Tag: عمران خان کا ٹوئیٹ

  • شیریں مزاری سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر عمران خا ن کا سخت رد عمل

    شیریں مزاری سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر عمران خا ن کا سخت رد عمل

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’’خواتین سے متعلق خواجہ آصف کے ریمارکس شرمناک ہیں‘‘۔

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ن لیگی ایم این اے نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرلیں ہیں، خاتون رکن اسمبلی کی توہین معاشرتی آداب کے خلاف ہے‘‘۔

    2/3 Kh Asif, remaining unrepentant, reflects a mentality that cannot comprehend at how many levels his remarks were offensive & unacceptable — Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 9, 2016
    انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ کسی فرد یا پارٹی کا نہیں بلکہ خاتون رکن اسمبلی کا ہے، خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بہت سے مواقع پر وزیردفاع کے ریمارکس جارحانہ اور ناقابل تلافی رہے ہیں‘‘۔

    خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے سے عمران خان نے مزید لکھا کہ صوبائی وزرا عاطف اور شہرام ترکئی کی  کارکردگی سے میرے مایوس ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں دونوں وزرا کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔

  • نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد علی نیکو کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ محمد علی نیکوکارجیسےفرض شناس پولیس افسرکیخلاف کارروائی پر انہیں صدمہ ہوا ہے ۔

     ن لیگ پولیس میں صرف گلوبٹوں کوچاہتی ہے،اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کوتباہ و برباد کردیا گیا ہے۔

    اےآروائی نیوزنے سب سے پہلے محمد علی نیکوکارکیخلاف حکومتی کارروائی کی خبرنشرکی تھی۔

  • این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی۔

     پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ اب نادرا کی جانب سے سکروٹنی کے عمل کے بعد کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی، ایم پی ایز کی بولی 2کروڑ اور4چارکروڑ تک لگی۔

    عمران خان کا این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، اگر انصاف نہ ملا تو لاہور اور پاکستان کی سڑکوں پر ہی رہیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی قومی اسمبلی میں جانے کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں بھی تاخیر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہورت میں سب سے بڑا مسئلہ دھاندلی ہے اور جب تک دھاندلی پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔

  • تحریکِ انصاف نے سینیٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دیئے،عمران خان کا ٹوئیٹ

    تحریکِ انصاف نے سینیٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دیئے،عمران خان کا ٹوئیٹ

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے سینیٹ انتخابات میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ، بادشاہ کے بلاوے پر سعودی عرب چلے گئے۔

      عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹ انتخابات میں منتخب پی ٹی آئی ارکان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف نے ثابت کردیا کہ قیادت اصول پسند ہو تو پارٹی ارکان بھی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں۔  

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خریدوفروخت روایت بن چکی ہے،  تحریکِ انصاف پہلی جماعت ہے، جس نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آواز بلند کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے، جس نے اہلیت کی بنیاد پر ٹکٹ دیئے اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والوں کو بھی ٹکٹ دیئے گئے۔