Tag: عمران خان کی رہائی

  • ’’بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کیا کریں گے؟‘‘

    ’’بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کیا کریں گے؟‘‘

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں، وہ ان کی رہائی کے لیے ضرور کچھ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    امریکا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد پاکستان میں اس کے اثرات سے متعلق بات کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ٹرمپ عام روایتی سیاستدان نہیں ہیں ان کی اور بانی پی ٹی آئی کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں۔

      سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ پر نہیں بلکہ پاکستان کے نام پر رہائی کے معاملے کو دیکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی امریکا میں لابی بہت مضبوط ہے، نئے امریکی صدر ٹرمپ ان کی رہائی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ رہائی کیلئے پاکستان پر کسی اور طرح سے بھی دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ ماضی میں امریکی مداخلت سے ایک سابق وزیراعظم کو بھی ریلیف ملا تھا، جب ماضی میں ریلیف مل سکتا ہے تو اب بھی مداخلت ہوسکتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ واحد امریکی صدر تھا جس نے گزشتہ دور حکومت میں کہا تھا کہ میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہوں، کشمیر پر ثالثی کا مطلب ہے کہ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو تسلیم کیا تھا۔

    امریکا میں وزیر اعظم شہباز شریف کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جوبائیڈن نے ان کے خط کا جواب تک نہیں دیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل کے کافی امکانات ہیں، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو چاہتا تھا کہ ایران کیخلاف بھی جنگ ہو، میرا اندازہ ہے کہ ایران امریکا تعلقات بہتر ہوجائیں گے، ایران کے ساتھ امریکا کے تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو ہمیں بھی فائدہ ہوگا۔

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی ؟ ماہر علم نجوم کی اہم پیش گوئیاں سامنے آگئیں

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی ؟ ماہر علم نجوم کی اہم پیش گوئیاں سامنے آگئیں

    اسلام آباد : ماہر علم نجوم کی سال 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم پیش گوئیاں سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیا سال کس کے لیے کامیابیاں اور کس کے لیے پریشانیاں لائے گا، اس حوالے سے ماہر علم نجوم نے اہم پیش گوئیاں کیں۔

    ماہر علم نجوم نے بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے لچک نہ دکھائی تو لمبی گمنامی ہو سکتی ہے۔

    ماہر علم نجوم سید محمد علی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیش گوئی کی ستاروں کے مطابق بانی پی ٹی آئی مارچ تک رہا ہو سکتے ہیں، مارچ تک بانی پی ٹی آئی رہانہ ہوئے تو پورا سال جیل میں رہیں گے۔

    سیدمحمدعلی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے رہائی کے امکانات بہت زیادہ ہیں لیکن اگر وہ مزید جیل میں رہے تو مقبولیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں، ماہر علم نجوم کی پیشگوئی

    دوسری جانب آسٹرولوجسٹ عالیہ نزیر نے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جنوری سے مارچ تک بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے۔

    عالیہ نذیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں مذاکرات کے سلسلے میں آئیں گے تاہم 2025 الیکشن کا سال ہے، حکومت تبدیل ہوسکتی ہے۔

  • پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی تک ملک بھر میں پُر امن احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی تک ملک بھر میں پُر امن احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی سینئرقیادت کے اہم ہنگامی اجلاس میں عمران خان کی رہائی تک ملک بھرمیں پر امن احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئرقیادت کااہم ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس میں مرکزی قائدین اورہنگامی کمیٹی کےارکان شریک ہوئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی رہائی تک ملک بھرمیں پر امن احتجاج جاری رہےگا اور ہائیکورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

    تحریک انصاف کی قیادت کےاجلاس کے بعد شاہ محمودقریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج ہورہاہے، ملک بھرمیں جواحتجاج ہورہاہے یہ ایک فطری عمل ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس اندازمیں عوام کےقائدکوگرفتارکیاگیااس کاردعمل فطری تھا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری بلاجواز تھی، عمران خان کہہ چکےتھےمجھےگرفتارکرناہےوارنٹ دکھائیں گرفتاری دے دوں گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جبر،دھاوابولاگیا،شیشےتوڑےگئے،وکلاکوزدوکوب کیاگیا، وکلااورکارکنوں کوزخمی کیاگیاوہ بلاجوازتھا، عوام پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،قانون ہرگزہاتھ میں نہ لیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہرپاکستانی کاآئینی وقانونی حق ہے، عمران خان کی رہائی کامطالبہ جائزاورقانونی مطالبہ ہے، عوام پرامن طورپراپنااحتجاج جاری رکھیں۔