Tag: عمران خان سے رابطہ

  • سعودی ولی عہد کا عمران خان سے رابطہ ، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    سعودی ولی عہد کا عمران خان سے رابطہ ، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے کشمیر کےمعاملے تبادلہ خیال کیا جبکہ  وزیراعظم نےکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے محمد بن سلمان کوآگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں کےدرمیان گزشتہ شب بات چیت ہوئی ، گفتگو میں ولی عہد محمدبن سلمان نےکشمیر کےمعاملے پر عمران خان سےتبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سےولی عہدمحمد بن سلمان کوآگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اس سے قبل 7 اگست کو بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی ظلم وبربریت سے آگاہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ عمران رابطہ، وزیر اعظم نے کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا

    یاد رہے گذشتہ روز  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سےٹیلی فون پررابطہ ہوا تھا ، صدرٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ٹیلی فونک کال کے بعد رابطہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے کرداراداکرنےکامطالبہ کیا تھا۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بد ستور مفلوج اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ مسلسل کرفیو سے دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔

    بھارتی فوجی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئےگھروں میں گھس کرکشمیری خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • شریف فیملی اور پیپلز پارٹی کے  لوگ عمران خان سے رابطہ کررہے ہیں،سینئرصحافی کا انکشاف

    شریف فیملی اور پیپلز پارٹی کے لوگ عمران خان سے رابطہ کررہے ہیں،سینئرصحافی کا انکشاف

    اسلام آباد : سینئرصحافی حامدمیر نے انکشاف کیا ہے کہ شریف فیملی اور پیپلز پارٹی کے لوگ عمران خان سے رابطے کرکے معافی تلافی کی بات کررہے ہیں، وزیراعظم کے پاس واٹس ایپ پر رابطوں کےثبوت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی حامدمیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انکشاف کیا شریف فیملی کے غیر سیاسی لوگ عمران خان سےرابطےکررہےہیں اور وزیراعظم سےمعافی تلافی کی بات کررہےہیں۔

    سینئرصحافی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کے لوگ بھی عمران خان سے رابطے کرکے معافی تلافی کی بات کررہےہیں، وزیراعظم کےپاس واٹس ایپ پررابطوں کےثبوت ہیں، میر اخیال ہے وقت آنے پر وزیراعظم رابطوں کامعاملہ ریکارڈ پر لے آئیں گے۔

    حمید میر نے کہا عمران اور ان کی حکومت کو مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، دونوں اہم سیاسی جماعتیں ملک میں حزب اختلاف کی حقیقی کردار ادا نہیں کررہی۔

    انھوں نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان قومی اسمبلی میں حالیہ بیانات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سیاسی شو کو قرار دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی بھی موجودہ حکومت سے این آر او مانگ رہی ہیں۔

    شریف خاندان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں حامد میر کا کہنا تھا ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف اس بار عدالت سے کوئی چھوٹ نہیں مل سکے گی، لہذا وہ این آر او کے لئے وزیراعظم سے رابطہ کر رہے ہیں۔