Tag: عمران اسماعیل

  • بچے کی معذوری کا کےالیکٹرک براہ راست ذمہ دارہے‘ گورنرسندھ

    بچے کی معذوری کا کےالیکٹرک براہ راست ذمہ دارہے‘ گورنرسندھ

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بچے کی معذوری اورایسے واقعات کا وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سول اسپتال کے برنس وارڈ بچے کی عیادت کے لیے آیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بچے کوعلم بھی نہیں میرے دونوں بازو کٹ چکے ہیں، بچے سے ملاقات کی کہتا ہے بڑا ہو کرآرمی چیف بنوں گا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سانحات ہیں جومتواترہورہے ہیں، بچے کی معذوری اورایسے واقعات کا وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لیں۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ ایسا ادارہ ہونا چاہیے جو جائزہ لے اوربجلی کی تاروں کوچیک کرے، سیاسی غیرسیاسی بھرتیوں پرکچھ نہیں کہہ سکتا۔

    انہوں نے بچے کی معذوری کا کے الیکٹرک کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق ریویوکی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ احسن آباد میں کنڈوں کے باعث حادثے پر افسوس ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پرعمرکے علاج اور تعلیم کی پیشکش کرچکے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق عمرکے والدین کی جانب سے پیشکش پرمثبت جواب نہیں آ رہا، بچے کے مصنوعی اعضا اورعلاج کے لیے معتبرادارے کا انتظام بھی کیا ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ تفتیش میں تعاون کے باوجود ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ عملے کی گرفتاری کے باعث باقی عملے کوکام میں دشواری ہے۔

    گورنر سندھ نے 8 سالہ بچے پر بجلی کے تار گرنے کا نوٹس لے لیا

    یاد رہے کہ 30 اگست کوکراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے ، جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے۔

  • بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفرشروع ہوچکا ہے‘ گورنرسندھ

    بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفرشروع ہوچکا ہے‘ گورنرسندھ

    کوئٹہ : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، چاہتے ہیں 5 سال میں بلوچستان سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں تحریک انصاف بلوچستان کے صدرسردار یارمحمد رند بھی موجود ہیں۔

    اس موقع پرعمران اسماعیل نے کہا کہ سردار یارمحمد رند کی خصوصی دعوت پرکوئٹہ آیا ہوں، بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفرشروع ہوچکا ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، چاہتے ہیں 5 سال میں بلوچستان سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے، کوشش ہے بلوچستان میں ہماری پالیسی کا مثبت آغاز ہو۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل بغیرپروٹوکول کراچی ایئرپورٹ پہنچے اور مسافروں کے ساتھ لائن میں لگے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل شام کو کوئٹہ سے کراچی واپس روانہ ہوں گے۔

    قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکےلیےکام کریں گے‘ گورنرسندھ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سب سے پہلےحل طلب مسئلہ پانی کا ہے۔

    گورنرسندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پروزیراعظم سے بھی بات ہوئی ہے، گرین لائن و دیگر رکے ہوئے میگا پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کریں گے۔

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کروں گا، صوبے کے وسیع تر مفاد میں تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلوں گا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنر سندھ عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

  • عمران اسماعیل کے گورنر بننے کے بعد سندھ میں شہری علاقوں سے ناروا سلوک میں تبدیلی کی امید ہے، خالد مقبول

    عمران اسماعیل کے گورنر بننے کے بعد سندھ میں شہری علاقوں سے ناروا سلوک میں تبدیلی کی امید ہے، خالد مقبول

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل کے گورنر بننے کے بعد امید ہے کہ سندھ میں شہری علاقوں سے ناروا سلوک میں تبدیلی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ تحریکِ انصاف کی گورنر شپ میں سندھ کے شہری علاقوں سے جاری ناروا میں بہتری آئے گی۔

    دریں اثنا خالد مقبول صدیقی نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بننے پر مبارک باد دی، انھوں نے کہا ’تو قع کرتے ہیں عمران اسماعیل بہ حیثیتِ گورنر کلیدی کردار ادا کریں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کے اختیارات کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے، امید ہے کہ اس معاملے سمیت دیگر امور میں بھی اب پیش رفت ہوگی۔

    ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد ملک کی ترقی ہے اور وہ میرٹ پر پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔

    عامر لیاقت کا شکوہ


    دریں اثنا گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تحریکِ انصاف کے اراکین نے ملاقات کی، عشائیے میں پی ٹی آئی اراکین نے شرکت کی تاہم پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت کی عدم شرکت کو دیگر اراکین نے بھی محسوس کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو اس بات کا شکوہ ہے کہ انھیں پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ عشائیے کے سلسلے میں عامر لیاقت سے را بطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر ان کا نمبر بند جا رہا تھا۔

  • عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

    عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے، وہ سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے۔

    حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان، تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔

    نامزد گورنرعمران اسماعیل کے اہل خانہ، عزیزواقارب، سرکاری افسران سمیت دیگر اہم شخصیات تقریب میں شریک ہوں گے۔

    عمران اسماعیل گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد 28 اگست کی صبح 10 بجے مزار قائد پرحاضری دیں گے۔

    عمران اسماعیل سندھ کے33ویں گورنرمقرر

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 24 اگست کو عمران اسماعیل کو گورنرسندھ مقررکردیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

    عمران خان نے گورنرسندھ کے لئے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دے دی

    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گورنرسندھ کے لیے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دی تھی۔

  • صدارتی انتخاب میں اپوزیشن سے آگے نکل چکے ہیں: عارف علوی

    صدارتی انتخاب میں اپوزیشن سے آگے نکل چکے ہیں: عارف علوی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل گورنرسندھ کے لیے بہترین امیدوار ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر انھوں نے عمران اسماعیل کو گورنر نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی.

    عارف علوی نے کہا کہ عمران اسماعیل تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلنے والے انسان ہیں، ان کی سربراہی میں سندھ حکومت کی بھرپورمعاونت کی جائے گی.

    ایک سوال کے جواب میں‌ عارف علوی نے کہا کہ اپوزیشن صدارتی انتخاب کے لئےغورکررہی ہے، ہم آگے نکل چکے ہیں.

    ہمارے پاس صدارتی انتخاب کے لئےنمبرز پورے ہیں، اپنےاتحادیوں کے پاس بھی ووٹ کے لئے جاؤں گا، سب کو ساتھ لے کر چلیں‌ گے.


    ہمارے نمبر پورے ہیں، عارف علوی صدر منتخب ہوجائیں‌ گے: فواد چوہدری


    ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے لئے وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا فیصلہ ایک دودن میں ہوجائے گا.

    واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنے صدر کے انتخاب میں‌ کوئی دشواری نہیں ہوگی.

  • عمران اسماعیل سندھ کے33ویں گورنرمقرر، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

    عمران اسماعیل سندھ کے33ویں گورنرمقرر، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

    کراچی : وفاقی حکومت نے عمران اسماعیل کو سندھ کا گورنر مقرر کردیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، تقریف حلف برداری27اگست کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کو باقاعدہ سندھ کا 33واں گورنر مقرر کردیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے عمران اسماعیل کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب 27اگست بروز پیر کو گورنر ہاؤس میں ہوگی نئے گورنر عمران اسماعیل سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حلف لیں گے، عمران اسماعیل سندھ کے33ویں گورنر ہوں گے، ان سے قبل زبیر احمد نے جسٹس (ر) سعید الزمان کی وفات کے بعد گورنر سندھ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان نے گورنرسندھ کے لئے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دے دی

    اس موقع پرعمران اسماعیل نے اپنے قائد عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار یاں ملنے کے بعد سندھ کی ترقی اولین ترجیح ہو گی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا، میرے دروازے تمام لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عمران اسماعیل کو آنے سے منع نہیں کیا، خود ہی ناراض ہوکر گئے، ترجمان مزار قائد

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں اپنا آئینی کردار ادا کروں گا، کراچی کی ترقی کیلئے جو کرنا پڑا کروں گا، وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، صوبے کی ترقی اورامن وامان کا قیام میری اولین ترجیح ہے۔

  • عمران اسماعیل کو آنے سے منع نہیں کیا، خود ہی ناراض ہوکر گئے، ترجمان مزار قائد

    عمران اسماعیل کو آنے سے منع نہیں کیا، خود ہی ناراض ہوکر گئے، ترجمان مزار قائد

    کراچی : مزار قائد کے ترجمان نے کہا ہے کہ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزار قائد پر حاضری دینے سے منع نہیں کیا گیا، وہ خود ہی ناراض ہوکر گئے، ان کے پہنچنے پرسابق وزیراعلیٰ کی گاڑیاں باہر نکل رہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ، فروس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچے تو مزار کے مرکزی دروازے بند تھے، جس کے باعث انہیں مین گیٹ کے باہر سے ہی فاتحہ پڑھ کر واپس جانا پڑا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں مزار قائد کے اندر جانے اور فاتحہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں کو کمشنر کراچی فضل الرحمان کے ہمراہ مکمل پروٹوکول کے ساتھ مزار قائد میں جانے کی اجازت دی گئی۔

    اس حوالے سے ترجمان مزار قائد کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری جانب سے عمران اسماعیل کو مزار قائد پر حاضری دینے سے منع نہیں کیا گیا، ان کے پہنچنے پر سابق وزیراعلیٰ کی گاڑیاں باہر نکل رہی تھیں۔

    ترجمان کے مطابق مزارقائد پر دس شخصیات کے چادر چڑھانے کےاجازت نامے موصول ہوئے تھے، پہلی حاضری اور چادر چڑھانے کی سرگرمی صبح 10بجے منعقد ہوئی جبکہ مزارقائد پرآخری حاضری دن 12بج کر15منٹ پر ہوئی، کوئی بھی سیاسی جماعت بینر یا جھنڈے کے بغیرمزارپرحاضری دے سکتے ہیں۔

    ترجمان مزار قائد کا مزید کہنا ہے کہ عمران اسماعیل جب مزار پر پہنچے تو سابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی گاڑیاں باہرنکل رہی تھیں، عمران اسماعیل سے دو منٹ انتظار کرنے کا کہا گیا تو وہ برا مان گئے اور اجازت ملنے کے بعد عمران اسماعیل نے آنے سے ہی منع کردیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو عمران اسماعیل کی جانب سے مزار قائد پر حاضری کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

  • پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی مفاہمت نہیں ہورہی، عمران اسماعیل

    پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی مفاہمت نہیں ہورہی، عمران اسماعیل

    کراچی: نامزد گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ (ن) سے کوئی مفاہمت نہیںہورہی ہے، مراد علی شاہ کو مبارک باد دی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران اسماعیل نے کہا کہ بحثییت گورنر وفاق اور صوبے میں برج کا کردار ادا کروں گا، پیپلزپارٹی ہماری سیاسی حریف ہے، سندھ کے ترقیاتی منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہئے۔

    نامزد گورنر سندھ نے کہا کہ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کا ووٹ چاہے نہ ہی وہ دیں گے، خواہش ہے کہ پی کی طرح سندھ پولیس میں اصلاحات ہو، اربن سندھ نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو ایک ہی نشست رکھنی ہے، میانوالی ان کی آبائی سیٹ ہے، کراچی پر عمران خان نے کوئی یوٹرن نہیں لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، خان صاحب نے کبھی گورنر ہاؤس گرانے کا نہیں کیا، عمران خان نے دیواریں گرانے کی بات کی تھی، گورنر ہاؤس کی دیواریں گراکر پارک بنانے کی کوشش کریں گے۔

    مزید پڑھیں: مجھے کسی پراجیکٹ پر تختی لگانے کا شوق نہیں ہے ،عمران اسماعیل

    واضح رہے کہ نامزد گورنر سندھ کا کہنا تھا کہعوامی مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں گے، سندھ کیلئے وزیراعلیٰ کا امیدوار جی ڈی اے سے ہوگا، سندھ اسمبلی میں اسپیکر کا امیدوار ایم کیو ایم سے جبکہ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی سے ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ کوساتھ ملکرمستقبل کی منصوبہ بندی کرنےکی آفرکی ہے، سندھ حکومت سے جھگڑا ہواتو کرپشن کےمعاملے پر ہوگا، اپوزیشن میں کہیں پر بھی کسی قسم کا تناؤ نہیں ، صوبوں اور وفاق میں پل کا کردار ادا کروں گا۔

  • مجھے کسی پراجیکٹ پر تختی لگانے کا شوق  نہیں ہے ،عمران  اسماعیل

    مجھے کسی پراجیکٹ پر تختی لگانے کا شوق نہیں ہے ،عمران اسماعیل

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے بحیثیت گورنر وفاق اور سندھ میں پل کا کردار اداکرنے کی کوشش کروں گا، مراد علی شاہ کو ساتھ ملکر کام کرنے کی آفرکی ہے، مجھے کسی پراجیکٹ پر تختی لگانے کا شوق نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں گے، سندھ کیلئے وزیراعلیٰ کا امیدوار جی ڈی اے سے ہوگا، سندھ اسمبلی میں اسپیکر کا امیدوار ایم کیو ایم سے جبکہ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی سے ہوگا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں بے انتہا مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، امید ہے نیب اپنا کام کرے گی اور ہم اپنا کام کریں گے، کرپشن پر زیروٹالرنس ہے، 100فیصد احتساب چاہتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا مرادعلی شاہ کوساتھ ملکرمستقبل کی منصوبہ بندی کرنےکی آفرکی ہے، سندھ حکومت سے جھگڑا ہواتو کرپشن کےمعاملے پر ہوگا، اپوزیشن میں کہیں پر بھی کسی قسم کا تناؤ نہیں ، صوبوں اور وفاق میں پل کا کردار ادا کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن پرزیروٹالرنس ہے، کسی پراجیکٹ کو رکنے نہیں دیں گے، احتساب ہم سے شروع کریں، کہیں قبضہ ہے تو ہم خود ختم کرائیں گے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، ہم سندھ کی مدد کرنے آئے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا اعلان عمران خان کریں گے،مجھے کسی پراجیکٹ پر تختی لگانے کا شوق نہیں ہے، عوامی مسائل کےحل کیلئےسندھ حکومت کا ساتھ دیں گے۔

    نامزد گورنر سندھ کا کہنا تھا عمران خان کے وژن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، رورل اربن سینٹرز پروگرام کو شفافیت سے مکمل کریں گے اور اس کا تھرڈ پارٹی اڈٹ بھی کروایا جائے گا، عوام کی ٹینکر مافیہ اور پانی کے مسائل سے جان چھڑائیں گے۔

  • اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے، عمران اسماعیل

    اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے، عمران اسماعیل

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، تاہم نام کا اعلان مشاورت سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی دس سال میں بہت پیچھے چلا گیا ہے، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں ترقی ممکن نہیں ہے، ہماری کوشش ہوگی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی بھی ہمارا ساتھ دے، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل کا حل چاہتی ہے.

    گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے، گورنر ہاؤس کا صرف آفس استعمال کیا جائے گا، میں وہاں رہائش اختیارنہیں کروں گا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو اپنے ہمراہ ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ سندھ کو تمام صوبوں سے زیادہ ترقی یافتہ بنا سکیں، میئر سے لے کر کونسلر تک اختیارات کی منتقلی یقینی بنائیں گے، کوشش ہوگی حکومت کے اخراجات کم سے کم کریں.

    کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایاجائے گا، صحافی برادری سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی منصوبوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی قسم کی بدعنوانی کی نشاندہی کریں۔

    کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور رہے گی۔عمران خان کے وژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان آج پارٹی مشاورت کے بعد ہوگا۔