Tag: عمران خان کی شادی

  • عمران خان کی شادی پرمن گھڑت خبریں، پی ٹی آئی کا جنگ گروپ کے خلاف متعلقہ اداروں سے رجوع

    عمران خان کی شادی پرمن گھڑت خبریں، پی ٹی آئی کا جنگ گروپ کے خلاف متعلقہ اداروں سے رجوع

    اسلام آباد: عمران خان کی تیسری شادی پرمن گھڑت خبر پر پی ٹی آئی نے جنگ گروپ کے خلاف پیمرااورپریس کونسل سےرجوع کرلیا، تحریک انصاف کاکہنا ہے اداروں نے اپنا کام نہ کیا توعدالت سے رجوع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کی عمران خان کی شادی سےمتعلق خبر پر تحریک انصاف نے متعلقہ اداروں سےرجوع کرلیا ہے، پی ٹی آئی نے پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو درخواستیں ارسال کردی ہے۔

    درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف غیراخلاقی پروپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے، عمران خان شادی سےمتعلق واضح اورغیر مبہم مؤقف پیش کرچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ مانیکا خاندان کے افراد بھی سازش کا پردہ چاک کرچکے ہیں، پیمرا فوری طور پر جیو کی جانب سے جاری مہم رکوائے، پریس کونسل جنگ اور دی نیوزسے جواب طلب کرے۔

    پی ٹی آئی نے متنبہ کیا کہ اداروں نےاپنا کام نہ کیاتوعدالت سےرجوع کریں گے۔ کرپشن اور ضمیرفروشی کےگٹھ جوڑکاہرسطح پرمقابلہ کریں گے۔


     مزید پڑھیں :  عمران خان کی شادی‘ تحریک انصاف کا وضاحتی بیان جاری


    یاد رہے اس سے قبل ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے جنگ گروپ کےعمر چیمہ کی قیاس آرائیوں پر مبنی خبر کو افسوس ناک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق خبرنہایت بدقسمتی ہے۔

    وضاحتی بیان میں کہا گیا تھا کہ کہ جنگ گروپ کےعمرچیمہ نےعمران خان کی شادی کی غلط خبردی، عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق من گھڑت خبردی گئی، خبرمیں ایک ایسی خاتون کوبھی گھسیٹا گیا جو کسی طورعوامی نہیں ہے، غیر ذمہ دارانہ حرکت سےعمران خان ،بشریٰ مانیکا کے بچوں پرناروا دباؤ آیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ایک ایسا گھرجس میں نورانیت تھی وہاں یہ گئے شیطانیت غالب کردی،راناثنااللہ

    ایک ایسا گھرجس میں نورانیت تھی وہاں یہ گئے شیطانیت غالب کردی،راناثنااللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ مخالفین تنہاکچھ نہیں کرسکتےاسی لیےاب اتحادبن رہےہیں، ایک ایسا گھرجس میں نورانیت تھی وہاں یہ گئے شیطانیت غالب کردی، ہمیں اعتراض عمران خان کی شادی پر نہیں ، اعتراض ہےعمران خان نے ہنستے ہوئے گھرکوا جاڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کی شکایت کرتےہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے ڈولفن سروس کاآغازہوا، ڈپٹی کمشنرفیصل آباداورڈی جی ون ون ٹوٹوکااہم کردارہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ سروس کےآغاز پرمیئراورشہریوں کومبارکبادپیش کرتاہوں، حکومت کومنصوبہ بندی کےتحت مشکلات میں دھکیلاجارہاہے، کبھی ایک پیشگوئی اور کبھی دوسری تاریخ مقرر کی جاتی ہے، مخالفین کی کوشش ہےحکومت کوئی بھی کام نہ کرسکے۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ مخالفین تنہاکچھ نہیں کرسکتےاسی لیےاب اتحادبن رہےہیں، مخالفین اب متحدہوکرہمیں ڈیڈلائنزدےرہےہیں، ساڑھے4سال میں ہروقت کوشش کی گئی انتشار ہو، نوازشریف کی قیادت میں ہم رکےنہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی دہشتگردی ختم کی سی پیک شروع کیا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہیں،راناثنااللہ


    انکا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام ثابت کریں گےوہ کس کےساتھ ہیں، ڈیڈلائنیں توبہت سی جگہوں سےآتی رہتی ہیں، تحریک عدل کسی کےخلاف نہیں ہے، تحریک عدل کامقصدعام اورخاص کوبرابرانصاف ملے، ایک جگہ کہاگیاجہانگیرترین بیفشل اونرہیں اورمجرم ہیں، عمران خان کو کہا گیا آپ بینفشل اونر ہیں تو کیا ہوا اونر تو نہیں۔

    صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ایک ایساگھرجس میں نورانیت تھی وہاں یہ گئےشیطانیت غالب کردی، ہمیں اس بات پراعتراض نہیں عمران خان نےشادی کی، اعتراض ہےعمران خان نے ہنستے ہوئے گھرکواجاڑدیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • عمران خان کی شادی، افواہوں کا بازارگرم، خاتون کے بیٹے کی تردید

    عمران خان کی شادی، افواہوں کا بازارگرم، خاتون کے بیٹے کی تردید

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی تاحال ایک معمہ بنی ہوئی ہے، کپتان نے خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی، لیکن بشریٰ بی بی کے بیٹے نے والدہ کی شادی کی سختی سے تردید کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شادی کی خبریں ایک بار پھر زبان زد عام ہوگئیں لیکن تاحال اس حوالے سے خود عمران خان یا ان کی پارٹی کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

     خاتون بشریٰ بی بی کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا نے خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے خبر جاری کرنے والے صحافی کے اقدام کو باعث شرم قرار دے دیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں موسیٰ مانیکا کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہےکہ میری کی والدہ عمران خان کی مرشد ہیں لیکن شادی کی بات بالکل جھوٹ اور بےبنیاد ہے۔

    والدہ سےبات ہوئی تو انہوں نے بھی اس کی تردید کردی ہے، والدہ کی خلع کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ذاتی مسئلہ ہے جس پربات کرنا نہیں چاہتے۔

    اس حوالے سے چکوال میں جلسے سے واپسی پر ایک صحافی نے پوچھا کہ خان صاحب شادی کی خبرکی تصدیق یاتردید؟ جس پرعمران خان کوئی جواب دیئے بغیر چلے گئے۔

    میڈیا میں خبر نشر ہونے پر مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے عمران خان کو مبارکباد کے پیغامات بھی بھیجنا شروع کردیئے۔

    عمران خان کی شادی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر شادی ہوگئی ہے تو مبارک ہو، اور خبرغلط ہے توچلانی ہی نہیں چاہیے۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ شادی عمران خان کا حق ہے، یاد رہے کہ کپتان نے خبر کی تردید کی ہے نہ ہی تصدیق، لیکن وہ پہلے کہہ چکے ہیں کہ ہیٹ ٹرک ہوسکتی ہے۔

    شیخ رشید بھی عمران خان کی شادی سے لاعلم نکلے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے سیاسی تعلق ہے ذاتی نہیں،اتنا شور مچاہے کوئی بات تو ہوگی، شادی ہوئی ہوگی تومبارک باد ضروردوں گا۔

  • عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر، 13 نیوزچینلز پرجرمانہ عائد

    عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر، 13 نیوزچینلز پرجرمانہ عائد

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر پیمرا نے 13نجی ٹی وی چینلز کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر 13 نیوز چینلز پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگر ان چینلز نے معافی نہ مانگی تو ان کے لائسنس منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔ جن چینلز کو جرمانہ کیا گیا ان میں جیو نیوز، جیو تیز، دنیا نیوز، رائل ٹی وی، خیبر نیوز، چینل24 ، چینل 92، نیوز ون، سچ ٹی وی، روز نیوز، چینل5، نیو نیوز اور چینل 5 شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی ٹی وی چیلنز کے خلاف شکایت پیمرا کو موصول

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں تیسری شادی کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد مذکورہ نیوز چینلز نے ان کی تیسری شادی مانیکا خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی کی خبریں نشر کی تھیں جو بعد میں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ اس خبر پر پی ٹی آئی نے پیمرا کو شکایت کی تھی جس پر فیصلہ سنا دیا گیا۔

     

  • ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    اسلام آباد: عمران خان کی نئی نویلی دلہن ریحام خان کے بھانجے یوسف خان کا کہنا ہے کہ شادی کوئی خفیہ نہیں ہوئی بلکہ سب کے سامنے نکاح ہواہے۔

    بنی گالہ میں عمران اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگوں میں یوسف خان کا کہنا تھاکہ شادی کوئی گناہ نہیں جو چھپ کرکی جائے،یوسف خان نے بتایا کہ ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے،یوسف خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور اور ریحام خان کی والدہ کی طعبیت ناسازی کے باعث ولیمہ سادگی سے ہوگا۔

    عمران خان نے ریحام خان کیساتھ نئی زندگی گزارنے کا آغاز کردیا،بنی گالہ میں عمران خان اور ریحام خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ حق مہر کی رقم ایک لاکھ رکھی گئی،نکاح کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،نکاح کےموقع پر بی بی سی گرل اور عمران خا ن نے آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے ولیمے کی تقریب نہیں ہوگی ۔اس موقع پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جائےگا،عمران خان کا نکاح ہوتے ہی سارے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مختلف شہروں میں لوگ دلچسپ انداز میں جشن بنا رہے ہیں۔

  • جمائما کی عمران خان کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد

    جمائما کی عمران خان کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد

    لندن: عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی دوسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی طرف سے دوسری شادی کے باقاعدہ اعلان کا عندیہ دیئے جانے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ زندگی کے اس مرحلے میں خوش رہیں گے۔

    سماجی راطبطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پچھلے کئی روز میں مجھے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی اور ایک اعزازی پاکستانی کی حیثیت برقرار رکھوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کے علاوہ اپنے بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

  • کمیشن نہ بنا تو 18جنوری کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان

    کمیشن نہ بنا تو 18جنوری کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ اٹھارہ جنوری سے پہلےعدالتی کمیشن سے متعلق کوئی حتمی بات نہ کی تو اسلام آباد کے ڈی چوک پرآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رسائش گاہ بنی گالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد دھرنا اٹھانے کا خود فیصلہ کیا کوئی ڈکٹیشن نہیں لی ،اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، سانحہ پشاور کے بعد حکومت کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

     فوجی عدالتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہم نے دوسال کے لیے کڑوی گولی کھانے کی حامی بھری ہے کیونکہ ہم دہشت گردی کے خلاف حکومت کی کوشش میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے ۔عمران خان کا کہنا تھا ہم اس وقت تک قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہوں گےجب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بن جاتا ۔

     ان کا کہنا تھا حکومت مزاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ، ہم نے امید رکھی تھی حکومت آگے بڑھے گی ،حکومت نے فراڈ نہیں کیا تو جوڈیشل کمیشن بنانے میں کیا مسئلہ ہے، پہلے سے شک تھا حکومت بااختیار جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا چاہتی ۔ حکومت کا اٹھارہ جنوری تک کا وقت دیا ہے امید ہے امید تھی کہ حکومت جوڈیشنل کمیٹی بنادی گی، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کیونکہ مضبوط جمہوریت پاکستان کے بہترمستقبل کے لیے ضروری ہے ۔

  • شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، مفتی سعید

    شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، مفتی سعید

    لاہور: پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن مفتی سعید کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہی اس کی تصدیق یا تردید کا حق رکھتے ہیں۔

    مفتی سعید نے عمران خان کے نکاح خواں کے حوالے سے اپنا نام آنے پر تصدیق یا تردید نہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے وہی اس کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے مذہبی معاملات میں مشاورت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اور عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کو امانت سمجھ کر اس کی حفاظت کرتے ہیں۔