Tag: عمران خان کی حکومت

  • عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے 2 بڑی سیاسی جماعتوں کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف

    عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے 2 بڑی سیاسی جماعتوں کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے 2 بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا، نواز شریف اور آصف زرداری نے جہانگیرترین کو ملاقات کیلئے پیغام بھیجا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کی منصوبہ بندی سامنے آگئی ، 2 بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کا جہانگیرترین سے رابطوں کا انکشاف ہوا، رابطےپچھلےکئی ماہ سےجاری ہیں، اور لندن پلان بھی بنایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نےجہانگیرترین کوملاقات کیلئے خفیہ پیغام بھی بھجوایا، پیغام حسین نوازکےذریعےبھیجاگیا، جس میں لندن میں ملاقات کی درخواست کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے بھی جیل جانےسےقبل معاملات طےکرنےکاپیغام بھیجا اور قابل اعتمادشخص کےذریعےڈیل کی پیشکش کی ، لیگی قیادت کے رابطے جہانگیرترین کی لندن موجودگی کے دوران ہوئے، حسین نواز نے لندن اور شہباز شریف نے پاکستان میں معاملات طے کرنے کا کہا۔

    ذرائع نے کہا ن لیگ ڈیل کے بدلے جہانگیرترین کے ساتھیوں کاساتھ چاہتی تھی جبکہ نواز شریف نے رابطے کی کوشش سے متعلق معاملات کو خفیہ رکھنے کا کہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیرترین نے جواب میں کہا نوازشریف کی نااہلی میں کرداراداکیا ، ان سےملاقات کیسے کر سکتا ہوں، سیاست کیلئے نااہل ہوچکا اور پارٹیاں بدلنے کی عمر نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے بھی جہانگیرترین کو ملاقات کیلئے پیغام بھیجا، پیپلزپارٹی کی جانب سے رابطے سینیٹ الیکشن کے دوران بھی کئے گئے، آصف زرداری کےقریبی دوست اور اہم رہنماجہانگیرترین سےاب بھی رابطےمیں ہیں ، تاہم جہانگیرترین نے جواب دیا ہے کہ خود سیاست کر سکتا ہوں اور نہ بیٹے کو لانا چاہتا ہوں۔

    ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی جہانگیرترین کی کمپنی کےجہازمیں مہم چلاتےرہے، اسی جہازمیں عمران خان بھی اپنی انتخابی مہم چلاچکےہیں۔

  • عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی،  منظور وسان  کی پیش گوئی

    عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی، منظور وسان کی پیش گوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے، 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے۔

    پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، کوئی جیل میں ہوگا تو کوئی باہر، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں ، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

    صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں

    منظور وسان نے کہا بہت جلد حکومت کے وزراء بھی جیل کے اندر ہوں گے، احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن جن پر ریفرنسز ہیں ان سے رعایت اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ جیل میں ہیں، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔

    رمضان کے‌ حوالے سے ان کا کہنا تھا یہ پہلا رمضان ہے جب غریب عوام پانی پر سحر اور افطار کررہی ہے، سبزی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے، گندم میں مٹی افسران ملائیں اور بدنام پیپلزپارٹی کو کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان جوش میں آکر استعفیٰ دے دیں گے، منظور وسان

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں پی پی رہنما منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے۔

    انھوں‌ نے کہا تھا کہ جس طرح حکومت ٹویٹر سے چلائی جارہی ہے، اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، وزیر اعظم عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا، پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے، جس سے وزیر اعظم کی اہمیت ختم ہوجائے گی، عمران خان کی خیبر پختونخوا اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے۔

  • پی ٹی آئی 5 سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے،خورشید شاہ

    پی ٹی آئی 5 سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے،خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے، حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ ہے، پاکستانی اداروں کی دنیامیں مثالیں دی جاتی تھیں، غیرملکی ایئرلائنزکوپی آئی اے نے تربیت دی تھی، کیا وجہ سے دنیا آگے نکل رہی اور ہم پیچھے چلے جارہے ہیں۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سمیت عوام بھی ان حالات کے ذمہ دارہیں، معیشت،سیکیورٹی سمیت تمام معاملات کے ذمہ دارہم خود ہیں، ہمارے پاس وژن ہے لیکن پلاننگ کا فقدان ہے۔

    رہنما پی پی نے کہا کہ ہمارے اپنے مفادات ہیں،ہر حکومت اپنا مفاد سامنے رکھتی ہے، ملک کیلئے جذبے سے کام کریں گے تو ہم بہتری کی طرف جائیں گے، ہم تو اس میں پھنسے ہوئے ہیں ڈیم بننا چاہیے یا نہیں بننا چاہیے، ڈیم کیلئے اقدامات کرنے پر توجہ ہی نہیں دی جارہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے پاکستان میں آج تک خود مختار پارلیمنٹ نہیں آئی، ہر اس ملک نے ترقی کی جس کی پارلیمنٹ مضبوط اور خودمختار ہے، جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ زندہ نہیں رہ سکتیں۔

    خورشیدشاہ نے کہا پاکستان میں مسلسل 24 سال آمریت رہی یہ تاریخ کا حصہ ہے، ہماری فاؤنڈیشن ہی بگاڑ دی گئی تو ملک کیسے آگے بڑھ سکتا تھا۔

    سابق قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آپ حکومت کریں، پی ٹی آئی 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے، کوئی پارٹی بھی حکومت میں آئے ہم چاہتےہیں وہ پانچ سال حکومت کرے۔

    انھوں نے مزید کہا نوازشریف دورمیں بھی پارلیمنٹ میں جمہوریت کاساتھ دیا تھا، مسلم لیگ ن کو بھی کہا تھا آپ 5سال مکمل حکومت کریں، حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا، تاثرہےاپوزیشن حکومت کیلئے تیاربیٹھی ہے

    آبادی کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آبادی کی صورت میں ہم ایٹم بم سےبڑابم تیارکررہےہیں، آبادی کوایڈریس کرنےکی ضرورت ہے۔