Tag: عمران خان پر قاتلانہ حملہ

  • عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کے مدعی ایس ایچ او انتقال کر گئے

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کے مدعی ایس ایچ او انتقال کر گئے

    لاہور: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کے مدعی ایس ایچ او انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے واقعے میں مقدمے کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد بھدر کا ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال ہو گیا۔

    عامر شہزاد ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیر آباد تھے، عمران خان پر حملے کا مقدمہ عامر بھدر کے بیان پر سٹی وزیر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 03 نومبر 2022 کو وزیرآباد سے گزرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات: جے آئی ٹی نے اہم سی سی ٹی وی  فوٹیج حاصل کرلی

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات: جے آئی ٹی نے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

    لاہور : جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے روز کی اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہے، جے آئی ٹی نے حملے کے روز شام 4:53 سے 6:30 بجے تک تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

    ،ذرائع نے بتایا کہ ملزم نوید نے 4 بجکر 7 منٹ فائرنگ کی اور ملزم نوید کو4بجکر 14 منٹ پر گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو کباڑ خانے سے گرفتار کرکے یس ایچ او شہباز ہنجرہ کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد ملزم نوید کو ساڑھے 6 بجے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا۔

    یاد رہے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے قریبی رشتہ دارسے پوچھ گچھ کرکے ملزم کی ماضی سے متعلق معلومات حاصل کی تھیں۔

    اس سے قبل جے آئی ٹی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم نوید سے حالات و واقعات پر پوچھ گچھ کی تھی، ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی سے فرار ہو جانا تھا لیکن پکڑا گیا۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ : تحقیقاتی  کمیٹی نے بالاآخر 14 روز بعد کام شروع کردی

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ : تحقیقاتی کمیٹی نے بالاآخر 14 روز بعد کام شروع کردی

    لاہور : جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے وزیرآباد پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ میں بنائی گئی کمیٹی نے بالاآخر 14 روز بعد کام شروع کردیا۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربرائی میں بنائی جانے والی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم وزیرآباد پہنچ گئی۔

    جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے2ارکان وزیرآبادپہنچے ہیں ، سید خرم علی شاہ اورنصیب اللہ نےجائےوقوعہ کا دورہ کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔

    دوسری جانب گرفتار ملزم نوید کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیے جانے کا بھی امکان بتایا گیا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی تھی۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی 6 اراکین پر مشتمل ہے جس کے سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ہوں گے جب کہ ٹیم کے دیگر اراکین میں آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی، ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب، اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن پنجاب احسان اللہ چوہان، آر او سی ٹی ڈی راولپنڈی ڈویژن نصیب اللہ شامل ہیں۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ:  ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ امتیاز احمد مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ: ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ امتیاز احمد مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر

    گوجرانوالہ : ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ امتیاز احمد کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہے ، ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ امتیاز احمد کو مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

    تھانہ سٹی وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او سب انسپکٹر ہیں ، اے ٹی سی مقدمےکی تفتیش انسپکٹر رینک کا افسر کرسکتا ہے۔

    ملزم کو کچھ دیربعد اے ٹی سی کورٹ میں پیش کیا جائے گا، پولیس ملزم نوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز عمران خان پرقاتلانہ حملےکامقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آرمیں فائرنگ کرنیوالے نوید ولد بشیرکو ملزم نامزد کیا گیا تھا اور قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    اسلام آباد : آئی جی پنجاب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پرقاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

    آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مقدمہ وزیر آبادکےسٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 302، 324 کےساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے مقدمےکے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی۔

    گذشتہ روز عمران خان پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآبادمیں اےایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں گرفتار ملزم نوید ولد بشیر کو نامزد کیا گیا اور ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ : زلفی بخاری کی قیادت میں مظاہرین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ : زلفی بخاری کی قیادت میں مظاہرین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی قیادت میں مظاہرین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے، کارکنان نیشنل ہائی وے پر آمدورفت روکے رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا فتح جنگ سے اسلام آباد کی جانب جانے والے راستے پر دھرنا جاری ہے، تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کارکنوں سمیت خیموں میں موجود ہیں۔

    پپی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اٹک سے آئے کارکنان نیشنل ہائی وے پر آمدورفت روکے رکھیں گے اور عمران خان کی حقیقی آزادی کا مطالبہ پورا ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ آئندہ نسلوں کوبہترپاکستان دینےکیلئےرات کےاس پہرسڑکوں پربیٹھےہیں،زلفی بخانوجوان فخرسےبتائیں گےکہ ہم نےحقیقی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے3دن اپنےکارکنان کےساتھ یہیں گزریں گے، ہمارے حوصلے بلند ہیں،عمران خان کےساتھ آخری دم تک کھڑےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سردراتوں میں دھرنااپنی ذات کیلئےنہیں ملک کی بہتری کیلئےہے، عمران خان نےعزت اورخوداری کاسبق سکھایااس سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔

    دھرنےمیں کھانےکا بھی اہتمام بھی کیا گیا اور زلفی بخاری نےکارکنوں کےہمراہ کھانا کھایا۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ: لندن میں  اووسیزپاکستانیوں کا شدید بارش اور سرد موسم میں بڑا مظاہرہ

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ: لندن میں اووسیزپاکستانیوں کا شدید بارش اور سرد موسم میں بڑا مظاہرہ

    لندن: اووسیز پاکستانیوں نے شدید بارش اور سرد موسم میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف بڑا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود اووسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کےسامنے احتجاج میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

    مظاہرین نے کون بچائے گا پاکستان ، عمران خان عمران خان، کے نعرے لگائے گئے۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ فوری استعفیٰ دیں، پاکستان بھرکے عوام حقیقی آزادی کے لیے گھروں سے نکلیں، اس وقت نہیں نکلیں گے تو ایسا موقع پھر نہیں ملے گا۔

    یاد رہے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف پاکستانی قونصل خانے کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کیا تھا

    اس موقع پرمظاہرین نےعمران خان پر قاتلانہ حملےکی شفاف اور غیرجا نبدار تحقیقات کامطالبہ کیا۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ: پی ٹی آئی  کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ: پی ٹی آئی کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

    احتجاج کی جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور عہدیداران کو ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئیں ہیں۔

    مقامی قیادت اوراراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی قیادت میں شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

    عمران خان کی کال پرآج4مقامات پربڑے احتجاجی مظاہرےکئےجائیں گے ، پی ٹی آئی کارکنان کچھ دیرمیں فیض آباد کے مقام پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

    دوسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر روات کے مقام پر کیا جائے گا جبکہ مری ایکسپریس وے پر سلکھیتر کے مقام پر بھی بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

    جی ٹی روڈ ٹیکسلا کے مقام پر بھی بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، تمام مقامات پر بھرپور احتجاج کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

    تحریک انصاف کی قیادت کچھ ہی دیر میں قافلوں کے ہمراہ احتجاج کیلئے نکلے گی۔

  • یورپی یونین کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

    یورپی یونین کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

    برسلز: یورپی یونین نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان خارجہ امور سیکورٹی پالیسی نبیلہ مسرالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین عمران خان پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔

    نبیلہ مسرالی نے کہا کہ ہم آزادانہ تحقیقات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، تشدد کسی بھی شکل میں ناقابل قبول ہے، یہ جمہوریت کو کمزور کرتا ہے۔ ترجمان خارجہ امور سیکورٹی پالیسی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو تشدد اور ڈرانے دھمکانے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ادھر عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو کے سامنے احتجاج جمع ہو کر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور نعرے لگائے۔ مظاہرین نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، انگلش بولر مارک ووڈ کا اہم بیان

    یاد رہے کہ جمعرات 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان زخمی ہو گئے تھے، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولیاں لگیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تاحال شوکت خانم اسپتال ميں زير علاج ہیں تاہم ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا بورڈ آج عمران خان کا مکمل چیک اپ کرے گا، دوبارہ ایکسرے اور ٹیسٹ کیے جائیں گے، اور 24 گھنٹے میں اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ، انگلش بولر مارک ووڈ کا اہم بیان

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، انگلش بولر مارک ووڈ کا اہم بیان

    لندن: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے تناظر میں انگلش بولر مارک ووڈ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان کا سوچ کر پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش بولر مارک ووڈ نے ایک برطانوی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان جانے کا تجربہ بہت اچھا رہا، پاکستان میں سیکیورٹی شان دار تھی، اور ہمارا اچھا خیال رکھا گیا۔

    دی گارڈین کے مطابق مارک ووڈ نے جمعرات کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش سے ہونے والی تشویش کا اعتراف کیا ، لیکن کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا اپنا آئندہ ٹیسٹ دورہ ترک کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا تشویش کے باوجود سیریز ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بورڈ سیکیورٹی معاملات دیکھ رہا ہے، اگر انگلش سیکیورٹی حکام نے کہا تو پاکستان ضرور جائیں گے۔

    یاد رہے کہ برطانوی ٹیم کا آئندہ ماہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول ہے۔

    واضح رہے کہ مارک ووڈ اس ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچنے والے اسکواڈ کے رکن ہیں، وہ وائٹ بال اسکواڈ میں بھی شامل تھے، جس نے اکتوبر میں 7 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کے لیے پاکستان کا سفر کیا تھا، 17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی، اس موقع پر کھلاڑیوں کو سیکیورٹی اہل کاروں کے گھیرے میں رکھا گیا تھا، اور یہ دورہ بغیر کسی سانحے کے مکمل ہوا جسے بڑی کامیابی سمجھا گیا۔