Tag: عمران خان کو مبارکباد

  • جرمن چانسلرانجیلا میرکل کی عمران خان کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

    جرمن چانسلرانجیلا میرکل کی عمران خان کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے اپنے پیغام میں انہوں اس خواہش کا اظہار کیا کہ عمران خان اپنے مقصد میں کامیاب رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے حالیہ الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کے نام ایک تہینتی پیغام ارسال کیا ہے۔

    مذکورہ پیغام میں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ عمران خان اپنے دور اقتدار میں بااعتماد فیصلوں کے باعث کامیاب رہیں گے اور بطور وزیرا عظم وہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    اپنے پیغام میں انجیلا میرکل نے مزید کہا کہ وہ یہ امید بھی کرتی ہیں کہ پاکستان کے نئے سربراہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن مذاکرات کریں گے اور خطے میں قیام امن کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ برلن حکومت پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اس کے ساتھ ہو گی، پاکستان کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اقتصادی ماہرین کے مطابق عمران خان کو حکومت سنبھالنے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سے رجوع کرنا ہی پڑے گا۔

    اپنے پیغام می انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بھی پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوطی کے لیے عمران خان کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

     علاوہ ازیں پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ عمران خان پاکستان اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں گے۔

    مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تھریسامے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم سے بات کرکے خوشی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، باہمی تعاون، تجارتی اور سیکیورٹی معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

  • عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، سراج الحق

    عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نئی آنے والی حکومت قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرے گی، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد بھی دی ان کا کہنا تھا کہ ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے۔

    وزیراعظم عمران خان قو م سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، نئی حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے،۔

    سینیٹر سراج الحق نے کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ آئین، قانون اور پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے گا، توقع ہے کہ نئی آنے والی حکومت قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرے گی۔

    مزید پڑھیں : امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں جو بھی کام کیا جائے گا حکومت کو اس پر شاباش دیں گے۔

  • خواہش ہے عمران خان وفاق، کے پی کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں،  طاہر القادری

    خواہش ہے عمران خان وفاق، کے پی کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں، طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ عمران خان وفاق، کے پی کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، تاریخ کے کرپٹ ترین ٹولے کی شکست پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کو انصاف کی ذمہ داری عمران خان کے کندھوں پر ہے، نواز، شہباز شریف انتخابی نتائج قبول کرکے ووٹ کو عزت دیں، دعا ہے نظام بدلے، تبدیلی کے ثمرات غریب آدمی تک پہنچیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے مرکز، کے پی اور پنجاب میں حکومتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی کو ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کا ہدف دے دیا گیا ہے، شیخ رشید کی جانب سے بھی پنجاب میں رابطوں کی پیش کش کی گئی جسے عمران خان نے قبول کرتے ہوئے گرین سگنل دے دیا ہے، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید آزاد امیدواروں سے رابطہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا نواز شریف کو سزا ملنے پر کہنا تھا کہ کرپشن کا گاڈ فادر انجام کو پہنچ گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کرپشن پرجوکہا اس پرعدالت کی مہرلگ گئی، جسے28سال پہلےجیل میں ہوناچاہیےتھاوہ وزیراعظم بنارہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔