Tag: عمران خان کو چیلنج

  • اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، رانا ثنااللہ کا عمران خان کو چیلنج

    اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، رانا ثنااللہ کا عمران خان کو چیلنج

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان کو پنجاب اسمبلی توڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا پنجاب کا الیکشن کرائیں، اسی الیکشن میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو چیلنج ہے اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، پنجاب کاالیکشن کرائیں،اسی الیکشن میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    رانا ثنااللہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، آپ کو پنجاب میں الیکشن میں بھرپور شکست سے دوچار کریں گے، آپ نے کہا تھا میں آرہاہوں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، میں نے خان صاحب کا اسلام آباد میں بہت انتظارکیا، وہ نہیں آئے۔

    نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے بتایا کہ نوازشریف کےاستقبال کی تیاریاں آج سےشروع کردی ہیں، نوازشریف کا استقبال الیکشن کا فیصلہ بھی کردے گا، نوازشریف پارٹی کو لیڈ کرنے کیلئے تشریف لائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 9 ڈویژن میں ہمارے جلسوں سے الیکشن نتائج سے متعلق اندازے واضح ہو جائیں گے، اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں مگر گیدڑ بھبکیوں پر چیلنج قبول کرتے ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے واضح کہا کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبرمیں ہی ہوں گے، اگرکے پی اورپنجاب اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو ان کے الیکشن 90 روز میں ہوں گے۔

    صدر مملکت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت مسکین آدمی ہیں،عمران خان نہ کسی اور کی مانتا ہے نہ صدر کی مانتاہے، اب چارٹر آف اکنامی وقت کی ضرورت ہے، چارٹر آف اکنامی ملک کو معاشی بحران سے نکالنا بہت مشکل ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈارنےصدرکوبریف کیا کہ ڈیفالٹ کی مہم جو چلائی جارہی ہے وہ غلط ہے، جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی آئی ہے اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، آئی ایم ایف سےنہ معاہدےہم نے کیے نہ پورے 4 سال معاشی تباہی کی۔

  • عمران خان مرد بن کررائے ونڈ میں دھرنا دیں، رانا ثناءاللہ

    عمران خان مرد بن کررائے ونڈ میں دھرنا دیں، رانا ثناءاللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی زبان پر قائم رہیں، مرد کے بچے بنیں اور چوبیس اپریل کو رائے ونڈ کا گھیراؤ کرکے دکھائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کا پاناما لیکس کےمعاملے پر شور شرابا اپنی پارٹی میں ہونے والی خلفشارسے توجہ ہٹانےکیلئے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب کااحتساب ہوگا۔ اپنےکرتوت چھپاکر واویلا کرنےسےکچھ نہیں ہوگا۔ رانا ثناءاللہ دھیمے سروں میں بڑی بات کہہ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس دن رائے ونڈ کا گھیراؤ کیا اسی دن ان کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان خودنمائی کے زعم میں مبتلا ہیں، وہ پنجاب کی روایات سے واقف نہیں ۔

    رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اب مرد کے بچے بننا ، 24 تاریخ کو کوئی نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے رائیونڈ میں دھرنا دینا۔

    عمران خان  نے میاں نواز شریف کے گھر کا گھیراؤ کا فیصلہ کیا ہے تو وہ اس سے فرار اختیار کرنے کی بجائے اس پر قائم بھی رہیں۔ ڈی چوک پر دھرنا دینا، مال روڈ اور سیاسی مخالفین کے گھر کے سامنے احتجاج کرنا مختلف باتیں ہیں۔