Tag: عمران خان کی رہائشگاہ

  • عمران خان کی رہائشگاہ  کے باہر جھڑپیں، امریکا کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

    عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر جھڑپیں، امریکا کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

    واشنگٹن : امریکا نے چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر جھڑپوں پر سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اےآروائی نیوزسے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر جھڑپوں سے متعلق رپورٹس سےآگاہ ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ  کا کہنا تھا کہ ہم سب کو تحمل کامظاہرہ کرنےکامشورہ دیتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کیساتھ دیرینہ تعاون کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کسی سیاسی امیدوار یا پارٹی کے مقابلے میں دوسرےکی حمایت نہیں کرتا، پاکستان میں جمہوری اور آئینی اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔

  • عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ کے لیے دی گئی پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

    عمران خان کی رہائشگاہ پرسنل سیکیورٹی کی جانب سے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے، عمران خان کی رہائشگاہ پر نجی سیکیورٹی لوگوں کو خود چیک کرے گی۔

    زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر کارکنان بڑی تعداد موجود ہے۔

    یاد رہے گذشتہ دو روز تک زمان پارک میدان جنگ بنارہا، عمران خان کے گھر سے پولیس پرپٹرول بم سے حملے کئے گئے ، جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے اور گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

    ڈھاٹے باندھے کارکنوں نے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ اور غلیلیوں کااستعمال کیا، جس کے جواب میں کارکنوں کومنتشر کرنےکیلیے شیلنگ، پانی کی توپ بھی چلائی گئیں۔

    ایک اہلکار نے براہ راست فائر کھول دیے، زمان پارک کےدروازے پربھی گولیاں لگیں۔