Tag: عمران خان کی گرفتاری

  • سو سے زائد کیسز:  سابق وزیر اعظم عمران خان کے لئے بڑا ریلیف

    سو سے زائد کیسز: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لئے بڑا ریلیف

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سو سے زائد کیسزمیں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ایڈوکیٹ جنرل اور سٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

    وفاق کی جانب سے کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے کہا کہ کچھ مہلت دے دیں کیسوں کی تفصیلات فراہم کردیں گے۔ .

    عدالت نےاستدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی اور سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

  • عمران خان کی گرفتاری  پر ملک بھرمیں  احتجاج، توڑ پھوڑاور جلاؤ گھیراؤ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھرمیں احتجاج، توڑ پھوڑاور جلاؤ گھیراؤ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھرمیں احتجاج، توڑپھوڑاور جلاؤ گھیراؤ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری پرملک بھرمیں احتجاج، توڑپھوڑاور جلاؤ گھیراؤ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ ایوان ملکی استحکام، سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی بہبود پر منفی اثرات پر تحفظات کا اظہار اور قیمتی جانوں کے ضیاع ،ریاستی اور نجی املاک کو نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

    متن میں کہا گیا کہ ایوان جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور اس کو جلانے کی مذمت کرتا ہے، ایوان جی ایچ کیو، شہدا کی یادگاروں، تاریخی عمارتوں، مساجد اور اسکولزپرحملوں کی مذمت کرتا ہے۔

    قرارداد کے مطابق یہ ایوان پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، یہ ضروری ہے کہ عدلیہ بلاتعصب اپنا آئینی کردار ادا کرے۔

  • پی ٹی آئی رہنما اور کارکن سپریم کورٹ نہ آئیں، وکلا عمران خان

    پی ٹی آئی رہنما اور کارکن سپریم کورٹ نہ آئیں، وکلا عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے پی ٹی آئی کے ورکرز اور لیڈر سے اپیل کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ نہ آئیں۔

    سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائی کورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نی سماعت کی۔

    سپریم کورٹ کا عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم

    سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے، وہ بائیو میٹرک کرارہے تھے جب رینجرز کمرے کا دروزاہ توڑ کر داخل ہوئی، انہوں نے عمران خان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کو گرفتار کر لیا۔

    سماعت کے بعد عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ عمران خان کو ساڑھے چار بجے تک عدالت میں پیش کریں۔

    عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جواس وقت عدالت میں موجود ہیں ان کو ہی عدالت میں آنےکی اجازت ہوگی، کوئی سیاسی رہنما اور کارکن عدالت نہیں آئےگا۔

    چیف جسٹس کے اس حکم کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل نے پی ٹی آئی کے ورکرز اور لیڈر کو کہا ہے کہ کوئی بھی سپریم کورٹ کی جانب اپنے قدم نہ بڑھائیں۔

    پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہےکہ کوئی بھی نہ آئے، اگر عدالتی احترام کی خلاف ورزی ہوگی تو قابل قبول نہیں ہوگا

  • عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں عمران خان کی رہائی اور گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دیگر رہنماؤں کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال ،سیاسی انتقام ہے، حکومت کارویہ بنیادی حقوق،آرٹیکل 9، 10اے کی خلاف ورزی ہے۔

    دائر درخواست میں کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کی مداخلت ناگزیرہے۔

  • عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج: پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگا دی

    عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج: پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگا دی

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا اور آگ لگادی۔

    ڈائریکٹرجنرل طاہر حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا، شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھس کر نیوز روم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچا دی۔

    طاہر حسن کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیاتھا ، آج دوبارہ حملہ کیاگیا، توڑ پھوڑ،اسٹاف پر تشدد کے بعد آگ لگادی گئی۔

    ڈائریکٹرجنرل نے بتایا کہ شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو بھی آگ لگادی ہے، مختلف سیکشنز میں آگ لگنےسے ریکارڈ اور دیگر سامان جل گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی جبکہ شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے، جن میں کیمرے، مائیک ودیگر دفتری سازو سامان ،آلات شامل تھے۔

    طاہر حسن نے کہا کہ شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنیوالے عملے پر تشددکیاگیا، خواتین سمیت عملے کے ارکان پر بھی تشدد کیاگیا۔

  • عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج

    عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    گذشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا اہم ہنگامی اجلاس ہوا تھا۔

    اجلاس میں مرکزی قائدین اور ہنگامی کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے، اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا اور سیکریٹری داخلہ،آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار کو واقعے کیخلاف ایف آئی آردرج کرانے کا حکم دیتے ہوئے 16 مئی تک انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد کے فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی

    پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد کے فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی

    اسلام آباد : تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد کے فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آبادہائیکورٹ کے اندر سے گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف آج سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

    یاد رہے تحریک انصاف کے ہنگامی اجلاس کے بعد وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں اسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلےکوچیلنج کریں گے۔

    ،شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں پی ٹی آئی سینئرقیادت عمران خان سےملاقات کرے گی ، عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج ہورہاہے، یہ ایک فطری عمل ہے۔

    جس اندازمیں عوام کےقائدکوگرفتارکیاگیااس کاردعمل فطری تھا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری بلاجوازتھی، وہ کہہ چکے تھے مجھےگرفتارکرناہےوارنٹ دکھائیں گرفتاری دے دوں گا۔

    گزشتہ روزاسلام آبادہائیکورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا اور سیکریٹری داخلہ،آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

    اسلام آبادہائیکورٹ نے رجسٹرارکوواقعےکیخلاف ایف آئی آردرج کرانے کا حکم دیتے ہوئے 16مئی تک انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • پرویز الٰہی نے عمران خان کی گرفتاری  کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام قرار دے دیا

    پرویز الٰہی نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام قرار دے دیا

    لاہور: مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہم عمران خان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے شدید مذمت کی۔

    پرویزالٰہی نے بیان میں کہا کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہو چکے تھے، گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، ہم عمران خان کیساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑےہیں۔

    مرکزی صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا ہے، یہاں پرآئین وقانون کی عملداری نہیں ہےٖ۔

    عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی ،غیر قانونی اقدام ہے، عمران خان کے ہمراہ وکلا کو مارا پیٹا گیا، وفاقی حکومت کی کارروائی شریف برادران کی ہدایات کے بغیرنہیں ہوسکتی۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    عمران خان کو رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کیا، جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • عمران خان کی گرفتاری : تحریک انصاف نے کراچی میں  پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

    عمران خان کی گرفتاری : تحریک انصاف نے کراچی میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

    کراچی : تحریک انصاف نے کراچی میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے ٹرانسپورٹرزسےہڑتال کامیاب کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف نے کراچی میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی۔

    پہیہ جام ہڑتال کے لئے تحریک انصاف نے ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال کامیاب کرنے کی درخواست کردی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو ہدایت جاری کردی۔.

    علی زیدی کا کہنا ہے کہ عدالت سے کسی کو گرفتار نہیں کیاجاسکتا، قوم سوتی رہی تویہ فاشسٹ حکومت آپ کوبھی نہیں چھوڑے گی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے اپیل کی پوری قوم خصوصاً سندھ کے عوام سے اپیل ہے باہر نکلیں، سب کو پتہ چلے گا عمران خان کے پیچھے عوام کی بڑی طاقت ہے۔

  • عمران خان کی گرفتاری کی خبر : اسٹاک مارکیٹ میں اچانک گر گئی

    عمران خان کی گرفتاری کی خبر : اسٹاک مارکیٹ میں اچانک گر گئی

    کراچی : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی خبر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں اچانک541 پوائنٹس گرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی خبر آتے ہی کچھ منٹوں میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 541 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 41 ہزار 288 پوائنٹس تک نیچے گرگیا۔

    مارکیٹ ڈھائی بجے اچانک گری اور سہ پہر دو بجکر 40 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس کم ازکم 471.12 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 41,358.37 پوائنٹس پر تھا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    عمران خان کو رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کر دیا ہے، جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔