Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • بانی پی‌ ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے  ہٹا دیا

    بانی پی‌ ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا دیا

    راولپنڈی : بانی پی‌ ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخواکی صدارت سے ہٹا دیا گیا، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ علی امین گنڈاپوراحسن طریقے سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے گنڈا پور کی خواہش پر فیصلہ کیا اور جنید اکبر کو صدر مقرر کردیا۔

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا 28 جنوری سے قبل پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کرائی جائے، ملاقات کے بعد مذاکرات سے متعلق دیکھتے ہیں لیکن جوڈیشل کمیشن کےمطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں پارٹی منظم کرنے سے متعلق مزید لوگوں کواہم ذمہ داریاں دی جائیں گی ، عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

    سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس پاکستان کے نام اوپن لیٹر لکھا ہے، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

    سلمان اکرم نے بتایا کہ بانی نے کہا یہ نہیں ہوسکتا تو ہم نے کہا پھریہ ملک حجانی کیفیت میں رہے گا، بلوچستان میں گمشدہ لوگوں کا مسئلہ اٹھائیں گے ، کوئی نہ سمجھے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے ہیں۔

  • توشہ خانہ کیس 2، بانی اور اہلیہ کی بریت درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری

    توشہ خانہ کیس 2، بانی اور اہلیہ کی بریت درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری

    اسلام آباد: توشہ خانہ کیس 2 میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس 2 میں پی ٹی آئی بانی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔

    عدالت نے 28 جنوری کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہے، ٹرائل روکنے کے حکم امتناع کی درخواست پر بھی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    جسٹس انعام امین منہاس نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا، اس لیے بری کیا جائے، بانی کے وکیل کا کہنا ہے کہ 5 وعدہ معاف گواہوں پر پراسیکیوشن کا کیس نہیں بنتا۔

    توشہ خانہ کیس : آصف زرداری اور نواز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے

    حکم نامہ کے مطابق وکیل کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ تیزی سے ٹرائل آگے بڑھا رہی ہے، وکیل کے مطابق ٹرائل تیزی سے بڑھانے سے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں، اور یہ کہ عدالت نے بغیر لیگل مائنڈ اپلائی کیے درخواستیں مسترد کر دیں تھیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس سمیت ٹرائل روکنے کے حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟  بیرسٹر علی ظفر  نے بتادیا

    بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتادیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سےاڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، ملاقات میںانہوں نے کہا حکومت کے پاس نہ اختیار ہے نہ مذاکرات کامیابی میں انکی مرضی، حکومت کی نیت ٹھیک نہیں اس لئے میں مذاکرات کو ختم کرتا ہوں۔

    علی ظفر نے بتایا کہ انہوں نے ہدایت کی آگے جا کر سول ڈس اوبیڈیئنس کی تحریک شروع ہو گی اور کہا تمام ہاؤسز میں بھی احتجاج کریں،اپوزیشن کا کام ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو وہاں آواز اٹھائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بھی اس کی اجازت نہیں تو واک آوٹ ہی ہو گا، پیکا قانون میں ایسی شقیں ہیں جوآزادی اظہاررائےکو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

    پیکا قانون پر بیرسٹر علی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھاتی اور کوئی دستاویزسامنے آتا، جس طرح چھپا کر ترامیم کی جا رہی ہے یہ ظاہر ہے آئینی حق کونقصان پہنچایاجا رہا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی بھی حکومت ہو، کسی دوسرے ملک کو اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی دنیا میں کہیں بھی ہوتو ہر ملک اسکے خلاف کھڑا ہوگا، پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمختلف ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

  • مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں: عرفان صدیقی

    مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں: عرفان صدیقی

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہے کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کئے، جب ایک طرف سے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں توہم کس سے بات کریں، کیا ہم اس کمرے میں بیٹھ کر دیواروں سے بات کریں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ معاملہ یہ ہے جیل کا پھاٹک کھلتا ہے اور کوئی صاحب اچانک اعلان کردیتے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کو پتہ ہی نہیں ہوتا ان کی کمیٹی کو بھی پتہ نہیں ہوتا، مذاکرات کے سارے عمل کی باگ دوڑ ایک شخص کےہاتھ ہے۔

    حکومتی کمیٹی کے نمائندے نے کہا کہ مذاکرات کے آداب، سلیقے، افہام تفہیم اُنکے نصاب کا حصہ ہی نہیں رہا، پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے، اگر مگر سے نکلیں جو طے ہوا تھا 28 کو بیٹھیں، توآئیں بیٹھیں، سنیں ہمیں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ گوہر صاحب اس کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں، گوہر صاحب کمیٹی سےکہیں جو وعدہ کیا اسکے مطابق جاکر اجلاس میں بیٹھیں، آئیں اور ہمارا جواب سنیں، یہ ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ کہتے ہیں، ہم اُن کے اِس کھیل کا حصہ نہیں بن سکتے جس میں کوئی یقین نہیں کرتا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو 7دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان ، فیصل واوڈا کا ردِ عمل سامنے آگیا

    بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان ، فیصل واوڈا کا ردِ عمل سامنے آگیا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیا۔

    سینیٹر واوڈا نے کہا قوم کو پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ مذاکرات نہیں مزاق ہے، پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا ، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں چاہتے تھے بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کاانتظار کرنے والے پلے کارڈ لیکر پھرتے رہیں گے، سارے مزے پی ٹی آئی والوں کیلئے اور مشکلات بانی پی ٹی آئی کیلئے، ٹرمپ کارڈ کی بھی ہوا نکل گئی ہے، جگ ہنسائی کرنے کیلئے اب یہ بیرون ملک کوئی لیٹر بھی لکھ دیں گے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    انھوں نے بتایا کہ آج کے دن تک پی ٹی آئی کو جیل رکھنے کا دونوں کا ہدف پوراہوگیا ، اقتدار دولت اور سہولت کے مزے لیکر یہ اسی طرح حکومت چلاتے رہیں گے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ، مذاکرات کیلئے مخلص ہوناضروری ہے مگر پی ٹی آئی قیادت تو خود بانی کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم تک پی ٹی آئی حکومت کیساتھ آن بورڈرہی، قوم کو اب بھی کچھ سمجھ نہیں آرہی ، کےپی میں مال کا بازار گرم ہے سب مزے کررہےہیں، اور جو باہر ہیں انھوں نے کسی سمجھوتے کے تحت جیل برداشت نہیں کی۔

    پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات کے حوالے سے سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا تھا کہ ہماری بات ہوگئی ہے اس غبارے سے بھی ہوانکل گئی ہے ، نا کوئی تحریک نااحتجاج ہے ، کچھ عرصے بعد ٹرمپ کارڈ کا پورا دھواں نکل جائےگا تو یہ مذاکرات کیلئے لیٹ جائیں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہے، انھوں نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا ’’جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت کو 7 دن دیے تھے، ہم نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہوگا۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے کہ برف پگھل نہیں رہی، افسوس ہے حکومت کی طرف سے آج تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا، بانی نے کہا آج کی تاریخ تک حکومت نے کمیشن بنانے کا اعلان نہیں کیا تو کوئی بات نہیں ہوگی۔‘‘

    حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دے گی، عرفان صدیقی

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں کہا گیا تھا کہ آج سے مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔ تاہم پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ مذاکرات کا دروازہ ابھی بھی کھلا ہوا ہے، کیوں کہ انھوں نے کہا ’’3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ’’ہم آئین و قانون کے تحت کوشش جاری رکھیں گے، 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔‘‘

    بیرسٹر گوہر نے مزید کہا ’’بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر جدوجہد کریں گے۔‘‘

    عمران خان سے متعلق خبریں

  • ’بانی پی ٹی آئی فیصلہ سن کر ہنس پڑے کہا اچھا 14 سال سزا ہے‘

    ’بانی پی ٹی آئی فیصلہ سن کر ہنس پڑے کہا اچھا 14 سال سزا ہے‘

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بھائی فیصلہ سن کر ہنس دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اتنا خراب ہے کہ ہائیکورٹ کو دو سماعتوں میں ہی اسے باہر پھینک دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان فیصلہ سن کر ہنس پڑے، کہا اچھا 14 سال سزا ہے اس سے زیادہ ہوجاتی۔

    علیمہ خانم کے مطابق وکلا نے عمران خان کو بتایا کہ اس فیصلے میں زیادہ سے زیادہ اتنی ہی سزا ہوسکتی تھی۔

     اس سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذرا بھی پریشانی نہیں ہے۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اورانہوں نے مجھے گلے لگایا۔

    شیخ رشید کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا جس پر میں نے  کہا ہائیکورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گااور ساتھ ہی ایک شعر’یہ تو چلتی ہے تجھےاونچا اڑانے کے لیے’ بھی کہا ۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جب کہ دونوں پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

  • خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو ’فراڈیا‘ قرار دے دیا

    خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو ’فراڈیا‘ قرار دے دیا

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو ’نوسرباز‘ اور ’فراڈیا‘ قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بڑا نوسرباز اور فراڈیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ایگزیکٹو آرڈر سے قیدی رہا ہوں، کوئی ایگزیکٹو آرڈر جاری نہیں ہوگا، عدالتوں نے سزا دی ہے وہی ریلیف دے سکتی ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے۔

    یہ پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بڑا فیصلہ ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    خواجہ آصف نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی۔

    مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہییں کیونکہ پی ٹی آئی خود بھی کہہ چکی ہے مذاکرات جاری رہیں گے چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں کرپٹ پریکٹس اور بدعنوانی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ جرم میں معاونت کرنے پر بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

  • القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی بچوں کو جادو، تعویز نہیں سکھایا جائے گا، مریم نواز

    القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی بچوں کو جادو، تعویز نہیں سکھایا جائے گا، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ القادر یونیورسٹٰ میرے پاس آگئی ہے اس کے بچوں کو جادو، تعویز نہیں سکھایا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی، اس یونیورسٹی میں اب دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم دی جائے گی آپ لوگوں کو جادو تعویز نہیں سکھایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ چور چور کہنے والوں پر آج خود چوری ثابت ہوگئی، تاریخ کا پہلا وزیراعظم ہے جو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں قید ہیں جس میں نواز شریف اور میں قید تھے، میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے، جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہو گیا۔

    ان کا کہنا تھا وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، اس شخص کو جیل میں اچھا کھانا اور دیگرسہولیات مل رہی ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالرشپ دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں کرپٹ پریکٹس اور بدعنوانی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ جرم میں معاونت کرنے پر بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی اور  بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج ! سزا ہوگی یا نہیں ؟

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج ! سزا ہوگی یا نہیں ؟

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت اسلام آبادکے جج ناصرجاوید رانا سماعت کریں گے۔

    سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا، جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

    اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور اطراف میں پولیس کی بھائی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے کی جانب سے عمران خان کےوکلا کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے ریفرنس کا فیصلہ تین بار مؤخر کیا جاچکا ہے، عدالت نےفیصلہ گزشتہ برس اٹھارہ دسمبرکو محفوظ کیا تھا تاہم فیصلہ سنانے کیلئے پہلے23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تاہم فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔

    یاد رہے سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کاآج فیصلہ آجائے گا اور ساری ہوا نکل جائے گی، عمران خان کواس کیس میں ضرور سزا ہوگی، فیصلہ دیوار پر لکھا ہوا ہے۔

    190 ملین پاونڈ ریفرنس کا پس منظر

    خیال رہے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

    ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔

    نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔