Tag: عمران اسماعیل

  • کے فور کا ڈیزائن 21 بار تبدیل ہوا: گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کے فور کا ڈیزائن 21 بار تبدیل ہوا: گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ’کے فور‘ کا ڈیزائن 21 بار تبدیل ہوا، دیکھا جائے گا کہ کے فور پراجیکٹ 25 سے 125 ارب پر کیسے پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں پانی کے بڑے منصوبے سے متعلق کہا ہے کہ کے فور کا ڈیزائن اکیس بار تبدیل کیا گیا اور اس منصوبے کی لاگت پچیس سے ایک سو پچیس ارب روپے تک پہنچی۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے لنچ بھی کیا اور تمام امور پر بات ہوئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”گورنر سندھ”][/bs-quote]

    26 نومبر کو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا تھا کہ کے فور کو سندھ اور وفاقی حکومتیں مل کر مکمل کریں گی۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے میں کوئی کھینچا تانی نہیں، وزیرِ اعظم کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے لنچ بھی کیا اور تمام امور پر بات ہوئی۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا کراچی آنے کا مقصد بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا تھا، تاجر برادری نے وزیرِ اعظم کو اپنی اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کے فور منصوبے کو مل کر مکمل کرنے پر سندھ اور وفاق میں اتفاق


    ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کا اختیار ہے جہاں مرضی منصوبے دیے جائیں، عدالتی حکم کو لے کر انکروچمنٹ کے نام پر ظلم بھی ہوا ہے، اس آپریشن کا پی ٹی آئی یا وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس پر نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے کہ صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے۔

    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم نے اس آپریشن کو فوری روکنے کی بھی اپیل کی ہے، تجاوزات گرانے کا شوق ہے تو پہلے کلفٹن کی بڑی دیواریں گرائیں، پہلے بڑے سے شروع کریں پھر نیچے تک آئیں۔

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، شکوے اور شکایتیں

    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، شکوے اور شکایتیں

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم کے کنونیئر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اظہار تشویش اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈاکٹر خالد مقبول نے عمران اسماعیل سے گفتگو میں شکوے اور شکایتیں کیں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی محرومیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اب تک تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبے سندھ کی ترقی کے لیے دونوں جماعتوں کا ساتھ چلنا ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان سے اس معاملے پر رابطے میں ہیں، جو وعدے کیے وہ ضرور پورے کریں گے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ امن، معاشی ترقی و استحکام کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، ایم کیو ایم کے تحفظات کو وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر ان کے سامنے رکھوں گا۔

    ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور عمران اسماعیل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی نہ ہماری ہے اور نہ آپ کی۔

  • معذور افراد کے کوٹہ پرعمل درآمد ضروری ہے، گورنر سندھ

    معذور افراد کے کوٹہ پرعمل درآمد ضروری ہے، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعٓظم سے معذور افراد کے لیے پروگرام کی درخواست کروں گا، معذور افراد کے کوٹہ پر عمل درآمد ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے معذور افراد کے لیے پروگرام پر بات کروں گا، پروگرام کے ذریعے معذور افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ معذور افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں، بدقسمتی سے ہم معذور افراد کا ٹیلنٹ استعمال نہیں کرتے، معذور افراد کو روزگار کی فراہمی یقینی بناؤں گا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو نیا پاکستان بنانے کا اللہ نے موقع دیا ہے، آنے والا دور سنہرا ہے آپ بھی دیکھیں گے اور ہم بھی دیکھیں گے۔۔

    انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد کوئی لیڈر پاکستان میں ہے تو وہ عمران خان ہیں، معذور افراد کا کوٹا 2 فیصد ہو یا 50 فیصد عمل نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    معذور افراد سندھ حکومت پر برس پڑے

    دوسری جانب گورنرہاؤس میں تقریب کے موقع پر معذور افراد سندھ حکومت پر برس پڑے، معذور افراد کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں صرف 4 نوکریاں دے کر بے وقوف بنایا جاتا ہے، معذور افراد کے کوٹے کا قانون بن گیا مگر عمل نہیں ہوتا۔

    متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمیں معذور سمجھ کر اسپتالوں تک محدود کیا جاتا ہے، ہمارے کوٹے پر 1981سے حق مارا جاتا ہے، عابد لاشاری کہتے ہیں سندھ حکومت نے پانچ فیصد کوٹا مختص کیا ہے۔

  • آج ایک ایماندار شخص ملک کا وزیراعظم ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    آج ایک ایماندار شخص ملک کا وزیراعظم ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج ایک ایماندار شخص ملک کا وزیراعظم ہے، ایماندار شخص کو پیسوں کی کمی نہیں ہوتی، بے ایمان لوگ ہوں تو کوئی پیسے نہیں دیتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی تنظیم کے فلاحی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ فلاحی کام ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہیں، عمران خان کو فٹ پاتھ پر سونے والوں کی فکر ہے، نجی تنظیم کے ساتھ فٹ پاتھ پر رہنے والوں کے لیے شیلٹر ہوم بنائیں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ 6 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ جاری کرنے جارہے ہیں، پانچ کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے موبائل اسپتال منگوائے ہیں، گزشتہ پانچ حکومتوں نے وہ کام نہیں کیا جو موجودہ حکومت نے کیا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ سرکلر ریلوے شہر کی جان اور شہر کا فخر تھا، ریلوے ٹریک پر قائم آبادیاں ہٹا دی جائیں گی جو حکومتی اراضی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ریلوے کی زمین حکومت پاکستان کی ہے کسی وزیر کی نہیں ہے، سپریم کورٹ کے نئے حکم سے مدد ملے گی۔

    مزید پڑھیں: کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نےغربا میں کھانا اورکمبل تقسیم کیے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی، انہوں نے مزار پر حاضری کے بعد فٹ پاتھ پر سوئے افراد میں کھانا اور کمبل تقسیم کیے۔

    یاد رہے کہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی کے لیے کاوشیں کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، شہر قائد میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان کراچی کی ترقی و خوشحالی کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نےغربا میں کھانا اورکمبل تقسیم کیے

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نےغربا میں کھانا اورکمبل تقسیم کیے

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے غربا میں کھانا اور کمبل تقسیم کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کراچی میں بے گھر افراد کو سہولت دینے کے لیے نکل پڑے۔

    گورنرسندھ نے رات گئے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزارپرحاضری دی، پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔

    عمران اسماعیل نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرحاضری کے بعد فٹ پاتھ پرسوئے افراد میں کھانا اور کمبل تقسیم کیے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ شیلٹرہوم کی تعمیرتک فٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اورکھانا فراہم کیا جائے، کیونکہ موسم سرد ہو رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا


    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہوم منصونے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹرہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا۔

  • بےروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: گورنرسندھ

    بےروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا امن شہید جوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، بےروزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی وفد سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورت حال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    فراہمی آب کی بہتری کے لیے ڈی سینی ٹیشن پلانٹس کی تنصیب سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے سمیت وفاقی منصوبوں کو سپورٹ کررہے ہیں، صنعتی روابط میں بہتری کے لیے صنعتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

    شیخ رشید کا گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، اس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ شیخ رشید کے پاس کسی کی پرچی نہیں چلتی، ریلوے میں 10 ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ وزیر ریلوے نے گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

  • ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے اور عوام کے پیسوں سے بن رہی ہے: گورنر سندھ

    ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے اور عوام کے پیسوں سے بن رہی ہے: گورنر سندھ

    سکھر: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے ہے اور ان کے ہی پیسوں سے بن رہی ہے۔ منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم رجسٹریشن آفس کا افتتاح کردیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہماری دھرتی ہے اس ماں کی گود میں ہی پلے بڑھے ہیں، سندھ میں رہنے والے لوگوں کا اس پر پورا حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی ہماری ترجیح ہے، عوام منصوبے کے لیے حکومت سے تعاون کریں۔ شہری اسکیم کی بہتری کے لیے تجاویز دے سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہے، وزیر داخلہ

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پروگرام سے متعلق شکایت پر نادرا سے رابطہ کریں، پروگرام کی کامیابی کے لیے نادرا سے تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے، ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے ہے اور ان کے ہی پیسوں سے بن رہی ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ غیر معمولی اور مشکل اہداف حاصل کیے۔

  • کرپشن فری پاکستان کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، گورنر سندھ

    کرپشن فری پاکستان کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، گورنر سندھ

    کراچی: سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لوگ کہتے تھے تبدیلی نہیں آ سکتی، کرپشن کا نظام ختم نہیں ہو سکتا، کرپشن فری پاکستان کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل شہرِ قائد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ لوگوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی، آج کرپشن سے پاک پاکستان کی تعمیر کی ابتدا ہو گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی زیرِ تعمیر ہے: عمران اسماعیل” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عمران اسماعیل نے کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی زیرِ تعمیر ہے۔ فلاحی کاموں کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ تمام فلاحی کاموں کے لیے گورنر ہاؤس اور اس کا لان حاضر ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی شہر نے تحریکِ انصاف کو الیکشن میں بڑا مینڈیٹ دیا ہے، ہم کراچی کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی: گورنر سندھ


    ان کا کہنا تھا کہ ہرے پاسپورٹ کی عزت کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر کے دکھائیں گے، جلد دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے فخر محسوس کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلنے کا مژدہ سنایا تھا، کہا تھا کہ 16 اکتوبر کو وزیرِ ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے۔

  • جلد اسٹریٹ کرائمز کے خلاف مربوط حکمت عملی سامنے لائیں گے: گورنرسندھ

    جلد اسٹریٹ کرائمز کے خلاف مربوط حکمت عملی سامنے لائیں گے: گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جلد اسٹریٹ کرائمز کے خلاف مربوط حکمت عملی سامنے لائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک واضح پروگرام لے کرحکومت میں آئی ہے.

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمزمیں اضافہ ہوگیا ہے، جو تشویش ناک ہے. ماضی میں کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں، بھتا خوری عام تھی، مگر اب یہ سلسلہ بند ہوگیا.

    عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمزکے خاتمے کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں.

    انھوں نے یقین دلایا کہ جلداسٹریٹ کرائمزپرمربوط حکمت عملی سامنے آئے گی، ہم جووعدہ کررہے ہیں، اسے پورابھی کریں گے.


    مزید پڑھیں: اسٹریٹ کرائمز کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے، آئی جی سندھ

    واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ میں‌ کراچی میں‌اسٹریٹ کرائم میں‌واضح‌ اضافہ ہوا ہے، شہریوں‌کو دن دہاڑے سڑکوں پر لوٹا جارہا ہے. ساتھ ہی گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں بھی بڑھی ہیں، اس ضمن میں کراچی میں ایک جرائم پیشہ گروہ بھی گرفتار ہوا تھا.

    یاد رہے کہ آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے اپنے ایک  حالیہ بیان میں پولیس کو ہدایت کی تھی کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے۔

  • کراچی میں جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران اسماعیل

    کراچی میں جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، گورنر سندھ عمران اسماعیل سے میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بلدیہ عظمیٰ کے مسائل اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں کراچی میں ترجیحی بنیادوں پر شروع کئے جانے والے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

    گورنرسندھ کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی وخوشحالی کیلئے کاوشیں کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی وخوشحالی کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے شہر کی ترقی وخوشحالی پرجامع رپورٹ تیارکروں، وزیراعظم جلد کراچی کا دورہ بھی کریں گے، وزیراعظم کراچی کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پراہم ہدایات دیں گے، کراچی میں نکاسی و فراہمی آب اورصفائی کے مسائل حل طلب ہیں۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شہر کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی، سندھ کے عوام کو موجودہ حکومت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، وفاقی حکومت عوام کے اس اعتماد پر ہر صورت پورا اترے گی۔

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر ہے، تعاون سے جاری منصوبوں میں مشکلات کے خاتمہ میں مدد ملےگی۔