Tag: عمران اشرف

  • طلاق کے بعد زندگی انتہائی پرسکون ہوگئی ہے: کرن اشفاق

    معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ اور ماڈل کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی انتہائی پرسکون ہوچکی ہے، ان سے نہیں عمران سے پوچھا جائے کہ طلاق کیوں ہوئی۔

    اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے پہلی بار طلاق کے بعد مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سوال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ طلاق کا سبب ان سے نہیں بلکہ ان کے سابق شوہر سے معلوم کیا جائے۔

    عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔

    دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

    دونوں میں کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں جبکہ ان کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا اور ان کی طلاق ہوجانے پر ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔

    طلاق کے بعد جہاں عمران اشرف اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آئے، وہیں ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کردیں۔

    حال ہی میں کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پہلی بار طلاق اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی انتہائی پرسکون ہوچکی ہے۔

    ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کی طلاق کا سبب کیا تھا، وہ تو انہیں مثالی جوڑا سمجھتے تھے؟ جس پر کرن اشفاق نے جواب دیا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔

    ایک مداح نے پوچھا کہ انہوں نے سابق شوہر کے ساتھ کھنچوائی گئی تمام تصاویر انسٹاگرام سے کیوں ڈیلیٹ کیں جب کہ عمران اشرف نے کوئی تصویر ڈیلیٹ نہیں کی؟

    اس پر کرن اشفاق نے جواب دیا کہ عمران اشرف کے انسٹاگرام پر ان کی 10 سے 12 تصاویر ہی ہوں گی جب کہ ان کا پورا اکاؤنٹ تصاویر سے بھرا پڑا تھا، جس وجہ سے انہیں ڈیلیٹ کرنی پڑیں۔

    ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ عمران اشرف ہمیشہ ٹی وی انٹرویوز میں کہتے تھے کہ کرن اشفاق ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں، وہ ان سے شادی کے بعد ہی مشہور ہوئے۔

    اس پر کرن اشفاق نے کہا کہ پھر لوگ انہیں یہ طعنے کیوں دیتے ہیں کہ انہوں نے ایک نامور شخص سے شادی کی اور صرف شہرت کو ہی دیکھا۔

    ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ عمران اشرف اتنے اچھے ہیں، انہوں نے ان سے طلاق کیوں لی؟ اس پر کرن اشفاق نے کہا کہ وہ عمران اشرف سے پوچھیں کہ انہوں نے کرن اشفاق کو طلاق کیوں دی۔

  • عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کی نئی ویڈیو وائرل

    پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی، مداح ان کی نئی ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کردی جس پر ایک بار پھر مختلف نوعیت کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ویڈیو میں کرن نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے، پس منظر میں ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا کا ایک ڈائیلاگ چل رہا ہے۔

    کرن نے کیپشن میں تحریر کیا کہ اگر ایسا محسوس ہونے لگے تو آپ پیار میں ہیں، فوراً یو ٹرن مار لیں۔

    ان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ عمران اشرف، سنہ 2018 میں کرن اشفاق سے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا روحام بھی ہے، تاہم 2022 کے آخر میں یہ جوڑا علیحدہ ہوگیا تھا۔

    طلاق کے بعد کرن کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کہ وہ بالکل معمول کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں کوئی فرق نہیں پڑا جس کے بعد انہوں نے ایسے مداحوں کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا تھا کہ طلاق یافتہ عورت سے آپ کیا چاہتے ہیں کہ وہ خودکشی کرلے؟

  • کیا طلاق کے بعد عورت کو خودکشی کرلینی چاہیے؟ عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کا سوال

    کیا طلاق کے بعد عورت کو خودکشی کرلینی چاہیے؟ عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کا سوال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عمران اشرف اور اہلیہ کرن اشفاق نےگزشتہ ماہ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    انسٹاگرام پوسٹ میں عمران اشرف اور کرن کی جانب سے کہا گیا کہ ’بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے احترام  کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے‘۔

    تاہم جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا صارف کرن اشفاق کو عام زندگی گزارنے پر ٹرول کر رہے ہیں۔

    عمران اشرف سے علیحدگی کے بعد ٹرولرز نے کرن کی ایک ویڈیو پر انہیں ٹرول کیا ہے جس پر وہ برس پڑیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں ان سب کمنٹس سے تھک گئی ہوں، خاص طور پر خواتین کی باتوں سے۔

    کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ اس معاشرے میں چاہے کچھ بھی ہوجائے لوگ ایک عورت کو سکون سے زندگی گزارنے نہیں دیتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sahar Naseem Awan (@saharanas1)

    انہوں نے تنقید کرنے والوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ لوگ ایک طلاق یافتہ عورت سے کیا چاہتے ہیں؟ خودکشی؟

    یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف اور  ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا  بھی ہے۔

    خیال رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ثناء اور فخر جعفری نے بھی سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

  • ہمایوں سعید کی تصویر وائرل

    ہمایوں سعید کی تصویر وائرل

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی عمران اشرف کے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار نے عمران اشرف اور کرن اشرف کی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر عمران اشرف کے بیٹے روہم کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔

    سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر عمران اشرف کے بیٹے روہم اشرف کے پیدائش کے کچھ وقت بعد کی ہے۔

    نامور اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب روہم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔‘

    ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ روہم کے پیدائش کے وقت کی پہلی تصویر آج پوسٹ کر کے وعدہ پورا کر رہا ہوں۔اداکار نے عمران اشرف اور ان کے فیملی کی خوشیوں سے بھرپور زندگی کے لیے بھی دعا کی۔

    یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف اور کرن عمران 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ سال ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • اے آر وائی فیسٹ کا تیسرا روز، کراچی کی روشنیاں‌ لوٹ آئیں، بڑی تعداد میں‌ عوام شریک

    اے آر وائی فیسٹ کا تیسرا روز، کراچی کی روشنیاں‌ لوٹ آئیں، بڑی تعداد میں‌ عوام شریک

    کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کے تیسرے روز بھی میوزیکل نائٹ میں نامور پاکستانی گلوکار فرحان سعید اور عاصم اظہر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع بے نظیر بھٹو شہید پارک میں اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے اے آر وائی فیسٹ کا انعقاد کیا گیا، فوڈ فیسٹیول کا آغاز 22 دسمبر سے ہوا جو 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    گزشتہ دو دن کی طرح تیسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد نے اے آر وائی فیسٹ میں خوب ہلا گلا کیا اور مزیدار کھانوں سے لطف اُٹھایا، بچوں نے جھولے جھول کر خوب انجوائے کیا۔

    اے آر وائی فیسٹ کے تیسرے روز معروف اداکار عمران اشرف شریک ہوئے اور مداحوں میں گھل مل گئے، مداحوں نے اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔

    واضح رہے کہ 22 دسمبر سے شروع ہونے والا فوڈ فیسٹیول 25 دسمبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا، جس میں روزانہ گرینڈ میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد ہوگا اور نامور پاکستانی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے شہریوں کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے جسے شہریوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔