Tag: عمران خان کا ٹوئٹ

  • یہ مناظر زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گے، عمران خان کا ٹوئٹ

    یہ مناظر زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گے، عمران خان کا ٹوئٹ

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ مناظر زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان  توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، عمران خان قافلے کی شکل میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر قافلے میں موجود کارکنان کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔

    عمران خان نے لکھا کہ آنسوگیس کے تکلیف دہ اثرات زائل کرنے کیلئے سر پر پانی انڈیلتے اور جھومتے ہوئے کارکنان کے  یہ مناظر زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلند کی جانے والی آزادی کی یہ والہانہ اور  پرجوش صدائیں، ماشاءاللہ قوم بالآخر بیدار ہو رہی اور آزادی مانگ رہی ہے۔

  • پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

    پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں ایران میں بد ترین سیلاب پر ہمدردانہ جذبات کے تحت کہا کہ وہ سیلاب سے دوچار ایرانی عوام کے لیے دعا گو ہیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کو ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سیلاب سے ایران کے 13 صوبے متاثر ہوئے اور مجموعی طور پر 4 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایران میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

    سیلابی ریلے کے باعث 78 شاہراہیں بہہ گئی ہیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ نقصان صوبہ لرستان کو پہنچا ہے جہاں اکثر دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو چکا اور 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

    محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے سیلاب میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ ڈیموں اور دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو حفظِ ماتقدم کے تحت خالی کرا لیا گیا ہے۔

    ایران میں مقامی اداروں کے ساتھ عالمی ادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، امدادی کیمپوں میں طبی مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔

  • علماء ملکی ترقی میں مثبت کردارادا کرنے میں ناکام رہے،عمران خان

    علماء ملکی ترقی میں مثبت کردارادا کرنے میں ناکام رہے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک جس نہج پر پہنچ چکا ہے ۔اس کے ذمے دار ناصرف سیاست دان اور فوجی جرنیل بلکہ علمائے کرام بھی ہیں۔

    اسلام آباد میں علماءومشائخ کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے علماء سے گلہ کیا کہ وہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار اداکرنے میں ناکام رہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مدارس کوبدنام کرنا سراسرظلم ہے۔

     انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کی چوری سے ملک میں جمہوریت کیسےپروان چڑ سکتی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص طبقہ ملک کو لوٹنے میں مصروف ہے، ان کا احتساب کیے بغیر ملک صحیح سمت پرلانا مشکل ہے۔

     عمران خان نے کہا ہے کہ فرانس میں جو کچھ بھی ہوا اس کے ذمہ دار مسلمان رہنماءہیں کیونکہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف مسلم ممالک کے رہنماﺅں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سا طبقہ ملک کو لوٹ رہا ہے۔ دین کے نام پر سیاست کرنے والوں کی قیمتیں لگتی دیکھی گئیں۔

  • رانا ثناء اللہ اسی سال جیل میں ہوں گے، عمران خان

    رانا ثناء اللہ اسی سال جیل میں ہوں گے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو اسی سال جیل جانا ہوگا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

    اسلام آباد میں دھرنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کو 126 دن ہوچکے تھے سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کروں،دھرنے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے سب کا مشکور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا مظاہرہ کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، کہا جارہا تھا اسکرپٹ کے مطابق چل رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اتنے لوگ کبھی نہیں نکلے تھے، ہم پاکستان میں جمہوریت کے لئے نکلے تھے، جمہوریت کا مطلب آزادی ہے، تبدیلی جب آتی ہے جب خواتین اور بچے جاگ جاتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ دھرنے کے دوران ہمارے نوجوان شہید ہوئے جہلم میں گلوبٹوں نے حملہ کیا،حملہ کرنے والے لوگوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

    چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم ملک میں جمہورہت کے لئے دھرنے کے لئے نکلے تھے لیکن فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں اور یہ سب کچھ رانا ثنا اللہ کے ایما پر ہوا، رانا ثنا اللہ سن لیں کہ وہ اسی سال جیل میں جائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ انتخابات 2013  میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی، سانحہ پشاور کے بعد احتجاج کےنے کیلئے دل نہیں مان رہا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو ہم پورا ملک بند کردینگے، انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم ہونے کے بعد اب تحریک انصاف کی پوری توجہ خیبر پختونخواہ کی طرف ہو گی۔اب خیبر پختونخواہ میں اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، جن میں میرٹ کو ترجیح دی جائے گی اور اور سکولوں میں ٹیچر جبکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر میسر ہوں گے۔

    خیبر پختونخواہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ہم پختونخواہ کی پولیس کو مثالی بنائیں گے جبکہ پورے صوبے میں پینے کا صاف پانی بھی میسر ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہروں کی صفائی کروانا ہماری پہلی ترجیح ہے جبکہ صوبے بھر مین ایک ارب درخت بھی لگائے جائیں گے۔جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ پنے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے بھی تیار ہیں جس کے ذریعے اقتدار نچلی سطح کو منتقل ہو جائے گا۔

  • ہماری پارٹی وی آئی پی کلچر کیخلاف ہے، عمران خان

    ہماری پارٹی وی آئی پی کلچر کیخلاف ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے ہمیں سب سے پہلے خود میں تبدیلی لانا ہو گی، ہماری پارٹی وی آئی پی کلچر کیخلاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو لکھے گئے خط میں کیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ نہ تو انہیں پروٹوکول دیا جائے اور نہ ہی کوئی ایم پی اے یا وزیر ان کا استقبال کرنے کیلئے ایئرپورٹ تشریف لائے یہاں تک کہ وزیراعلیٰ بھی ان کا استقبال نہ کریں۔

     انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں جب میں نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا تو کچھ غیر ضروری لوگ میرے قافلے میں شامل ہوئے جس پر پروٹوکول بڑھنے کے سبب عوامی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر وہ کسی سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے پشاور پہنچیں تو صرف متعلقہ ایم پی اے یا وزیر تقریب میں موجود رہے۔

     انہوں نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنایا چاہتی ہے اس کیلئے انہیں خود سے ہی ابتداء کرنا ہو گی، عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکمران اشرافیہ کی روایتی منافقت میں شامل نہیں ہوسکتی۔

  • سانحہ پشاور آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے، عمران خان کا ٹوئیٹ

    سانحہ پشاور آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے، عمران خان کا ٹوئیٹ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کی حفاظت کے لیے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی سانحہ پشاور ذہنوں میں تازہ ہے، ان کاکہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی جرات اور ان کے والدین کے عزم پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں، تمام دعائیں اور ہمدردیاں شہید بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں۔

    اپنے پیٖغام میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا، اسکول پہنچنے پر شہید بچوں کے مشتعل والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور عمران خان کا گھیراؤ کرلیا تھا۔

    جب عمران خان بچوں کیلئے دعائے مغفرت کررہے تھے تو اسی اثناء میں ایک شہید بچے اسفند کی والدہ سیکورٹی حصار توڑتے ہوئے عمران خان کے قریب پہنچ گئیں اوران کا گریبان پکڑ کر کہا کہ ہمیں ہمارے بچوں کے خون کا حساب دیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’تم یہاں ہمارے لئے نہیں بلکہ میڈیا، اخبارات اور اپنی نئی دلہن کو سیر کرانے کے لئے آئے ہو، ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہم نے آپ کو ووٹ دے کرغلطی کی۔

    دوسری جانب آرمی پبلک اسکول کے اندر بچوں نے عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا، بچوں نےعمران خان کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں جبکہ بچوں نے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے آٹو گراف بھی لئے۔