Tag: عمران خان کی رہائش گاہ

  • عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص گرفتار، پستول برآمد

    عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص گرفتار، پستول برآمد

    لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضے سے

    مسلح شخص عمران خان کی رہائشگاہ کے قریب لگے بیریئر تک پہنچ چکا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ ضرار اللہ خان نامی شخص کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حراست میں لے لیا، پولیس اہلکاروں نے شک پر حراست میں لیا تو تلاشی کے دوران ضرار خان کے پاس سے پستول برآمد ہوا۔

    نصر اللہ خان نے بتایا ہے کہ میں پی ٹی آئی میانوالی کا ڈسٹرکٹ صدر ہوں، عمران خان سے ملنے آیا تھا، میرا پستول لائسنس یافتہ ہے۔

    ڈی ایس پی آصف کا کہنا تھا کہ پہلے گیٹ پر نصر اللہ خان کو روک لیا گیا تھا، لائسنس تحویل میں لے کر تصدیق کر رہے ہیں۔

  • عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت ، کھڑکیوں پر بھی بلٹ پروف شیشے ںصب

    عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت ، کھڑکیوں پر بھی بلٹ پروف شیشے ںصب

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی کھڑکیوں پر بھی بلٹ پروف شیشے لگا دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور زمان پارک میں مزید بلٹ پروف شیشے پہنچا دیئے گئے۔

    سیکیورٹی نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے ٹرک کو چیک کیا ، ٹرک کوچیکنگ کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی اجازت دی گئی۔

    حفاظتی اقدامات کے پیش نظر عمران خان کے گھر کی کھڑکیوں پر بھی بلٹ پروف شیشے لگا دیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مصروفیات محدود کر دیں، عمران خان صرف چند مخصوص شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کیساتھ گزار رہے ہیں اور پارٹی رہنماؤں کو ٹیلی فون کےذریعےہدایات دے رہے ہیں۔

  • بلز کی عدم ادائیگی، عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی

    بلز کی عدم ادائیگی، عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی

    اسلام آباد:عمران خان کو آئیسکو کی طرف سے سول نا فرمانی کی سزا مل گئی، حکومت نے بنی گالہ کے گھر کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کر دی ہے۔

    کپتان کو سول نافرمانی کی سزا مل گئی ہے، آئیسکو نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی عدم ادائیگی کی پر منقطع کردی ہے۔

    عمران خان کی بنی گالا کی رہائش گاہ میں بجلی کے تین کنکشنز میں سے دو رہائشی یونٹ اور تیسرا کنکشن ٹیوب ویل کیلئے استعمال ہو رہا تھا۔

    اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مسلسل دو ماہ سے رہائشگاہ کے تینوں کنکشنز کے بل ادا نہیں کئے گئے تھے۔ جس کے باعث بجلی منقطع کرنی پڑی۔