Tag: عمران خان کی نااہلی

  • مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کا کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ظاہرنہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیس میں لارجربینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ظاہرنہ کرنے پرعمران خان کی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار ساجد محمود کی جانب سے سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئے ، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کےباعث پیش نہ ہوسکے۔

    معاون وکیل سلمان بٹ نے کہا سلمان اکرم راجہ بنچ نمبر ون میں پیش ہوئے ہیں، وکیل سلمان اکرم راجہ نے تحریری جواب جمع کرایا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وکیل نے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان مزید رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔۔ جس بیان حلفی پر درخواست آئی ہے وہ دو ہزار اٹھارہ کی ہے

    عدالت نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ عمران خان سےمتعلق نئی صورتحال کا پتہ چلے، جواب میں بنچ کے اوپر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔.

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کی نااہلی کے کیس میں لارجربینچ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت نو فروری تک ملتوی کردی۔

  • عمران خان کی نااہلی کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ تشکیل

    عمران خان کی نااہلی کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ تشکیل

    لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت کے لیے تین رکنی شکیل دے دیا۔

    تصیلات کے مطابق توشہ خانہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی کے خلاف درخواست درخواست پرسماعت کیلئے چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی کے حلقہ 95 سے ووٹر جابر علی کی درجواست پر فل بنچ تشکیل دیا ہے۔

    فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کریں گے، بنچ کے دیگر دو ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔

    جابر علی اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست کی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کے کسی رکن اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق کسی پارلیمینٹیرین کو نااہل قرار دینے کا اختیار عدالت کا ہے ، الیکشن کمیشن عدالت نہیں لہذا فیصلہ غیر آٸینی اور کالعدم قرار دیا جاٸے ۔

    جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد یہ معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دیا تھا اور درخواست پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

  • عمران خان کی نااہلی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

    عمران خان کی نااہلی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

    شہری جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں کہ کسی کو نااہل کر سکے،جس بنیاد پر عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا وہ آٸین میں موجود ہی نہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ڈیکلریشن پر 120 دن میں ایکشن لے سکتا ہے اس کے بعد نہیں،کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو نااہل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے بلکہ یہ اختیار الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ اگر کوٸی جرم ہوا ہے تو اسے متعلقہ فورم پر بھجوانا چاہیے تھا،اس معاملے پر الیکش کمیشن سیشن کورٹ میں استغاثہ داٸر کر سکتا ہے جو اس کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

    درخواست استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن نے آئین پاکستان کی غلط تشریح کی ہے،عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قرار دے۔

    عدالت نے سماعت کے بعد درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔

  • توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا

    توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ،جس میں کہا گیا کہ عمران خان کو جھوٹی اسٹیٹمنٹ جمع کرانے پر نااہل قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ 36صفحات پر مشتمل ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جاتاہے اور عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی ہے۔

    فیصلے کے مطابق عمران خان کو جھوٹی اسٹیٹمنٹ جمع کرانے پر نااہل قرار دیاگیا، جھوٹی اسٹیٹمنٹ جمع کرانے پر عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی ہوگی۔

    تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا گیا، 63 ون پی کے تحت نااہلی موجودہ رکنیت کے لئے ہے۔

    فیصلے میں کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64 ہزار میں خریدے اور کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے منگوائی گئی، جس کے مطابق 19-2018کےاختتام پرعمران خان کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 16 لاکھ روپے تھے۔

    تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ عمران خان کے اکاؤنٹ میں موجود رقم تحائف کی مالیت کی نصف تھی، عمران خان گوشواروں میں کیش اور بینک تفصیل بتانے کے پابند تھے جو نہیں بتائی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گوشوارے بینک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے، انھوں نے وضاحت نہیں دی کہ گوشواروں میں غلطی غیر ارادی تھی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نےتسلیم کیا 2019-20 میں تحائف ظاہر کیے نہ فروخت سےحاصل رقم ، ان کے بقول تمام تفصیلات ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ ہیں، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر الگ الگ ادارے ہیں۔

    اس فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کے تمام ممبران کے دستخط ہیں اور یہ متفقہ فیصلہ ہے۔

  • عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی

    عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت آج نہیں پیر کو ہوگی۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے ، درخواست میں الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ آفس میمورنڈم کے مطابق 30 ہزار روپے سے کم کے تحائف بغیر ادائیگی اور30ہزار سے زائد کےتحائف 50 فیصد ادائیگی پر لئے جاسکتے ہیں۔

    متن میں کہنا تھا کہ اس سے قبل 30 ہزار سے زائد والے تحائف 20 فیصد ادائیگی پر حاصل کئے جا سکتے تھے، عمران خان نے 20 اور 50 فیصد ادائیگی سے 2018 سے 2021 تک 14 تحائف لئے۔

    درخواست میں کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے 30جون تک دستیاب اثاثوں کی تفصیل ای سی کو جمع کرانی ہوتی ہے، 30 جون سے پہلے اثاثہ فروخت ہونے کی صورت میں تفصیل فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ اثاثہ فروخت ہونے کی صورت میں اس کی فروخت کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے، درخواست گزار نے ہر سال اثاثوں کی تفصیل رقوم کی صورت الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

  • ‘کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے’

    ‘کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے’

    اسلام آباد : وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کی نااہلی یاگرفتاری پرشادیانے بجانا نامعقول کام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا کہ کسی کی نااہلی یاگرفتاری پرشادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران کی نااہلی پر افسوس ہے مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہی نے بُنے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہرغلط کام عمران نے خود کیا ،کرایا اوراس کا گند دوسروں پراچھالا، اقتدار کیلئے بنائے گئے بیانیے کے مکروہ کھیل کے بینیفشری عمران نیازی ہی تھے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نےتوشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی آرٹیکل تریسٹھ ون پی کے تحت ہوئی ، وہ صرف موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل رہیں گے۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے جان بوجھ کرجھوٹی اسٹیٹمنٹ اور ڈکلیریشن جمع کرائی،توشہ خانے سے حاصل تحفے اثاثوں میں ظاہر نہ کئے الیکشن ایکٹ کے تحت کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے۔

  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج: پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    عمران خان کی نااہلی پر احتجاج: پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    اسلام آباد : عمران خان کی نااہلی پر احتجاج پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے معاملے پر پولیس نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی 9 میں درج کیا گیا ، مقدمے میں عامر کیانی ، قیوم عباسی،فیصل جاوید ، راجہ راشد حفیظ ، عمرتنویر بٹ، راشدنسیم عباسی اور راجہ ماجد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس، ایف سی اور انتظامیہ پر پتھراؤ کیا، پتھراؤ سے متعدد پولیس اور ایف سی کے اہلکار زخمی ہوئے۔

    مقدمے کے مطابق مظاہرین نے قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی اور فیض آباد سمیت قریبی علاقوں میں درختوں کوآگ لگائی۔

    ایف آئی آر میں کہا کہ مظاہرین نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

  • عمران خان کی نااہلی کا  تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا

    عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، تفصیلی فیصلہ 36صفحات پر مشتمل ہے۔

    تفصیلی فیصلے میں عمران خان کو آرٹیکل63 ون پی کے تحت نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹی اسٹیٹمنٹ اور ڈکلیریشن جمع کرائی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکشن167،173کےتحت عمران خان کرپٹ پریکٹس کےمرتکب ہوئے، عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل تحائف اثاثوں میں ڈیکلیئر نہ کئے اور تحائف ڈیکلیئر نہ کرکے دانستہ طور پرحقائق چھپائے۔

    دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مکمل تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا جا سکا، فیصلے کے کچھ حصے جاری کیےگئے۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ فیصلےپرممبرپنجاب کےدستخط موجودنہیں، ممبر پنجاب بابرحسن بھرواناکی طبیعت ناسازہے، ممبرپنجاب کے دستخط کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

  • عمران خان کی نااہلی پر مریم نواز کا ردِعمل آگیا

    عمران خان کی نااہلی پر مریم نواز کا ردِعمل آگیا

    لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  اس کی سزاصرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر کہا ہے کہ سرٹیفائڈ جھوٹا اور سندیافتہ چورچوری کے ناقابل تردید ثبوتوں کےساتھ نااہل ہوا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں بیوی نے ملکر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزاصرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کرکے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

    دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنےکی چوری پکڑی گئی، فیصلہ خلاف تو الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے سے نااہلی تو ختم نہیں ہوگی، صرف نااہلی نہیں اب جیل بھی جانا ہے۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے، عمران خان کو آرٹیکل 63ون کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ میں کہا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے،عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قراردی جاتی ہے۔

  • تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانیوں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج جوفیصلہ دیا یہ نوازشریف کےذاتی ملازم نےدیاہے، یہ فیصلہ نوازشریف نے لکھا اورذاتی ملازم نے سنایا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ بجے گیٹ کو تالے لگا دیے گئے میڈیا کو اندر نہیں آنے دیا گیا، اگر یہ فیصلہ انصاف کے قوانین کو پورا کرتا تو پھر ڈر کیسا، ایک مفرور بھگوڑے کا لکھا ہوا فیصلہ ہے ، جسے عوام مسترد کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان جہاں اشارہ کریں کروڑوں اور اربوں جمع ہو جاتے ہیں، عمران خان نے قوم کے پانی کے ایک ایک گلاس کی حفاظت کی ہے، عمران خان وہ ہے جو ہر جگہ قوم کے پیسے بچاتا ہے۔

    پی ٹی آئی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہا صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری عوام کی توہین کی گئی، عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان کی بحالی کو نوازشریف کی رہائی کے ساتھ جوڑا جائے گا تو اُس کی بھول ہے، تمام کارکن اور عوام فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف باہر نکلیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچے، فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن حکومت کا دست راست بن چکا ہے، عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ان کانپیں ٹانگ رہی ہے۔

    عثمان ڈار نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج کےفیصلے سے پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں، اس قوم نے سب سے معتبر، شفاف اور ایماندار لیڈر دیکھا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی قانونی حدود سے تجاوز کیا ہے، ہم ای سی پی، ان کے ہینڈلرز کا فارمولہ ناکام کریں گے ، پاکستان احتجاج کرے گا۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا عمران خان ایک اماندار صادق اور امین انسان کا نام ہے، کروڑوں کے دل پرراج کرنے والے کو آج بدیانتی سے نااہل قرار دیا گیا، معلوم تھا ایک کمپرومازڈ اور مجبور الیکشن کمیشن یہی فیصلہ دے گا، امپورٹڈ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، سارے نکلو پاکستان کے لیے۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا حق پاکستان کی عوام کےپاس ہے، لندن بھاگے ہوئے بھگوڑوں اوران کےخاندانی نوکروں کے پاس نہیں، پاکستانی عوام اپنا فیصلہ پہلےہی کپتان کے حق میں دے چکی ہے آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کو نا اہل قرار دینا ملک کے قانون کے ساتھ مزاق قرار دے دیا۔