Tag: عمران اسماعیل

  • حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج نہیں کراؤں گا، فیصل واوڈا

    حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج نہیں کراؤں گا، فیصل واوڈا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں اور میری جماعت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے مقدمے کا اندراج نامعلوم افراد کے خلاف درج نہیں ہونے دوں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں خود پر ہونے والے حملے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔


    Faisal Vawda Media Talk In Karachi – 26 Aug 2016 by arynews

    فیصل واوڈا نے کہا کہ واقعے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی اور قاتلانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے میرے دائیں اور پھر بائیں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ملزمان نے اپنی پوری منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ والدین اورعوام کی دعاؤں سے جان بچی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی کسی پارٹی یا فرد پر حملے کا الزام نہیں لگاؤں گا اور نہ ہی واقعے کی ایف آئی آر کسی نامعلوم افراد کے خلاف نہیں درج کرائی جائے گی، مجھے پتا چل گیا کہ ٹھیک کام کرہرہا ہوں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم خون دیں گے لیکن پیچھےنہیں ہٹیں گے، انہوں نے بتایا کہ نیب نے مدد کے لئے بلایا تھا، نیب کے دفتر سے نکلے تو سب میرین چورنگی پر ایک لڑکے کو گولی چلاتے دیکھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ

    اس موقع پرعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے خود ایک لڑکے کو دیکھا جو فیصل کی طرف فائرنگ کررہا تھا۔ لیکن اللہ پاک کی مدد اور بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے ہم محفوظ رہے۔

    واضح رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما کراچی میں غیرقانونی قبضوں کے خلاف نیب میں ثبوت جمع کراکر واپس آرہے تھے ان کی گاڑی پردہلی کالونی میں حملہ کیا گیا۔

     

  • عمران اسماعیل کی پریس کانفرنس پرکراچی اتحاد کے کارکنان کا حملہ

    عمران اسماعیل کی پریس کانفرنس پرکراچی اتحاد کے کارکنان کا حملہ

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی پریس کانفرنس کے درمیان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا،عمران اسماعیل کو دھکے دے روسٹرم پر قبضہ کر لیا

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسلم لیگ ن کے نامزد ڈپٹی میئرامان اللہ آفریدی کی قیادت میں کچھ کارکن پریس کانفرنس کے دوران گھس آئے اور عمران اسماعیل کو دھکا دے کرروسٹرم سے ہٹا کر خود میڈیا سے بات چیت کرنا شروع کردی۔


    Imran Ismail's media talk disrupted in Karachi by arynews

    اس موقع پر ن لیگ کے نامزدڈپٹی میئرامان اللہ نے کہا کہ گزشتہ رات ن لیگ ،پی پی اور تحریک انصاف سمیت چھ جماعتوں نے کراچی اتحاد کے نام سے ایک اتحاد بنایا تھا جس میں تحریک انصاف کے رہنما نے حلف اٹھایا تھاکہ وہ ضلع کونسل کے الیکشن میں6 جماعتی اتحاد کے فیصلے کے مطابق ووٹ دیں گے لیکن پولنگ کے دوران انہوں نے حلف کی خلاف ورزی کی۔

    اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری تعداد نے موقع پر پہنچ کر عمران اسماعیل کو حفاظتی حصار میں لیا اور عمارت کے اندر لے گئے۔

    قبل ازیں عمران اسماعیل نے ایم کیوا یم کے نامزد میئر کرا چی وسیم اختر سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کو پارٹی رہنما کی حیثیت سے نہیں ملا ،وسیم پرانا دوست تھا اس لئے ملنے گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کل قائد متحدہ نے جوزبان استعمال کی وہ سب نے سنی ،کراچی کو کچرا کنڈی بنایا گیا آٹھ سال سے صفائی نہیں کی گئی۔

    تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے منتخب چیئرمین کے ساتھ مل کر چلیں گےچاہے اُن کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہی کیوں نہ ہو۔

  • عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

    عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

    کراچی: تحریک انصاف نے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

    تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل پارٹی کے دیگر رہنماؤں فیصل واڈا اور خرم شیر زمان کے ساتھ ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کرانے کراچی کے درخشاں تھانے پہنچے جہاں انہوں نے دانیال عزیز کی جانب سے مبینہ دھمکیوں پر ان کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست جمع کرائی۔

    عمران اسماعیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دانیال عزیز نے مجھے ٹی وی شو میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اب تمہارا وقت ختم ہوچکا ہے اور میں تمہاری زبان کاٹ دوں گا جس پر مجھے ان سے خطرہ لاحق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج نہیں ہونے دیتیں لہٰذا مقدمے کی درخواست دینے سے کچھ نہیں ہوا تو پھر عدالت سے رجوع کریں گے۔

  • عمران اسماعیل کا فیڈرل بی ایریا کا دورہ ، ایم کیو ایم کارکنان کی نعرہ بازی

    عمران اسماعیل کا فیڈرل بی ایریا کا دورہ ، ایم کیو ایم کارکنان کی نعرہ بازی

    کراچی : این اے دوسو چھیالیس میں پی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کو انتخابی مہم کے بعد پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    این سے دو سو چھیالیس میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کو ایک بار پھر مخالفین کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا، انتخابی دنگل کے دوران عمران اسماعیل سٹی ماڈل اسکول ایف بی ایریا پہنچے تو ایم کیوایم کے کارکنوں نے اُن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    جس پر وہ دورہ مکمل کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔

    انتخابی مہم کے دوران بھی عمران اسماعیل ایف بی ایریا میں دو بار نہاری کھانے گئے لیکن وہاں بھی ایم کیوایم کے کارکنان نے گو عمران اسماعیل گو کے نعروں سے استقبال کیا تھا جبکہ آج پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں نے اُن کا پیچھا نہ چھوڑا۔

  • این اے 246: کنور نوید اور عمران اسماعیل ووٹ نہیں ڈال سکتے

    این اے 246: کنور نوید اور عمران اسماعیل ووٹ نہیں ڈال سکتے

    کراچی : ایم کیو ایم کے کنور نوید اور پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے نامزد متحدہ قومی مومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کےامیدواران کنور نوید جمیل اور عمران اسماعیل میں ایک بات مشترک ہے کہ مذکورہ دونوں حضرات 23 اپریل ضمنی الیکشن کے روز اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے۔

    کیونکہ کنور نوید جمیل کا ووٹ این اے 219 حیدرآباد اور عمران اسماعیل کا ووٹ این اے 250 ڈیفینس میں رجسٹرڈ ہے۔

    واضح رہے کہ 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل، پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل ، اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم سمیت دیگر گیارہ امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

    پریزائیڈنگ افسران کو انتخابی مٹیریل کی ترسیل کا آغاز ہوگیا ہے ، آج رات بارہ بجے انتخابی مہم ختم ہوتے ہی الیکشن کمیشن کے حکام پولیس اور رینجر ز ، تمام پولنگ اسٹیشنز پر کنٹرول سنبھال لیں گے ۔

    انتخابی مٹیریل کی ترسیل کیلئے متعلقہ پریزائیڈنگ افسران کو انتہائی سخت نگرانی اور سیکیورٹی میں انتخابی مٹیریل فراہم کیا جارہا ہے ۔

    جبکہ بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپر 23 اپریل کی صبح رینجرز اور الیکشن کمیشن حکام کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو فراہم کیے جائیں گے۔

  • بابرغوری نے عمران اسماعیل پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    بابرغوری نے عمران اسماعیل پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

    تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان  پر ہونے وا لے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران  حلقہ این اے 246 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ء بابر غوری پر کچھ الزامات عائد کئے تھے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بابر غوری نے سرکاری اراضی پر قبضے کر کے شادی ہالز تعمیر کرائے، جس کے جواب میں بابر غوری نے عمران اسماعیل کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    بابر غوری نے ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے، بابر غوری کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

  • این اے 246: جے یو پی نورانی گروپ نے پی ٹی آ ئی کی حمایت کردی

    این اے 246: جے یو پی نورانی گروپ نے پی ٹی آ ئی کی حمایت کردی

    کراچی : جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ نے این اے246 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

    کراچی میں جے یو پی کے سربراہ اویس شاہ نورانی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنما اور ضمنی انتخاب کے امیدوار عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔

    بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ گذشتہ روز عمران خان نے اویس شاہ نورانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے کہاکہ وہ شاہ احمد نورانی کے عقیدت مند ہیں اور ان کا شمار جید علماء اور سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہاکہ وہ جے یو پی کے مشکو ر ہیں کہ انہوں نے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ۔

    عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ نہ صرف ضمنی انتخابات بلکہ آئندہ بھی ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھی جائے گی ،اس موقع پر شاہ اویس نورانی کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں 2013 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ،2013 میں ایسا الیکشن ہوا جس کے نہ سر تھے اور نہ پیر۔

    اس الیکشن کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی،ٹھپہ مافیا نے جے یو پی، پی ٹی آئی اور محب وطن جماعتوں کے کارکنوں کو زدوکوب کیا، انہوں نے کہا کہ 26 سالوں سے کراچی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

    کراچی کے لوگوں کا ان سے مینڈٹ چھین لیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    جے یو پی کے کارکنان اور عہدیدار 23 اپریل کو بھرپور طریقے سے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں، شاہ اویس نورانی کاکہنا تھا کہ ابھی تک پی ٹی آئی میں کوئی مسلح ونگ نظر نہیں آیا، پی ٹی آئی نظریاتی جماعت ہے ۔

  • انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر بھی تعینات ہونگے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن یعقوب بابر کی صدارت میں کراچی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مشاورت اور الیکشن قوانین پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔

     سیکریٹری الیکشن کمیشن یعقوب بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے،الیکشن کے دن انتخابی عملہ اور مٹیریل جلد فراہم کیا جائے، پولنگ مقررہ وقت شروع اور ختم کی جائے۔

     اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے،ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    حلقے میں تین ہزار اور شہر بھر میں سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائینگے،ضمنی انتخاب پرامن ماحول میں ہوگا، اجلاس میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عارضی چوکیاں قائم رکھنے کی بھی تجویز دی گئی۔

  • عمران اسماعیل کا رینجرزکی سیکورٹی پراعتماد کا اظہار

    عمران اسماعیل کا رینجرزکی سیکورٹی پراعتماد کا اظہار

    کراچی: تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے ضمنی انتخاب میں رینجرز کی سیکوریٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کراچی آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کنورنویدجمیل نےبائیومیٹرک مشین کی مخالفت کی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ رینجرز پر بھرپور اعتماد ہے،لیکن بعض مقامات سے انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوششوں کی شکایات مل رہی ہیں۔

    پی ٹی آئی کراچی کے سربراہ علی زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے246 کےافرادکےشناختی کارڈزبردستی چھینےجارہےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے دوسو چھیالس کے عوام انہیں ووٹ دیکر سیاسی جمود توڑیں گے۔

  • پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں لڑ پڑے

    پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں لڑ پڑے

    کراچی : حلقہ این اے246میں پی ٹی آئی کی جانب سےریلی نکالی گئی اس دوران مختلف مقامات پرپی ٹی آئی اورایم کیوایم کے کارکنوں کےدرمیان نعرےبازی بھی دیکھنےمیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کی جنگ میں مزید تیزی آگئی ہے،عمران اسماعیل کی قیادت میں انتخابی ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی اورایم کیوایم کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔

    اس موقع پر شدید نعرے بازی کاتبادلہ بھی ہوا، تاہم اس دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، بعد ازاں پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں ہی لڑ پڑے۔

    ، پی ٹی آئی کی ریلی کے بعد مقامی رہنماء نازیہ ربانی کی رہائش گاہ پر کارکنان کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا، اس دوران کھانے کے معاملے پر کارکنان میں جھگڑا ہوگیا، جس میں آزادانہ طور پر گھونسوں اور لاتوں کا استعمال کیا گیا۔

    جائے وقوعہ پر موجود ذمہ داران نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور نازیہ ربانی کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا، اس موقع پر عمران اسماعیل رہائش گاہ کے باہر ہی موجود رہے۔