Tag: عمران خان پر تنقید

  • کہتا ہے سیاسی طور پر یتیم ہوچکا ہوں، میرے سر پر ہاتھ رکھو، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید

    گوجرانوالہ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہتا ہے سیاسی طور پر یتیم ہوچکا ہوں، میرے سر پر ہاتھ رکھو۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر کڑی تنقید کی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ورکرزکوکہتاہےجیلیں بھروخودزمان پارک میں بیٹھاہواہے، کہتا ہے سیاسی طور پر یتیم ہوچکا ہوں، میرے سر پر ہاتھ رکھو۔

    اجلاس میں متعلق وزیر دفاع نے بتایا کہ مریم نواز نے پارٹی آرگنائزیشن کے حوالے سے بات کی ہے، مریم نواز پارٹی کو نئی لائن پر استوار کرنا چاہتی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پر پرانا تنظیمی ڈھانچہ ٹھیک کام کررہا ہے وہ جاری رکھا جائے گا، نوجوان نسل کو آگے لانا چاہیے۔

  • ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے،آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید

    ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے،آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس شخص کونہ توملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کےاداروں کی، اس کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

    سابق صدر نے کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے، ہم کسی صورت بھی ان پرحملہ برداشت نہیں کریں گے۔

    1947سے لےکراب تک ہم نےاوراداروں نےملکر دشمن کا مقابلہ کیا، دشمن نے اس بار اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کرایا ہے.

    ہم پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلاسکتے، دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

  • پاک افواج  کے خلاف بیان پر حکومتی اتحاد کی عمران خان پر تنقید

    پاک افواج کے خلاف بیان پر حکومتی اتحاد کی عمران خان پر تنقید

    اسلام آباد : حکومتی اتحاد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے افواج پاکستان اور قیادت کے خلاف ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سازشیوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے افواج پاکستان اور قیادت کو متنازع بنانے کی شدید مذمت کی۔

    حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے اس وقت پوری قوم سیلاب سے لڑرہی ہے ، نفرت، انتقام میں ڈوبا عمران خان قومی اداروں اور عوام سے لڑرہا ہے۔

    حکومتی اتحاد نے اعلامیے میں کہا کہ عمران خان کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کرنا ہے، آئین وقانون کی طاقت سے مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے اور سازشیوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ پاکستان آئین کے مطابق چلے گا، فرد واحد کے تکبر ، فسطائی رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    حکومتی اتحاد کا کہنا تھا کہ مسلح افواج سیلاب متاثرین کے لئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق ایک طرف مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جرات و بہادری سے جنگ لڑرہی ہیں ، فوج کے افسر اور جوان جام شہادت نوش کررہے ہیں اور دوسری طرف تنہا آواز ہر روز قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے نفرت پھیلا رہی ہے۔

  • شہباز شریف کا عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

    شہباز شریف کا عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے،عمران خان نے اب تک 35 ارب روپے کی کرپشن کے دعوے کیے لیکن ثبوت آج تک پیش نہ کرسکے، مجھ پر لگائے گئے الزامات میں صداقت نہیں، ان کے الزامات کا جواب نہیں دوں گا اور عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔

    عمران خان کی جانب سے کرپشن کے الزامات کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھوٹ کی انتہا کردی گئی ہے جاوید صادق کو میرا فرنٹ مین کہا گیا، کچھ کاغذات دکھائے گئے، یہ بات سن کر میں اسلام آباد سے بھاگا بھاگا یہاں آیا تاکہ حقائق بتا سکوں، مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو 20 کروڑ عوام کا مجرم ہوں گا۔


    یہ پڑھیں: شہباز شریف کے فرنٹ مین جاوید صادق نے ٹھیکوں سے اربوں کمائے، عمران خان


    انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری بات کی جائے، خان صاحب آج تک 35 ارب روپے کی کرپشن کے دعوے کرچکے لیکن ثبوت پیش نہیں کیے، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، اگر میری بات غلط ثابت ہوجائے تو قیامت کے دن منہ دکھانے کے لائق نہ ہوں، مجھ پر جتنے الزامات عائد کیے گئے اس میں سے کسی کا بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں اور اس میں بچائے گئے اربوں روپے کی تفصیلات پیش کیں اور کہا کہ قوم کے اربوں روپے بچائے گئے کرپشن کہاں ہے؟

    انہوں نے کہا کہ سال 2014ء کے دھرنوں میں بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کیا گیا،چین کے صدر کا دورہ پاکستان پی ٹی آئی کی وجہ سے ہی منسوخ ہوا، ہم پاکستان کا خزانہ بھرنے کے لیے چینی حکام سےملاقاتیں کرتے ہیں ، دھرنوں کی وجہ سے سی پیک کا اعلان 2014ء کے بجائے اب کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:دھرنا دینے والے سی پیک اور ملکی ترقی کے خلاف ہیں، شہباز شریف

    انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے لیکن پھر بھی تحریک انصاف دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی ناپاک سازش کرچکی ہے۔

    اسی سے متعلق: دھرنا دینے والوں کی ہوا نکل چکی ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

  • پتا نہیں‌ عمران خان کومشورے کون دیتا ہے، اعتزاز احسن

    پتا نہیں‌ عمران خان کومشورے کون دیتا ہے، اعتزاز احسن

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان پر افسوس ہوا،تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ غلط ہے، پتا نہیں عمران خان کو کون مشورے دے رہا ہے۔

    یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پہلے بھی کئی بار تحریک انصاف وزیراعظم کی دعوت پر بلائے گئے اجلاس میں شریک ہوئی تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیوں نہ آئے۔


    یہ پڑھیں:الطاف حسین کی طرح پی پی بھی زرداری کو الگ کردے، عمران


    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جاکر پیپلز پارٹی نے درست قدم اٹھایا، ہمارے چیئرمین تک اجلاس میں آگئے کہ مہمانوں کی گیلری میں آکر بیٹھ گئے لیکن تحریک انصاف نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے، عمران خان

    انہوں نے کہا کہ جب تنقید ہوئی تو عمران خان نے اپنا غصہ پی پی پر نکال دیا، ہم نے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور سخت تقاریر بھی کیں ۔

    اسی سے متعلق:پارلیمنٹ کے بےسود اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر قائم ہیں،عمران خان

    قبل ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ اڑی حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم کو اقوام متحدہ کی تقریر میں کلبھوشن یادیو کا تذکرہ بھی کرنا چاہیے تھا، میں اس دن کا انتظار کروں گا جب وزیراعظم خود کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے کا تذکرہ کریں گے کیوں کہ جاسوسی کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا افسر  کسی کے ہاتھ نہیں آیا،

    انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں نام آنے پرسب سے پہلے وزیراعظم خود کو کلیئر کرائیں،اقتصادی راہداری کو حکومت نے خود متنازع بنایا ہے اوریہ تاثر پھیلتا جارہا ہے کہ سی پیک اصل میں چائنا پنجاب کوریڈور ہے۔

    پاکستان میں سارک کانفرنس ملتوی ہونے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، اعتزاز احسن

  • اراکین اسمبلی کی دوسرے روز بھی عمران خان پر تنقید

    اراکین اسمبلی کی دوسرے روز بھی عمران خان پر تنقید

    اسلام آباد: پارلیمنٹ  کے باہر آج بھی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کی واپسی پر تنقید کی جبکہ گزشتہ روز کے رویے پر عمران خان نے آج مشترکہ اجلاس میں شرکت سے گریز کیا۔

    یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گزشتہ روز کی شدید تنقید پر عمران خان آج ایوان میں نہیں آئے، جمیعت العلمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ٹی آئی والوں نے ایوان کی تضحیک کی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین نے پارلیمنٹ سےاستعفے دے دیئے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی پر تنقید کو مکافات عمل قراردیا۔

    مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے بھی تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کی توہین کا ذمہ دارقراردیا،  پی ٹی آئی اراکین کو مستعفی ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں آنا چاہیےتاہم انکاکہناتھاکہ اگر ایوان میں انہیں بلایا گیا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔

    سینیٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف کی ایوان میں واپسی کو جمہوریت کا استحکام قرار دیا اور تنقید کرنیوالوں پر تنقید کر ڈالی۔

    عمران خان کیجانب سے ایوان میں واپسی پر تنقید یا تعریف اپنی جگہ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔