Tag: عمران اسماعیل

  • رؤف حسن کے بیان پر عمران اسماعیل کا ردعمل

    رؤف حسن کے بیان پر عمران اسماعیل کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان رؤف حسن کے بیان پر سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ رؤف حسن خود ایک دن بھی جیل  گئے نہ کسی تحریک کا حصہ بنے، جو پیسے لے کر ترجمان بنے بیٹھے ہوں وہ ہماری کہانی کیا سنائیں گے، ان کو ہمارا اتنا خوف کیوں ہے۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں رؤف حسن نے علی زیدی، عمران اسماعیل، فواد چوہدری سے متعلق بیان دیا تھا، انہوں نے کہا تھا بتا دیں گے تینوں کتنی دیر اور کیسی وی آئی پی جیل میں رہے۔

    رؤف حسن نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور علی زیدی کو پارٹی سے باضابطہ طور پر نکال دیا گیا ہے، انہیں کسی بھی صورت میں واپس پارٹی میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

  • ’’آئندہ عبوری وزیراعظم سندھ یا پنجاب سے ہوگا!‘‘

    ’’آئندہ عبوری وزیراعظم سندھ یا پنجاب سے ہوگا!‘‘

    عمران اسماعیل نے آئندہ عبوری وزیراعظم کے سندھ یا پنجاب سے ہونے کا امکان ظاہر کردیا، اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے عبوری حکومت کے قیام کے لمبا ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

    آے آر وائی نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں آنے والا عبوری وزیر اعظم سندھ یا پنجاب سے ہوگا، لگتا ایسا ہے کہ آنے والی عبوری حکومت کا قیام لمبا ہوگا۔

    عمران اسماعیل کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب سے شاہد خاقان عباسی ممکنہ اور مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں۔

    شاہدخاقان عباسی سیاسی حلقوں کو بھی قابل قبول ہو سکتے ہیں جب کہ حفیظ شیخ مالیاتی اداروں میں مقبول اور فنانشل مینجمنٹ کے تجربے کی بنیاد پر مضبوط امیدوارہیں۔

    پاکستان کے سابق رکن کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت مجھے انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آتے، لگتا ہے آنے والی عبوری حکومت کا قیام لمبا ہوگا۔

  • عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ سابق گورنر سندھ کو ان کے دوست کے گھر سے دہشت گردی کیس میں درج مقدمے پر ابتدائی طور پر شعبہ تفتیش کی جانب سے حراست میں لیاگیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا ٹیپو سلطان تھانے میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں شاہنواز جدون، سعید اعوان، آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان کا نام شامل ہے۔

  • عمران اسماعیل   2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    عمران اسماعیل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے می ٹیپو سلطان پولیس نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو عدالت پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کیخلاف سرکاری املاک کونقصان پہنچانےاوردہشت پھیلانےکےالزامات ہیں،تفتیشی افسر

    پولیس نے رہنما پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نےعمران اسماعیل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    عدالت نے عمران اسماعیل کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    عمران اسماعیل نے انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف بنایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے،میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ پارٹی کی تبدیلی کے لئے کوئی دباوٴ ہے؟ جس پر عمران اسماعیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی دباوٴ نہیں ہے۔

    گذشتہ روز پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ سابق گورنر سندھ کو ان کے دوست کے گھر سے دہشت گردی کیس میں درج مقدمے پر ابتدائی طور پر شعبہ تفتیش کی جانب سے حراست میں لیاگیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا ٹیپو سلطان تھانے میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں شاہنواز جدون، سعید اعوان، آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان کا نام شامل ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو پولیس نے حراست میں لے لیا

    پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو پولیس نے حراست میں لے لیا

    کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کردی۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا گیا ہے, پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شعبہ تفتیش کی جانب سے حراست میں لیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ کو ان کے دوست کےگھر سے دہشت گردی کیس میں درج مقدمے پر حراست میں لیاگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ٹیپو سلطان تھانے میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں شاہنواز جدون، سعید اعوان، آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان کا نام شامل ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں حلیم عادل شیخ، عالمگیر خان، فہیم خان، ارسلان تاج، راجا اظہر, عدیل احمد، محمد علی، بلال قریشی، حمزہ علی سمیت 22 نام شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ رینجرز چوکی سمیت دیگر  املاک کے جلاؤ گھیراؤ کیخلاف درج کیا گیا تھا، عمران اسماعیل کا نام ضمنی چالان میں موجود ہے۔

  • عامر کیانی نے پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ عمران اسماعیل کا انکشاف

    عامر کیانی نے پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ عمران اسماعیل کا انکشاف

    کراچی: سابق گورنرسندھ و پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے پارٹی چھوڑ کرجانے والے ارکان کو کرارا جواب دے ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر کیانی کے استعفی سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی وہ دو تین ماہ سے پارٹی چھوڑنے کی باتیں کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو تین ماہ سے عامر کیانی پارٹی میں متحرک بھی نہ تھے وہ ذاتی معاملات پر توجہ دینا چاہتے تھے اسی لئے انہوں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور سے پی ٹی آئی امیدوار نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا

    سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے علی زیدی کی وفاداری پر ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے، پارٹی کے منحرف رہنما فیصل واوڈا سے متعلق عمران اسماعیل نے کہا کہ فیصل واوڈا پارٹی میں متحرک رہے جب دور ہوئے تو انہیں مسئلے نظرآنے لگے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ جو ارکان اس طرح پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں، اس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی نے ستائیس سالہ تاریخ میں کھبی دہشت گردی کی سیاست نہیں کی۔

    سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی ارکان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی، پارٹی چیئرمین واضح بیان دے چکے کہ کورکمانڈر کے گھر پر حملہ کرنے والوں کو پکڑیں، ہمیں بانی ایم کیوایم کی لائن میں کھڑاکیاجارہاہےجوبالکل غلط بات ہے

    عمران اسماعیل نے موجودہ سیاسی صورت حال پر ذومعنی انداز میں کہا کہ ‘ایسی ہے تیری محفل جو کبھی پہلےنہ تھی’۔

  • محمود مولوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عمران اسماعیل کا ٹویٹ

    محمود مولوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عمران اسماعیل کا ٹویٹ

    کراچی: عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود مولوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لا انفورسمنٹ ایجنسی نے محمود مولوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ صبح 4 بجے ایل ای اے اہل کاروں نے ایم این اے محمود مولوی کے گھر چھاپا مارا، اور اہلکار محمود مولوی کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے ساتھ لے گئے۔

    عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ایم این اے جے پرکاش کو بھی اسی طرح گرفتار کیا گیا ہے۔

  • بہت بڑا سرپرائز آنے والا ہے قوم تیار رہے، عمران اسماعیل

    بہت بڑا سرپرائز آنے والا ہے قوم تیار رہے، عمران اسماعیل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بے معنیٰ خیر ٹوئٹ کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بہت بڑا سر پرایز آنے والا ہےقوم تیار رہے۔

    عمران اسماعیل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ظلم کی حکومت کاخاتمہ اور نئی امید کی کرن جلد آنے والی ہے۔

    اس کے علاوہ دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ 9 اپریل کی رات سے پاکستان کی سیاست نے ایک نئی جنم لی۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستانی عوام نے 9 اپریل کولائی گئی حکومت کاڈٹ کر مقابلہ کیا، ایک نئی تاریخی سفر کا آغاز کیا جس کی منزل ایک خودار پاکستان ہے۔

  • ‘عمران خان کی مرضی گھڑی رکھے یا توڑے’

    ‘عمران خان کی مرضی گھڑی رکھے یا توڑے’

    کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گھڑی تحفے میں ملی ، عمران خان کی مرضی رکھے یا توڑ‌ے۔

    تفصیلات کے مطابق  سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا توشہ خانے کا معاملہ دراصل شہباز شریف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،شہباز شریف کیخلاف لندن عدالت میں فیصلہ آیا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گھڑی تحفے میں ملی تھی کمیٹی کے زریعے خریدی ، وہ خریدنے کا حق رکھتے ہیں ، عمران خان کی مرضی گھڑی رکھے یا توڑے۔

    انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کی توشہ خانے سے بلٹ پروف گاڑی اور بی ایم ڈبلیو کا کیس جرم ہے۔

    آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں ہم نیوٹرل ہیں ،افواج پاکستان پیشہ ورانہ ادارہ ہے، ،کسی کے آرمی چیف بننے پہ کوئی اعتراض نہیں، اب ہمارا وقت ہے ہم بھی نیوٹرل رہیں گے۔

  • عمران اسماعیل نے لیاقت علی خان صاحب کے قتل کی ایف آئی آر شئیر کردی

    عمران اسماعیل نے لیاقت علی خان صاحب کے قتل کی ایف آئی آر شئیر کردی

    لاہور : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیاقت علی خان صاحب کے قتل کی ایف آئی آر شئیر کرتے ہوئے کہا ہماری پولیس کا یہ کام نیا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر لیاقت علی خان صاحب کےقتل کی ایف آئی آرشئیرکردی اور لکھا ہماری پولیس کا یہ کام نیا نہیں۔

    عمران اسماعیل نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے حکم اور مدعی ہونے کے باوجود من پسند مقدمہ درج کیا گیا، پوری قوم ایف آئی آرکو رد کرتی ہے۔

    سابق گورنر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قانون کی نہیں ذاتی حکمرانی چاہتے ہیں، یہی حال ہے تو پھر اب فیصلے عوام روڈوں پر کر لے گی۔