائداعظم اور نوازشریف کی تاریخ پیدائش پچیس دسمبر ہے۔

    ان کی سالگرہ کے دن اور کرسمس ہماری خوشیاں دوبالا کرتی ہیں،تحریک ا نصاف کے چیئرین عمران خان اور دیگر رہنمائوں نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ ،
       

  • خیبرپختونخوا میں مدینہ کی روایت سے مساکین کانظام چلے گا،عمران خان

    خیبرپختونخوا میں مدینہ کی روایت سے مساکین کانظام چلے گا،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مدینہ کی روایت سے مساکین کانظام چلے گا،دہشت گردی کیخلاف جنگ پاگل پن ہے، مذاکرات سے امن لانا ہوگا۔

    لاہور میں کرسمس تقریب میں عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ملک میں میرٹ کا نظام لاسکیں، ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں معذوروں، یتیموں اوربیواؤں کیلئے ریاست کی جانب سے امدادی پروگرام کااعلان کردیا۔

    مدینہ کی روایت عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاگل پن ہے، امن کیلئے قبائلی عمائدین کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، پاگل پن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب کے آخر میں  کرسمس کیک بھی کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس خوشیوں پر مبارکباد دی۔
       

  • حکومت ملک میں موجود مافیا سے ملی ہوئی ہے، عمران خان

    حکومت ملک میں موجود مافیا سے ملی ہوئی ہے، عمران خان

    عمران خان نے کہاہے حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئےنوٹ چھاپنا بند کرکے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے کرپشن،بجلی چوری اورملک میں موجود مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کاسونامی لاہورسے ٹکرا گیا، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا مہنگائی کا طوفان تھمنےوالانہیں ۔

    بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں قوم کونئے سال کاتحفہ ملے گا۔۔عمران خان نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے تجاویز بھی دیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا حکومت بجلی چوری کاخاتمہ نہیں کرسکتی توہم بجلی چوری روک کر دکھا سکتے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا حکومت ملک میں موجود مافیا سے ملی ہوئی ہےمک مکا کرکےچیزوں کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں، کرپشن اورمافیا کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا ملک بھرکے گورنرہاؤسز کو پبلک پارکس اورہوٹلز میں تبدیل کرنے کے لیے اسمبلی میں بل لارہے ہیں۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ چھ جنوری کو پی ٹی آئی کاسونامی عمر کوٹ جب کہ چوبیس جنوری کو راولپنڈی میں جائے گا۔
       

  • عوام نےعمران خان کا مہنگائی ڈرامہ فلاپ کر دیا ، راناثنا اللہ

    عوام نےعمران خان کا مہنگائی ڈرامہ فلاپ کر دیا ، راناثنا اللہ

    پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے مہنگائی ڈرامے میں شرکت نہ کر کے اسے مسترد کر دیا ہے۔

    لاہور میں عمران خان کے مہنگائی کے خلاف دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا مہنگائی ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا ۔

    ان کا کہناتھاکہ عوام نے مہنگائی ڈرامے میں شرکت نہ کر کے عمران خان کو خاموش پیغام دے دیا ہے ۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق عمران خان کے ڈرامے عوام کیلئے مشکلات کا سبب ہیں، جبکہ حکومتِ پنجاب کے اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔

    انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان خیبر پختونخواہ میں عوام کیلئے بھی ایسے اقدامات کریں یا پھر ڈرامے چھوڑ دیں، شائد عمران کو جلسے میں عوام کی تعداد دیکھ کر اپنی غلطیوں کا احساس ہوا ہو ۔
       

  • لاہور: تحریک انصاف کی مہنگائی کےخلاف ریلی کے انتظامات مکمل

    پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف لاہور میں احتجاجی ریلی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    ریلی کا آغاز دوپہر بارہ ناصر باغ سے ہوگا جو کہ مال روڈ سے گزرتی ہوئی پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس تک جائے گی۔ ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود کریں گے جو ریلی کے ساتھ ناصر باغ سے چلتے  ہوئے چیئرنگ کراس آکر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق انہوں نے ضلعی حکومت کو احتجاجی ریلی کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی تاہم پنجاب حکومت کی ایما پر ریلی کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں دوسری جانب تحریک انصاف آج ہی اسلام آباد میں ڈی چوک پر بھی احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

  • سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے، امیر حیدر ہوتی

    سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے، امیر حیدر ہوتی

      سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک برائےنام وزیراعلیٰ ہیں، صوبے کے تمام فیصلے بنی گالامیں ہوتےہیں، سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے۔،

    لیکن عمران خان دھرنا لاہورمیں دے رہے ہیں ، سابق وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آج بھی اےاین پی کی جنگ ہے،عوام دہشت گردوں کاساتھ دینےوالےسیاست دانوں سے جان چھڑا لیں۔
       

  • مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو تاریخی احتجاج کیا جائیگا، عمران خان

    مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو تاریخی احتجاج کیا جائیگا، عمران خان

    تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بائیس دسمبر کو لاہور میں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں فنڈز گاوں کی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔
     

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں مہنگائی میں جتنا اضافہ ہوا ، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

    تحریک انصاف کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اختیارات اور فنڈز گاوں کی سطح پر منتقل کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دس افراد سے پوچھا جائے تو نو کہیں گے کہ صوبے میں تبدیلی آئی ہے۔
       

  • عمران خان کو انسداد پولیو مہم کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

    عمران خان کو انسداد پولیو مہم کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

     

                    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں شرکت کی وجہ سے عمران خان کو انصارالمجاہدین نامی تنظیم کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

                    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو انسداد پولیو مہم کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ عمران خان کو دھمکیاں انصارالمجاہدین کی طرف سے دی جارہی ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نڈر لیڈر ہیں اور انسداد پولیس مہم جاری رہے گی، امید ہے کہ حکومت عمران خان کو مناسب سیکورٹی فراہم کرے گی۔