Tag: عمران اسماعیل

  • کراچی میں لٹکتے بجلی کے تاروں کو ختم کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی میں لٹکتے بجلی کے تاروں کو ختم کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں لٹکتے تاروں کو ختم کریں گے، کرنٹ سے اموات کی بنیادی ذمہ داری کے الیکٹرک کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی می پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں بھی موجود تھے۔

    گورنر سندھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی پر کردار ادا کریں گے، کراچی کے اختیارات منقسم ہیں، بہتری ایک اتھارٹی سےآتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران بجلی کے کھمبوں سے کرنٹ سے اموات کی بنیادی ذمہ داری کے الیکٹرک کی ہے، کراچی میں لٹکتے تاروں کو ختم کریں گے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد آرائیں نے کہا کہ ہمارا کیبل آپٹیکل فائبرہوتا ہے اس میں کرنٹ نہیں ہوتا، کمشنر کراچی کے دفترمیں جو فیصلہ ہوا تھا کام اس کے برعکس ہوا، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری آواز سنی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں کرنٹ لگنے سے اموات کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات سے متعلق رپورٹ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ لگنے سے13 افراد جاں بحق ہوئے، کے الیکٹرک کے خلاف دس مقدمات درج کیے گئے۔

  • وزیر اعظم کی گورنر سندھ کو کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کی ہدایت

    وزیر اعظم کی گورنر سندھ کو کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق آج گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی. اس موقع پر وزیر اعظم نے انھیں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی.

    اس ملاقات میں کراچی میں وفاق کے جاری ترقیاتی منصوبوں پربھی بات چیت ہوئی، وزیراعظم ستمبر کے آخری ہفتے میں 4 منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کریں گے.

    وزیر اعظم کی جانب سے گورنرسندھ کوباقی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت پررپورٹ پیش کرنےکی بھی ہدایت کی گئی.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار

    ملاقات کے دوران کلین کراچی مہم پربھی بات چیت کی گئی، جس کے تحت شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے.

    وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو کشمیری برادری سے ملنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس مسئلہ کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کی ہدایات جاری کیں.

  • وزیراعظم کے کامیاب دورہ  امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، عمران اسماعیل

    وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا۔

    یہ بات انہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے موقع پر کہی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال پر کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا، پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنی چاہئے، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرر زور اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ختم کروانے کے لیے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا اخلاقی حق ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے، صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے،پوری دنیا بھارت کے جارحانہ رویہ کا نوٹس لے۔

  • وفاق کراچی کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا: صدر پاکستان

    وفاق کراچی کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا: صدر پاکستان

    کراچی: صدرپاکستان عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور دیگرافسران نے شرکت کی.

    اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا کہ گرین لائن، کے فائیو، انفرا اسٹرکچر، فائر فائٹنگ اسکیمیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، صدر نے کہا کہ وفاق شہر کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا.

    [bs-quote quote=”معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”گورنر سندھ عمران اسماعیل”][/bs-quote]

    اس موقع پر گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے.

    انھوں نے کہا کہ گرین لائن بی آرٹی ایس کا پہلا فیز ایک بلین روپے کی بچت سے مکمل کیا گیا، ایس آئی ڈی سی ایل کے تحت انفرا اسٹرکچر بحالی کی 3 اسکیمیں شامل ہیں.

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں 50 فائر ٹینڈرز، دو واٹر باؤزر خریدیں جائیں گے، سندھ کے 13 اضلاع کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے لئے5 بلین مختص کیے گئے ہیں.

    مزید پڑھیں: پاکستان تاریخی مقام پر کھڑا ہے، کراچی میں ظلم کا خاتمہ ہوگا، مصطفیٰ کمال

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے رواں سال300 ملین کی مختص کی گئی ہے، این ڈی ایم اے700ملین کی گرانٹ رزک مینجمنٹ فنڈ میں دے گا.

    خیال رہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کے اختلافات کی وجہ سے کراچی ترقی منصوبے جمود کا شکار ہوگئے ہیں، اس ضمن میں‌ حکومت کی اتحادی جماعت کی جانب سے آواز بھی اٹھائی گئی.

    Aijaz, 8:19 PM

  • نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد، گورنرسندھ

    نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد، گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے، نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہرپاکستانی کے لیے قابل فخر ہے کہ ایک دیانت دارشخص ملک کی قیادت کررہا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ واشنگٹن میں عظیم رہنما کے لیے شاندار استقبال ہوا، پاکستان کے لیےاہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد۔

    پاکستان بہت جلد ایک عظیم ملک بنے گا، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم

    واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بدلنے کا وقت آگیا ہے، انشااللہ بہت پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

  • کیا سندھ میں گورنر راج لگنے والا ہے؟ عمران اسماعیل کا موقف سامنے آگیا

    کیا سندھ میں گورنر راج لگنے والا ہے؟ عمران اسماعیل کا موقف سامنے آگیا

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی بھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. گورنرسندھ نے کہا کہ آئین سےہٹ کرکوئی چیز نہیں ہو سکتی.

    ان کا کہنا تھا کہ جوعوام کا پیسہ لوٹا گیا ہے، وہ واپس لیں گے، ڈیل کا امکان نہیں، لوٹنے والوں کو عوام کا پیسہ واپس کرنا ہوگا.

    ان کا کہنا تھا کہ زراعت پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا، گورنر راج کی باتوں میں حقیقت نہیں، گورنرکےعلاوہ سب کو پتا ہے کپ گورنر راج لگ رہا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی گورنر راج نہیں لگا رہا، ہم یہ چاہتے ہیں کہ مضبوطی سےنظام چلے، ترقی ہو.

    مزید پڑھیں: معاشی استحکام کے لئے فنڈز کی نگرانی ضروری ہے: گورنر سندھ

    قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹنڈو محمد خان میں مشتاق علی تالپور سے ملاقات کی تھی، انھوں نے مشتاق علی تالپورسے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی.

    خیال رہے کہ کچھ عرصے سے سندھ میں گورنر راج کی بازگشت ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اس نوع کے الزامات عائد کیے گئے.

    البتہ وزیر اعظم خان نے اپنے دورہ کراچی میں اس کی مکمل طور پر تردید کر دی تھی.

  • معاشی استحکام کے لئے فنڈز کی نگرانی ضروری ہے: گورنر سندھ

    معاشی استحکام کے لئے فنڈز کی نگرانی ضروری ہے: گورنر سندھ

    اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فنڈز کے ضیاع، خرابیوں کی نشان دہی سے ہی کرپشن ختم کی جا سکتی ہے.

    ان خیالات کا اظہار گورنرسندھ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، جاوید جہانگیر سے ملاقات کے موقع پر کیا.

    [bs-quote quote=”فنڈز کے ضیاع، خرابیوں کی نشان دہی سے ہی کرپشن ختم کی جا سکتی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”گورنر سندھ عمران اسماعیل”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں شفافیت کے لئے آڈٹ کا مؤثر انتظام ناگزیر ہے، معاشی استحکام کے لئے فنڈز کے استعمال کی نگرانی ضروری ہے.

    گورنر سندھ نے کہا کہ اس ضمن میں آڈیٹر جنرل کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کرپشن ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے.

    اس موقع پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان، جاوید جہانگیر نے کہا کہ آڈٹ،احتساب پرجلدکراچی میں سیمینار منعقد کیا جائے گا، جو عوام میں شعور اجاگر کرے گا.

    اس ملاقات میں‌ سرکاری اداروں کے مالی انتظام، ملازمین کو سہولت سمیت دیگر امورپر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی.

    خیال رہے کہ 9 جولائی 2019 کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کوششوں سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتال موخر کر دی تھی.

    گورنر سندھ سے مذاکرات کے بعد ٹرانسپوٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لی، ہڑتال 10دن کے لیے مؤخر کی گئی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم کے ساتھ کل کراچی پہنچیں گے: گورنر سندھ

    وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم کے ساتھ کل کراچی پہنچیں گے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی معاشی ٹیم کے ساتھ کل کراچی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے وزیر اعظم کے دورۂ کراچی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل پہنچیں گے، معاشی ٹیم بھی ان کے ہم راہ ہوگی۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم بزنس کمیونٹی سے خطاب کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے اور اس سلسلے میں ایک روڈ میپ کی تیاری پر گفتگو کی جائے گی۔

    گورنر سندھ نے ٹویٹر پر لکھا کہ کراچی پاکستان کا تجارتی حب اور اہمیت کا حامل ہے، حکومت معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پُر عزم ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تاجروں پر ٹیکسز کے نفاذ کے اعلان کے بعد کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی نے شہر بھر میں 8 جولائی سے تین روز تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔

    مزید تفصیل پڑھیں:  گورنر سندھ کامیاب، تاجر ایکشن کمیٹی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی

    تاہم گورنر سندھ سے تاجر ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات میں عمران اسماعیل نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ 11 جولائی کو وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کرائیں گے۔

    تاجروں کا کہنا تھا کہ انھیں ٹیکس معاملات پر حکومت کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیا گیا، ان کی پیش کردہ تجاویز پر عمل کیا گیا تو ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا۔

    تاجروں سے ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے بھی رابطہ ہوا تھا، انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر ایکشن کمیٹی کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کسی بھی تاجر کے خلاف ایک ماہ تک کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

  • وزیراعظم عمران خان کراچی کیلئے 47.5ارب روپے کا پیکج دیں گے، عمران اسماعیل

    وزیراعظم عمران خان کراچی کیلئے 47.5ارب روپے کا پیکج دیں گے، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے وزیراعظم 42.5بلین اور5ارب روپے علیحدہ دیں گے، موجود حکومت تجارت دوست حکومت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم11جولائی کو کراچی تشریف لارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان تاجر برادری سے ملاقات بھی کریں گے۔

    موجود حکومت تجارت دوست حکومت ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کاروباری طبقے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

    موجودہ معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں جتنا اپوزیشن بولتی ہے، تاجر برادری سے وزیر اعظم کی ہدایت پرہی بات کرتا ہوں، کاروباری طبقے کیلئے ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پریشانی ہو۔

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے مگر طریقہ کار پر اختلاف ہے، حکومت اور تاجر برادری مل کر اس مسئلے کو حل کرے گی۔

    ہڑتال مسائل کا حل نہیں ہے اس سے سب کا نقصان ہے، کراچی کی ترقی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے وزیر اعظم 42.5بلین اور5ارب روپے علیحدہ دیں گے، میئر کراچی، حیدرآباد اور تھر کیلئے200آراو پلانٹس دیں گے۔

  • اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم میں ریکارڈ کامیابی حاصل ہوئی، گورنرسندھ

    اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم میں ریکارڈ کامیابی حاصل ہوئی، گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ میئر کو مائنس نہیں کیا جاسکتا چاہے کچھ بھی کریں، سندھ حکومت میئر کو اختیارات دے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم میں ریکارڈ کامیابی حاصل ہوئی، پاکستان میں اسکیم سے اتنی رقم کبھی موصول نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی ایمنسٹی میں صرف بتا دیا جاتا تھا اور کچھ ٹیکس دیا جاتا تھا، موجودہ اسکیم کے تحت پیسہ بھی بینک میں رکھوانا تھا، احتجاج کا سوچنے والے ضروراحتجاج کریں، حکومت ٹیکس واپس نہیں لے گی۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ میئر کو مائنس نہیں کیا جاسکتا چاہے کچھ بھی کریں، سندھ حکومت میئر کو اختیارات دے، نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    گورنر سندھ نے راناٖ ثنا اللہ کی گرفتاری پر اے این ایف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر فیصل آباد میں 2 کنٹینرز میں بھی منشیات رکھنے کا الزام ہے۔

    کراچی میں صفائی ستھرائی اور کچرہ اٹھانے کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی ہے، سعید غنی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی، سیوریج اور کچرے کے مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت سنجیدہ ہے۔

    وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی ستھرائی اور کچرہ اٹھانے کی قانونی طور پر ذمہ داری ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی ہے لیکن ان کی ایماء اور کونسل کی منظوری کے بعد 4 اضلاع میں یہ ذمہ داری سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سونپی گئی ہیں۔