Tag: عمران خان نااہل

  • پی ٹی آئی کا سیشن کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا سیشن کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین کے خلاف سیشن کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین کے خلاف سیشن عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا، پارٹی نے اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ فیصلہ لندن پلان کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ اہداف کے حصول کی ایک کوشش ہے، لیکن قائد کے خلاف سازش کی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی۔

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا، انھیں 5 سال کے لیے الیکشن ایکٹ کے تحت نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جس پر انھیں لاہور میں زمان پارک سے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے، منظور وسان کا نیا خواب

    عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے، منظور وسان کا نیا خواب

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے عمران خان کی نا اہلی کا خواب دیکھ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پی پی رہنما منظور وسان نے نیا خواب دیکھا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے۔

    منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کے پرانے کیس بھی کھل جائیں گے، وہ نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔

    منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان جب نااہل ہو کر جیل جائیں گے تو ان سے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے، عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے سب سے پہلے خود کی گرفتاری دینی پڑتی ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی سے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ نچلے گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فی صد بڑھائی جائیں، مزدوروں کی مزدوری میں بھی اضافے کا اعلان کیا جائے۔

  • آئندہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہوجائیں گے، حنیف عباسی کا دعویٰ

    آئندہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہوجائیں گے، حنیف عباسی کا دعویٰ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہو جائیں گے، مجھے ریحام خان کی کتاب آنے کا کوئی علم نہیں تھا صرف پیشگوئی کی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،  نون لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے اپنی بات سے یوٹرن لیتے ہوئے یہ مان لیا کہ کتاب تو الیکشن سے پہلے ہی آنی تھی اور اب نیا دعویٰ بھی کر دیا کہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہو جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب آنے کاعلم نہیں تھا صرف پیشگوئی کی تھی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی آدمی ہیں، ریحام خان پر ظلم ہوا تھا، میں نے صرف پیش گوئی کی تھی کہ ریحام خان کتاب لکھ سکتی ہیں۔

    نون لیگ کے رہنماؤں کی ریحام خان کی کتاب کے بارے میں آگاہی کئی سوال اٹھاتی ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے۔

    اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کاہ تھا کہ 2018میں ریحام خان کی کتاب ضرور آئے گی اورعمران خان اس کتاب سے ڈریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔