Tag: عمران خان پر قاتلانہ حملہ

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ : اوورسیز پاکستانیوں کا نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ : اوورسیز پاکستانیوں کا نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج

    لندن : اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنےعمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

    مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شہباز شریف اور راناثنااللہ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھی اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،

    مظاہرین نے عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عمران خان ہماری ریڈلائن ہے جسے عبور کیا گیا ہے، حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور عناصر کو سامنے لایا جائے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ:  وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

    پشاور: معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ویڈیو پیغام میں عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو شامل تفتیش کیاجائے، رانا ثنااللہ حراست میں لینے سے حملے کے محرکات سامنے آجائیں گے۔

    معاون خصوصی اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد ملزم کا اعترافی بیان جاری کرنا معنی خیزہے اور وزرا پریس کانفرنسز سوالیہ نشان ہیں؟

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو زخمی کرنا شیر کو زخمی کرنے کے مترادف ہے، شیر زخمی ہونے کے بعد مزید قوت کیساتھ شکار کی طرف بڑھتا ہے۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم سڑکوں پر نکلی، خیبرپختونخوا کے کارکن لانگ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ: ڈاکٹر یاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ: ڈاکٹر یاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پریاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ کاکرم ہےکہ عمران خان محفوظ ہیں،ہمیں شکرانےکےنفل پڑھنےچاہیئے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری رات کوعمران خان سےملاقات ہوئی،شاہ عمران خان محفوظ ہیں، عمران خان پہلےسےزیادہ پرعزم اور پر اعتماد ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کومعلومات تھیں کہ ان پرحملہ ہوسکتاہے ، ان کو معلوم تھا کہ انہیں ہٹانےکی منصوبہ بندی جاری ہے لیکن عمران خان نے پھر بھی اپنے مارچ کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں واضح ہے کہ کس کو ملزم ٹھہرانا ہے،انہوں نے اسد عمر اور میاں اسلم کو بتادیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹریاسمین راشد کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کرانے کا فیصلہ ہوا ہے، ایف آئی آر میں3 لوگوں کو نامزد کیا جائے گا۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، مریم اورنگزیب کی قوم کو نصیحت

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، مریم اورنگزیب کی قوم کو نصیحت

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد قوم کو غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنے کی نصیحت کردی۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد قوم کو نصیحت کی ہے کہ حتمی رپورٹ کا انتطار کریں اور غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے۔

    اس موقع پر وزیراطلاعات تحمل کی بات کررہی تھیں لیکن ارشد شریف قتل کے فوری بعد لیگی قیادت نے پی ٹی آئی اوراےآروائی کو مورد الزام ٹھہرا دیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی درخواست کی ہے، افسوسناک واقعے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، لوگوں کوانتشار پر اکسایا جارہا ہے۔

    وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے اس ملک کےدفاع کے ضامن ہیں، ادارے نےآپ کی نیپیاں تبدیل کرنےسےانکارکردیا، جس کے بعد آپ نے مہم جوئی شروع کی، آپ کی اداروں کے خلاف مہم جوئی ملک دشمن عناصر کو بہت پسند آرہی ہوگی۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے لپ آج نمازجمعہ کےبعدملک بھرمیں احتجاج ہو گا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ملک گیراحتجاج جاری رہے گا۔

    گذشتہ روز سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اطلاعات تھیں اسی لیے کہہ رہا ہوں 3 لوگوں نے حملہ کرایا، مطالبہ ہے تینوں لوگوں کو اپنے عہدوں سے ہٹایا جائے، شہباز شریف سمیت 3 افراد کو عہدوں سے نہیں ہٹایا گیا تو پھر ملک گیر احتجاج ہوگا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پاکستان ان ہی حالات کے ساتھ چلتا رہے، عمران خان نے یہ پیغام پوری قوم کے لیے دیا ہے، عمران خان نے جب بھی کال دی تو ملک بھر میں احتجاج شروع ہو جائے گا، عمران خان کے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دی جائے گی۔

  • ‘عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیرملکی اورمقامی سازش ہے’

    ‘عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیرملکی اورمقامی سازش ہے’

    لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کو غیرملکی اورمقامی سازش قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آبادکو گوانتانا موبےجیل بنادیاگیاہے، جوجیل ہمارےلیےکل بنائی ہےاس میں انہوں نے اور 77وزرا نے رہنا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پرحملہ کرنےوالےایک سے زیادہ منظم سازش کے آلہٰ کار تھے، اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی ، آج 2 بجے لال حویلی میں احتجاجی جلسے سےخطاب کروں گا۔

    سابق وزیر داخہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا اہم تعیناتی سےپہلےعمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے، ایک ملزم سے فوری بیان دلوانااورباقیوں کو فرار کرانا سوالیہ نشان ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی طورپردفن ہو گئی ہے، عمران خان پرقاتلانہ حملہ غیرملکی اورمقامی سازش ہے، امن اورقانون کےدائرے میں رہتےہوئےاپناحق لےکررہیں گے۔