Tag: عمران اسماعیل

  • عمران اسماعیل کا سبحان علی ساحل کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

    عمران اسماعیل کا سبحان علی ساحل کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے سبحان علی ساحل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس ہمارے پر امن احتجاج سےخوفزدہ ہیں، سندھ پولیس یاد رکھے وہ جن کی غلامی کر رہے ہیں ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سبحان علی ساحل کو فوری رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما سبحان علی ساحل کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    سبحان علی ساحل پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر اور ضلع غربی کے بھی صدر رہ چکے، فوری طور پر ان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں  ہوسکی ہیں۔

  • لوگوں کو مروانا ہو یا صحافیوں کو دبانا، کوئی مشکل کام نہیں، عمران اسماعیل

    لوگوں کو مروانا ہو یا صحافیوں کو دبانا، کوئی مشکل کام نہیں، عمران اسماعیل

    کراچی :سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں، مافیاز ہیں، لوگوں کو مروانا ہو یا صحافیوں کو دبانا، کوئی مشکل کام نہیں‌۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں بلکہ مافیاز ہیں،لوگوں کو مروانا ہو، صحافیوں کو دبانا ہو کوئی مشکل کام نہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ قانونی و انصاف کا نظام مفلوج کردیے گئے، عوام کو روٹی کپڑا مکان میں پہنساکر لوٹ مار جاری ہے، اس لیے اب حقیقی آزادی کی جدوجہد آخری مرحلے میں جانا لازم ہوچکی ہے

    ایک اور ٹوئٹ میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی پی، ن لیگ ہمیشہ اداروں پر حملہ آور ہوتی رہی ہیں، اعظم نظیر کے مستعفی ہونے اور بلاول کی معافی مانگنے سے بہتر مقررین اور نعرے بازی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوتی، وزیرخارجہ پہلے  نعروں پر ہنستے ہیں جب عقل آتی ہے تو پاوٴں پکڑ لیتے ہیں،شہدا پر پوری قوم کو ناز ہے۔

  • ‘شہباز شریف ، حمزہ اور مریم کے بعد آصف زرداری کو ریلیف دینے کی تیاری’

    ‘شہباز شریف ، حمزہ اور مریم کے بعد آصف زرداری کو ریلیف دینے کی تیاری’

    کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو ریلیف ملنے جارہا ہے اور پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر بلاول خوشیاں منارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اب آصف زرداری کو ریلیف ملنے جارہا ہے ، تمام چور بری ہوکریا امپورٹ ہوکر وزیر بنائے جارہے ہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں زیادتی ایم کیوایم کیساتھ ہورہی ہے ، نہ من پسند وزارتیں ملی، نہ کیسز ختم ہوسکے اور گورنر بھی امپورٹ کرکے لگادیا گیا اب ایم کیوایم صرف آپشن کےطور ہی سیاست میں کردارادا کرے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا معیشت اور سیاست کو نقصان پہنچانے والے عوام سے ڈررہے ہیں ، پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر بلاول خوشیاں منارہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایون فیلڈ میں صف ماتم بچھا ہےعوام نے نوسربازوں کوتاحیات سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے۔

  • ‘اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں’، بڑا دعویٰ

    ‘اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں’، بڑا دعویٰ

    کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم کی گئی اس وقت گروتھ ریٹ 6 فیصد تھا، آئی ایم ایف ورلڈ بینک نے تخمینہ اس سال زیرو لگایا ہے۔

    اسحاق ڈار کے حوالے سے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو معافی مل گئی ہے وہ فنانس منسٹر بنیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ شہباز نواز سے ملکر باہر آئے تو شہباز کا منہ لٹکا ہوا تھا کیونکہ وہ مفتاح اسحاق ڈار کے ترجمان تھے۔

    سابق گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار فنانس منسٹر بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آرہے ہیں، شہباز کو بتادیا گیا ہے آپ صرف دنیا بھر میں سیر سپاٹے کریں۔

    انھوں نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہو آپ گوروں کی منتیں کررہے ہیں، باہر سے سیلیبریٹیز یہاں مدد کرنے آرہے ہیں، تمام معاملات اسحاق ڈار ایک مفرور شخص دیکھے گا۔

  • راناثنا اللہ نے کوئی الٹی کوشش کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما نے خبر دار کردیا

    راناثنا اللہ نے کوئی الٹی کوشش کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما نے خبر دار کردیا

    کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو خبردار کیا کہ کوئی الٹی کوشش کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایسی کوئی چیز نہیں کی جس سےان کو عدالتوں کےچکر لگانے پڑیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت چاہتی ہےعمران خان نااہل ہوجائیں ، عمران خان کی کال پر پورا ملک بندہوسکتا ہے ،اس حکومت کا تختہ الٹ سکتا ہے۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتا ہے کوئی ایسا کام کرے جس سے انتشار پھیلے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کاپرامن مظاہرہ تیارہے رانا ثنا اللہ نے کچھ غیرقانونی کام کیاتو منہ توڑ جواب دیاجائےگا۔

    معاشی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 5مہینوں میں اسٹاک ایکسچینج کو کریش کیا،پاکستان کی معیشت گھٹنوں پر ہے ، شہبازشریف جگہ جگہ جاکر بھیک مانگتے ہیں ،آپ چور بھی اوربھکاری بھی ہیں ،آپ کی چوری کی وجہ سے یہ حال ہوا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ قوم میں شعور اوربیداری آگئی ہے ، نہیں چاہتے وزیراعظم لندن جاکر مفرور شخص قومی راز شیئر کرے، یہ پاکستان کےسیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، شہبازشریف کےخلاف کیس بننا چاہئے۔

  • ‘ملک ڈوبا ہوا ہے پرائم منسٹر سیر سپاٹے کر رہا ہے’

    ‘ملک ڈوبا ہوا ہے پرائم منسٹر سیر سپاٹے کر رہا ہے’

    کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈوبا ہواہے کرائم منسٹر سیر سپاٹے کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کمال ہے پورا اشتہاری خاندان ملک کے فیصلے کررہا ہے، وہ بھی ان فلیٹس میں جو چوری کے پیسوں کے ہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کیا یہ سمجھتے ہیں عوام کو یہ سب نظر نہیں آتا، ملک ڈوبا ہواہے کرائم منسٹر سیر سپاٹے کر رہا ہے ، دوسری طرف قوم کاحقیقی رہبر عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن میں موجود ہیں ، جہاں انھوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں انتخابات مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

  • کراچی پریس کلب پر احتجاج: عمران اسماعیل کا اے آر وائی کے ورکرز سے یکجہتی کا اظہار

    کراچی پریس کلب پر احتجاج: عمران اسماعیل کا اے آر وائی کے ورکرز سے یکجہتی کا اظہار

    کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی کے ورکرز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز اس وقت سچ کی سزا بھگت رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج ہوا، احتجاجی کیمپ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    وفد میں پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی، جمال صدیقی، سبحان ساحل اور دیگر موجود تھے۔

    اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی کے ورکرز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اقبال اوران کی پوری ٹیم نے حق وسچ کا ساتھ دیا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے قبل لیگی حکومت نے اشتہارات کی بندش کی، اے آر وائی نیوز اس وقت سچ کی سزا بھگت رہا ہے۔

    سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ لائسنس کینسل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ کوشش صرف اے آر وائی تک محدود نہیں رہے گی،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے پی ٹی آئی اے آروائی نیوز کے ساتھ کھڑی ہے، جو حق وسچ کی بات کرتا ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس :  عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

    کراچی :سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

    عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ رات کو ہی بتا دیا تھا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے اکاونٹس چیک کرینگے تو پتہ لگے گا کہ انھوں نے بھارت سمیت کس کس سے فنڈ لیے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے فنڈز سے چلتی ہے ہمارے پاس دوسروں کی طرح فارن فنڈنگ نہیں، کون بھارت سے پیسے لیتا رہا اسامہ بن لادن سے کون پیسے لیتا رہا بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے گئے۔

    الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود ایک سیاسی پارٹی کی شکل اختیار کرچکا ہے، اسے انتخابی نشان الاٹ کرنا چاہیے،شیر کا بچہ یا بلی۔

    سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات ہیں،ایجنسیوں کی رپورٹ بھی موجود ہے، اللہ تعالیٰ عمران کو لمبی زندگی دے، وہ پاکستان کی امید ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے اکاونٹس کھلے ہیں، کچھ نہیں چھپایا ہم ڈرنے والے نہیں، یہ سب کو بتا دینا چاہتے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ٹرانزیکشن کے شواہد پیش کیے یہ لوگ انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں ایسی جگہ پھنس گئے ہیں کہ انتخابات کرائیں گے تو عمران خان دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں، اسد قیصر کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف ملا ہے، جو دھمکیاں امپورٹڈ حکومت لگارہی ہے اس سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے چودہ اگست کے جلسے میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری بھارتی خاتون سے شادی کرلے تو جوائنٹ ایکشن اکاؤنٹ سے رقم بھیجنا غیرقانونی نہیں ،اگر یہی گراؤنڈ دیکھا جائے تو شعیب ملک بہت پریشان ہوگا ، اس کی آدھی جائیداد جائز اور آدھی ناجائز ہوگی اسی طرح وسیم اکرم بھی پریشان ہوگا ان کی اہلیہ آسٹریلین ہیں۔

  • عمران خان کی 10 مقدمات میں 18 جولائی تک عبوری ضمانت منظور، دیگر رہنماؤں کی بھی ضمانت ہو گئی

    عمران خان کی 10 مقدمات میں 18 جولائی تک عبوری ضمانت منظور، دیگر رہنماؤں کی بھی ضمانت ہو گئی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 10 مقدمات میں 18 جولائی تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی، دیگر رہنماؤں کی بھی ضمانت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں لانگ مارچ، توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔

    بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو جان کا خطرہ ہے، تحریری طور پر دھمکیاں دی گئی ہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکتے، جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کے لیے دی گئی درخواست منظور کی۔

    اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں شاہ فرمان، شہرام خان ترکئی اور عمران اسماعیل کی ضمانت بھی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ نمبر 708/22 اور 709/22 درج ہے، تھانہ ترنول میں مقدمہ نمبر 727/22628/22، تھانہ کوہسار میں بھی 2 مقدمات نمبر 421/224222/22، تالانی سیکریٹریٹ میں مقدمہ نمبر 260/22، تھانہ آبپارہ میں مقدمہ نمبر 485/22، تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ نمبر 740/22، اور تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ نمبر 469 درج ہے۔

    عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کی بھی عبوری ضمانت 23 جولائی تک منظور کر لی ہے، علی امین اور شفقت محمود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کے عدالت میں پیش ہوئے تھے، دونوں کو پانچ پانچ ہزار کے مچلکے داخل کروانے کا حکم دیا گیا۔

    کل وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان بھی اپنی عبوری ضمانت کنفرم کروانے کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے۔

  • سولر پینل کا معاملہ : سیلمان شہباز  کا  سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نوٹس

    سولر پینل کا معاملہ : سیلمان شہباز کا سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نوٹس

    کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سولر پینل معاملے پر سیلمان شہباز کے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز بتائیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق سولر پینل معاملے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سیلمان شہباز نے نوٹس بھجوادیا۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیلمان شہباز کی جانب سے مجھے نوٹس بھیجا گیا ہے، جس کا میں خیرمقدم کرتا ہوں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلمان شہباز بتائیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے؟ جو شخص خود ملک سے مفرور ہو وہ دوسروں کو نوٹس بھیج رہے ہیں۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں سولر پینل کے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں، شریف خاندان ایک کاروباری مافیا ہے،جو ملک کو بھی محض اپنے کاروبار کے لیے استعمال کررہا ہے۔

    یاد رہے عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ کابینہ کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترکی سے ملکی تعلقات بہتر کرنے کی بجاء شہباز شریف نے دورے میں اپنے بیٹے سیلمان شہباز کے سولر انرجی کے معاہدے کروائے اور اب سیلمان کی کمپنی سے سولر خریدے جائیں گے۔